کیا آپ صبح اٹھ کر جمائی اور انگڑائی لیتے ہیں؟ اگر نہیں تو جانیں آپ کن فوائد سے دور ہیں؟

image
 
الارم ہمیں صبح اٹھنے کا اشارہ دیتا ہے لیکن یہ ہمارے جسم کو نہیں اٹھاتا ، اور جسم کو جگانے کا کام انگڑائی اور جمائی کرتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ ان دونوں عمل پر عام ہونے کی وجہ سے کوئی خاص توجہ نہ دیتے ہوں۔ لیکن یہ 2 اعمال ہمارے جسم کو جاگنے کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت کچھ دیتے ہیں۔
 
انگڑائی سے پٹھے بہتر حالت میں آتے ہیں
جب ہم سوتے ہیں تو ہمارے پٹھے ڈھیلے پڑ جاتے ہیں۔ لیکن جب ہم انگڑائی لیتے ہیں تو، یہ پٹھے آہستہ سے اپنی مستقل یا نارمل حالت میں واپس آنا شروع ہوجاتے ہیں۔ صرف ایک لمحے کے لئے، انگڑائی سے پٹھے اپنی آرام گاہ سے آزاد ہوجائیں گے، تاکہ وہ اپنی مناسب پوزیشن پر کام کرسکیں۔ یہ عمل ہماری نقل و حرکت کرنے میں مدد کرے گا۔
image
 
دباؤ میں کمی
جب ہم ایک ہی وقت میں جمائی اور انگڑائی لیتے ہیں تو اس سے ہمارے خون کے گردش کرنے میں مدد ملتی ہے جس کی وجہ سے دباؤ میں کمی واقع ہوتی ہے- اس کی وجہ یہ ہے کہ اعصابی نظام کا وہ حصہ جو ہمارے دل کی دھڑکن کی رفتار، عمل انہضام اور اینڈوکرائن کے افعال کے لئے ذمہ دار ہوتا ہے وہ بہتر انداز میں کام کرنے لگتا ہے۔
image
 
جسم کی اکڑن اور سختی کا خاتمہ
ایک ہی پوزیشن میں زیادہ وقت گزارنا ہمارے جسم کو متاثر کرسکتا ہے اور اکڑن اور سختی کا سبب بن سکتا ہے۔ جب ہم بیدار ہونے کے بعد انگڑائی لیتے ہیں تو اس سے جوڑوں اور پٹھے فعال ہوجاتے ہیں، جو متحرک سرگرمیوں کو وسیع پیمانے پر برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے-
image
 
دماغ کو پٹھوں کو مضبوط سگنل بھیجنے میں مدد
انگڑائی دماغ اور عضلات یا پٹھوں کے مابین رابطے کو دوبارہ قائم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ انگڑائی لینے پر ہمارا دماغ ہمارے عضلات کو مضبوط سگنل بھیجتا ہے۔ جس کے بعد دماغ مختلف امور کی انجام دہی کے حوالے سے مناسب مدد فراہم کرنے لگتا ہے-
image
 
جمائی آپ کی بیدار رکھتی ہے
جمائی ہمارے دماغ کو پرسکون اور ہمیں بیدار رہنے میں مدد فراہم کرتی ہے- جمائی ہمیں اس وقت بھی چوکنا رکھتی ہے جب ہم کوئی کام کرتے ہوئے بوریت کا شکار ہو رہے ہوتے ہیں-
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: