سردی کے سبب ہونے والی کھانسی اور نزلہ زکام کا گھریلو علاج

image
 
دنیا بھر میں کوئی ایک فرد بھی ایسا نہیں ہوگا جس کو اپنی زںدگی میں ایک بار بھی نزلہ زکام اور کھانسی کا سامنا نہ کرنا پڑا ہوگا- درحقیقت دنیا بھر میں اس بیماری کو پھیلانے کا سبب تقریباً 200 اقسام کے وائرس ہیں اور اتنے ہی گھریلو ٹوٹکے بھی اس بیماری کے علاج کے لیے موجود ہیں- مگر یہ ٹوٹکے اسی وقت تک مؤثر ہوتے ہیں جب کہ یہ بیماری ابتدائی مرحلے پر ہو ۔ اس کی شدت کی صورت میں سب سے بہتر حل یہی ہے کہ اپنے ڈاکٹر سے اپنی بیماری سے لازمی مشورہ کریں-
 
نزلہ زکام کے خلاف گھریلو ٹوٹکے
عام طور پر نزلہ زکام کے حوالے سے یہ کہا جاتا ہے کہ یہ بیماری چونکہ وائرس کے سبب ہوتی ہے اس وجہ سے یہ اپنا وقت گزار کر ہی ختم ہوگی مگر ابتدائی مرحلوں میں گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال اس بیماری کی شدت میں کمی کا سبب بن سکتی ہے-
 
پانی اور بھاپ کا استعمال
پانی کا استعمال نزلہ کی حالت میں بہت مفید اس لیے ہوتا ہے کیوںکہ نزلہ زکام کا اثر ناک کی جھلی پر سب سے زیادہ ہوتا ہے اور ناک میں پانی ڈال کر اس کی صفائی کرنے سے وائرس پانی کے ساتھ ناک کے راستے خارج ہو سکتا ہے اور شفا حاصل ہو سکتی ہے- اس کے علاوہ گرم پانی کی بھاپ کا استعمال ناک کی اندرونی جھلی کی سوزش کا خاتمہ کر کے سانس لینے میں ہونے والی دشواری سے آرام پہنچاتی ہے -
 
image
 
دارچینی
دار جینی ایک بہت مفید مصالحہ ہے اس کو درد کش بھی کہا جاتا ہے سر درد کی صورت میں اس کا پانی میں لیپ بنا کر سر پر لگانے سے نہ صرف درد کم ہوتا ہے بلکہ نزلہ زکام کے باعث ہونے والے بخار سے بھی آرام ملتا ہے- اس کے علاوہ اس کا قہوہ بنا کر اس میں تھوڑی سے شہد ملا کر پینے سے نہ صرف گلے کی سوزش میں آرام ملتا ہے بلکہ کھانسی میں بھی آرام ملتا ہے اور تکلیف کی حالت میں اس کا استعمال دن میں تین بار کیا جا سکتا ہے-
 
لہسن
ماضی میں نزلہ زکام کی صورت میں بڑی بوڑھیاں لہسن کی چٹنی بنا کر روٹی کے نوالے سے کھانے کا مشورہ دیا کرتی تھیں اور اب مغربی ماہرین بھی لہسن کو درد کش دوا کے طور پر مانتے ہیں نزلہ زکام کے سبب ہونے والی گلے کی سوزش سے آرام پہنچانے میں لہسن بہت اہم ثابت ہوتا ہے- لہسن کو پیس کر شہد میں ملا کر دن میں تین چار بار چاٹنے سے کھانسی میں کافی آرام ملتا ہے اس کے علاوہ کچا لہسن دو سے تین جوۓ کھانے سے بھی کھانسی میں کافی افاقہ ہوتا ہے-
 
ادرک اور شہد کی چائے
نزلہ زکام کی صورت میں ادرک اور شہد کی چائے بھی بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے اس سے بلغمی کھانسی اور سینے کی جکڑن کو بہت آرام ملتا ہے اس سے نہ صرف بلغم خارج ہوتا ہے بلکہ بخار بھی کم ہوتا ہے اور کھانسی میں بھی آرام ملتا ہے-
 
image
 
یاد رکھیں
گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال مرض کی شدت کو تو ختم کر سکتا ہے اور ان کے استعمال سے مرض کے دورانیے میں بھی کمی واقع ہو سکتی ہے- مگر مکمل علاج اور زیادہ شدت ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے کیوں کہ ان دنوں سردی کے نزلہ زکام کی علامات کرونا وائرس کی علامات سے بہت مشابہت رکھتی ہیں اس وجہ سے مستند ڈاکٹر سے مشورہ ہمیں ایک بڑی مشکل سے محفوظ رکھ سکتا ہے-
 
Get Appointment of Doctors in Your City at Marham.pk
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: