اگر آپ بڑھتے وزن سے پریشان ہیں اور ڈائٹنگ اور ایکسرسائز نہیں کرسکتے تو آئيں ہم آپ کو بتائيں کہ صرف سانس لینے سے وزن کو کیسے کم کیا جاسکتا ہے؟

image
 
وزن کم کرنے کی خواہش تو ہر ایک کے اندر ہوتی ہے مگر یہ ہر ایک کے لیے ممکن نہیں ہے کہ وہ بدمزہ سلاد کھا کر گھنٹوں ورزش کر کے وزن کم کرے- اسی وجہ سے اکثر وزن کم کرنے کے شوقین افراد اس کے لیے کوئی آسان ترکیب کی تلاش میں ہوتے ہیں- اس حوالے سے آج ہم آپ کو سادہ سی سانس لینے کی مشقوں کے ساتھ وزن کم کرنے اور جسم کو ایک تناسب میں رکھنے کی ترکیب بتائيں گے
 
1: بوتل میں سانس لینے کی مشق
اس مشق کو کرنے کے لیے چاروں ہاتھوں پیروں کے بل پر زمین پر بیٹھ جائيں اور ایک خالی بوتل دانتوں میں دبا لیں اس کے بعد ناک کے راستے سانس لیں اور منہ سے نکالیں اس عمل کی خاصیت یہ ہونی چاہیے کہ جب منہ کے راستے بوتل میں سانس نکالیں تو اس کو نکالتے ہوئے اتنا زور لگائيں کہ اس کا اثر آپ کے پیٹ کے پٹھوں پر بھی پڑے- یہ عمل دس سے پندرہ منٹ تک جاری رکھیں لیکں اگر اس عمل کے دوران سانس پھول جائے تو اس عمل کے ختم کر دیں-
 
2: شیر کی طرح سانس والی ایکسرسائز
اگرچہ یہ مشق بظاہر دیکھنے میں مضحکہ خیز لگتی ہے لیکن حقیقت میں یہ مشق گردن اور تھوڑی کے نیچے موجود فاضل گوشت کو ختم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے- اس کو کرنے کا طریقہ کچھ اس طرح سے ہوتا ہے- آرام سے کسی کرسی پر بیٹھ جائيں اور اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنی ٹانگوں کے درمیان اس طرح رکھ لیں کہ دونوں ہتھیلیاں ایک دوسرے سے جڑی ہوں اس دوران بازو بالکل سیدھے رکھ لیں- اس کے بعد سانس کو ناک سے اندر کھینچیں اور منہ کے راستے زور سے سانس نکالتے ہوئے زور سے ہا کی آواز نکالیں- سانس کو باہر نکالتے ہوئے زبان کو جتنا باہر نکال سکتے ہیں اس کو باہر کی طرف نکالیں یہاں تک کہ آپ کی گردن کے پٹھوں پر اکڑاؤ محسوس ہو یہ عمل 4 سے 6 بار دہرائیں-
 
image
 
3: ٹانگوں کو اٹھا کر سانس کی مشق
اس مشق سے پیٹ اور کمر کے اوپر چڑھے فاضل گوشت کو کم کرنے میں مدد ملے گی اس مشق کو کرنے کے لیے زمین پر سیدھا لیٹ جائيں- اپنے دونوں بازؤں کو سائڈ پر زمین پر اس طرح رکھ دیں کہ آپ کی ہتھیلیاں زمین کی جانب ہوں پہلی بار سانس ناک کے راستے اندر کھینچیں اور منہ کے راستے باہر نکالتے ہوئے اپنے بازو سر سے اوپر تک لے کر جائيں اور زور دے کر سانس کو باہر نکالیں یہ عمل دو بار کریں اس کے بعد ہاتھوں کو واپس پہلی پوزیشن پر لے آئيں- اس کے بعد دوسری بار سانس ناک کے راستے اندر لیں اس بار اپنی دونوں ٹانگوں کو زیمن سے اتنا اٹھائيں کہ وہ نوے درجے کا زاویہ بنا لیں اور اس دوران منہ کے راستے سانس کو باہر نکالیں یہ عمل بھی دو بار دہرائيں- تیسری بار ٹانگوں کو ساٹھ درجے تک رکھ کر سانس باہر نکالیں چوتھی بار یہی عمل تیس درجے بلند کر کے دہرائيں اور پھر آہستہ آہستہ پیروں کو دوبارہ زمین پر رکھ دیں-
 
4: کشتی والی مشق
اس مشق کو کرنے کے لیے زمین پر سیدھا بیٹھ جائيں اس کے بعد اپنی ٹانگوں کو اوپر کی جانب اٹھائیں اور ٹانگوں کو پکڑ کر کشتی نما انداز میں بیٹھ جائيں کہ آپ کا جسم انگریزی حروف وی بنا لے- اس پوزیشن میں 15 سے 20 سیکنڈ تک رہیں اور اس دوران سکون کے ساتھ سانس لیتے رہیں یہ عمل 3 سے چار بار دہرائيں یہ ٹانگوں ، پیٹ اور کمر کے فاضل گوشت کو کم کرے گا-
 
image
 
5: ٹھنڈی سانس
اس مشق سے بھوک پیاس کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے مشق کے لیے زمین پر آلتی پالتی مار کر بیٹھ جائيں اس کے بعد زبان کو گول کر کے باہر کی طرف نکال لیں اس ناک سے چار سیکنڈ تک سانس اندر کھینچیں اور 6 سیکنڈ تک ناک کے راستے ہی باہر نکالیں یہ مشق پانچ منٹ تک مستقل کریں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: