اچھا تو اس کی وجہ یہ تھی--اگر آپ دودھ کا استعمال بند کردیں تو ان پریشانیوں سے بچ سکتے ہیں

دودھ اور اس سے تیار کردہ مصنوعات کھانے سے حاصل ہونے والے فوائد میں ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی اور جسم کے پٹھوں کو طاقت بخشنا بھی شامل ہے۔ تاہم، جب بچے بڑے ہونے لگتے ہیں تو یہ ان کے لئے زیادہ ضروری ہوتا ہے۔ لیکن صحت مند زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے بالغوں کو ضروری نہیں ہے کہ وہ دودھ کو لازمی استعمال کریں، خاص طور پر اگر وہ اس کی جگہ دوسری غذائیں لے لیں جن میں ضروری غذائی اجزاء موجود ہوں تو وہ بھی کافی ہے۔ دراصل دودھ بالغ افراد کے لیے چند پریشانیوں کا باعث بھی بنتا ہے جن سے نجات کے لیے وہ دودھ کا استعمال کر سکتے ہیں-
 
سر درد سے نجات مل سکتی ہے
بعض اوقات دودھ سے تیار کردہ مصنوعات بھی درد شقیقہ یعنی مائیگرین کا سبب بنتی ہیں- لہٰذا، اگر آپ کسی قسم کے دباؤ کا شکار نہیں ہیں، اچھی طرح سے سوتے بھی ہیں اور کافی کا استعمال بھی محدود رکھے ہوئے ہیں لیکن پھر بھی آپ کو سر درد کا سامنا رہتا ہے تو یہ ممکنہ طور پر ڈیری مصنوعات کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔ دودھ یا اس سے بنی اشیاﺀ کا استعمال روکنے کی کوشش کریں ممکن ہے کہ آپ کو مائیگرین سے نجات مل جائے۔
image
 
آپ جذباتی طور پر زیادہ مستحکم ہو سکتے ہیں
ڈیری میں بہت سے ہارمونز ہیں جو آپ کے ساتھ متصادم ہو سکتے ہیں۔ جب یہ ہارمونز مل جاتے ہیں تو ، اس سے موڈ یا جذبات پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیںں۔ لہٰذا، اگر آپ نے ڈیری کھانا چھوڑ دیا تو ، آپ کو ان اضافی ہارمونز کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور شاید آپ جذباتی طور پر مستحکم ہوسکتے ہیں۔
image
 
اپھارہ پن محسوس نہیں ہوگا
ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ 65 فیصد بالغ افراد میں لییکٹوز ہضم کرنے کی صلاحیت کم ہے- اس کا مطلب ہے کہ ڈیری مصنوعات کا استعمال اپھارہ پن٬ گیس اور ڈائیریا کا شکار بنا سکتا ہے- اگر آپ اکثر اس کا تجربہ کرتے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ آپ لییکٹوز ہضم نہیں کرپاتے۔ اس بارے میں اپنے ڈاکٹر سے ضرور بات کریں- جب آپ ڈاکٹر کے مطابق اپنی غذا کو ایڈجسٹ کرتے ہیں تو، آپ خود کو بہتر اور صحت مند محسوس کرسکتے ہیں-
image
 
آپ کی جلد صاف ہوسکتی ہے
ایسے افراد جنہیں ڈیری مصنوعات کے استعمال سے مسائل کا سامنا ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود اس کا استعمال کرتے ہیں انھیں مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ دودھ کی مصنوعات میں مختلف ہارمون ہوتے ہیں جو کیل مہاسوں کی نشوونما کو تیز کرتے ہیں۔ لہٰذا، اگر آپ کو یہ پریشانی ہے تو، اپنی غذا کو اپنے جسم کے مطابق کرنے کی کوشش کریں۔
image
 
ڈیری مصنوعات کی دیگر غذاؤں سے تبدیلی
یقیناً دودھ میں صحت کے بہت سے فوائد ہیں۔ یہ کیلشیم ، پروٹین، اور وٹامن ڈی اور بی 12 سے مالا مال ہے۔ اگرچہ بچپن اور جوانی کے دوران یہ غذائی اجزاﺀ سب سے زیادہ اہم ہوتے ہیں اسی لیے پھر بھی آپ کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ ڈیری مصنوعات چھوڑنے کے باوجود آپ کو یہ غذائی اجزاء مل رہے ہیں۔ اگر آپ ایسا نہیں کرتے ہیں تو، آپ زیادہ آسانی سے بیمار ہوجائیں گے۔ لہٰذا ، اگر آپ ڈیری سے پاک ہو جانے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ، ڈیری کو دوسری ایسی مصنوعات سے تبدیل کرنے کی کوشش کریں جن میں یہ اجزاﺀ پائے جاتے ہوں۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: