قبل از وقت پیدائش بچے اور ماں دونوں کے لیے خطرے کا باعث ہوسکتی ہے جانیے اس کی وجوہات و خطرات

image
 
عام طور پر حمل کی مدت نو ماہ دس دن ہوتی ہے نو ماہ کے بعد کسی بھی وقت بچے کی ولادت ہو سکتی ہے اور یہ ایک نارمل پریکٹس ہے اور ان دورانیہ کا حساب خواتین کی آخری ماہواری کی تاریخ سے لگایا جاتا ہے جب کہ نو ماہ سے قبل ہونے والی ولادت جو کہ مکمل دورانیے کی تکمیل سے قبل ہوئے بچے اور ماں دونوں کے لیے خطرے کا باعث ہو سکتی ہے-
 
قبل از وقت پیدائش سے کیا مراد ہے
قبل از پیدائش سے مراد بچے کی پیدائش سے تقریباً تین ہفتے قبل پیدا ہونے کو قبل از وقت پیدائش گردانا جا سکتا ہے جس کے سبب بچے میں مختلف طبی مسائل موجود ہو سکتے ہیں- اس حوالے سے جتنا وقت سے قبل بچہ پیدا ہوگا اس کو اتنے ہی صحت کے خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے-
 
قبل از وقت پیدائش کی اہم وجوہات
پاکستان کا شمار دنیا میں چوتھے نمبر پر ہوتا ہے جہاں پر ہر دسواں بچہ وقت سے قبل پیدا ہوتا ہے اور سنگین صحت کے مسائل کا سامنا کرتا ہے -قبل از وقت پیدائش کی بنیادی وجوہات میں سے کچھ اس طرح ہیں-
 
image
 
ماں کی عمر
اگر ماں سترہ سال سے کم عمر ہو یا پھر اس کی عمر 35 سال سے زیادہ ہو تو ان دونوں صورتوں میں قبل از وقت پیدائش کے امکانات میں اضافہ ہو سکتا ہے-
 
بچوں کی تعداد
اگر ماں کے رحم میں ایک سے زیادہ بچے ہوں یعنی جڑواں یا پھر دو سے زیادہ ہو تو اس صورت میں بھی ان کی پیدائش کے قبل از وقت ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں-
 
ماں کی صحت
اگر ماں کی صحت درست نہیں ہے یا پھر وہ ذیابطیس ، ہائی بلڈ پریشر ، ڈپریشن میں مبتلا ہے اور اس کی بیماری حاملہ ہونے کے سبب کنٹرول نہیں ہو پا رہی ہے-اس صورت میں بھی بچے کی پیدائش کے قبل از وقت ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں-
 
بار بار کا حمل
اگر ایک عورت کے ایک حمل اور دوسرے حمل کے درمیان وقفہ کم ہو اور یہ وقفہ ایک سال سے کم عرصے کا ہو تو اس صورت میں بھی بچے کی وقت سے قبل پیدائش کا خطرہ ہو سکتا ہے-
 
image
 
قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے کی صحت کو خطرات
چونکہ بچے کا ماں کے رحم میں مکمل نشو نما کا وقت کم از کم نو ماہ دس دن ہے اور اس سے پہلے ڈلیور ہونے والے بچوں کی نشونما ادھوری ہوتی ہے- اس وجہ سے وہ صحت کے کچھ مسائل کا سامنا کر سکتے ہیں جو کہ اس طرح ہو سکتے ہیں-
سانس لینے میں دشواری ، ایسا اس وجہ سے ہوتا ہے کہ بچے کا تنفسی نظام مکمل نہیں ہوتا ہے-
دل کی بیماری ، ایسے بچوں کا بلڈ پریشر بہت کم ہو سکتا ہے اس کے علاوہ اس کے دل میں سوراخ ہونے کے امکانات بھی ہو سکتے ہیں-
دماغ کے امراض ، ایسے بچوں کی شریانیں بہت کمزور ہوتی ہیں اس وجہ سے اس بات کا بھی امکان موجود ہوتا ہے کہ کسی شریان سے خون بہہ کر دماغ کے اندر رکاوٹ ڈال سکتا ہے اگر خون کی نکاسی کم ہو تو اس پر قابو پایا جا سکتا ہے لیکں زیادہ خون نکلنے کی صورت میں بچے کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے
جسم کے درجہ حرارت کا گر جانا ، قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو اس بات کا بھی خطرہ ہوتا ہے کہ ان کے جسم کا درجہ حرارت بہت کم ہو سکتا ہے جس کے سبب ان کو نمونیا ہو سکتا ہے
کمزور قوت مدافعت، ایسے بچوں کے اندر کسی بھی بیماری سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت بہت کم ہوتی ہے اور وہ آسانی سے بیرونی جراثیموں کا شکار ہو سکتے ہیں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: