دودھ پلانے والی مائیں جو دودھ کی کمی کے مسئلے سے دو چار ہیں، صرف چند پتے اس سبزی کے پانی میں ابال کر چند دن پی کر فائدہ پائيں

image
 
سردی کے موسم میں جہاں دیگر ہری سبزیاں اور ساگ وغیرہ بڑی مقدار میں مارکیٹ میں دستیاب ہوتے ہیں وہیں میتھی کے پتے بھی ساگ کے ساتھ مارکیٹ میں نظر آتے ہیں ان کی تازگی اور خوشبو سب ہی کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے۔ عام طور پر میتھی کو کھانوں میں خوشبو کے لیے استعمال کیا جاتا ہے پاکستان کے علاقے قصور کی میتھی اپنی خوشبو کے سبب دنیا بھر میں مشہور ہے اور اس کو سکھا کر لوگ سارا سال اس کا استعمال کرتے ہیں- لیکن اس بات سے بہت کم لوگ واقف ہیں کہ میتھی کے پتے خوشبو کے ساتھ ساتھ بے تحاشا طبی فوائد کے حامل ہوتے ہیں-
 
میتھی کے پتے
میتھی کے پتے غذائی اجزا سے بھرپور سبزی ہے وٹامن کے ، وٹامن سی اور وٹامن اے کے ساتھ ساتھ کیلشیم ، بی کامپلیکس وٹامن اور دیگر اجزا موجود ہوتے ہیں- اس کے علاوہ اس میں بہت سے اینٹی آکسیڈنٹ اجزا بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو اس کی طبی افادیت میں بہت اضافہ کرتے ہیں-
 
میتھی کے پتوں کے فوائد
1: منہ کے چھالوں کے لیے
عام طور پر مختلف وجوہات کی بنا پر منہ میں چھالے ہو جاتے ہیں جو بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں ان کی تکلیف کو دور کرنے کے میتھی کے پتوں کا استعمال مفید ثابت ہو سکتا ہے- اس کے لیے کچھ میتھی کے پتے لے کر دو کپ پانی میں اتنا ابالیں کہ پانی کم ہو کر ایک کپ رہ جائے اس سے کلی کریں یہ منہ کے چھالوں کو نہ صرف دور کرتا ہے بلکہ اس سے مسوڑھوں کی سوزش اور ان سے خون کا آنا بھی دورہوتا ہے-
 
image
 
2: دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے مفید
دودھ پلانے والی ماؤں کو عام طور پر یہ شکایت ہوتی ہے کہ ان کا دودھ کم آتا ہے جس سے ان کے شیرخوار بچے کا پیٹ نہیں بھرتا ہے اور وہ روتا رہتا ہے- اس کے لیے اکثر دودھ بڑھانے کے لیے وہ مختلف قسم کے ٹوٹکوں کا استعمال کرتی نظر آتی ہیں اس موقع پر میتھی کے پتوں کی چائے ان ماؤں کے لیے بہت مفید ثابت ہوتی ہے اور میتھی کے ہرے یا خشک پتے لے کر ان کو پانی میں ابال لیں اور حسب ذائقہ شہد شامل کر کے پینے سے دودھ میں اتنا اضافہ ہو جاتا ہے جو کہ ان کے شیر خوار کے پیٹ کو اچھی طرح بھر سکتا ہے-
 
3: خون کی کمی کے لیے
ماں کے دودھ کی کمی کا ایک سبب اس میں خون کی کمی کا ہونا بھی ہے اس موقع پر ہری سبزی ہونے کے سبب میتھی ایک بہترین علاج ہے اور اس کو کسی بھی کھانے کے ساتھ ملا کر کھانے سے جسم میں آئرن کی بڑی مقدار جاتی ہے جو کہ نہ صرف خون کی کمی کو پورا کرتی ہے بلکہ دودھ پلانے والی ماں کے دودھ بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے- یہ ان حاملہ ماؤں کے لیے بھی بہت مفید ہوتی ہے جو کہ خون کی کمی کا شکار ہوتی ہیں ایسی مائیں میتھی کو کسی بھی موسم کی سبزی کے ساتھ پکا کر کھائيں تو ان کو اتنی ہی توانائی حاصل ہوتی ہے جتنی کلیجی کو پکا کر کھانے سے حاصل ہو سکتی ہے-
 
4: ہڈيوں کو مضبوط کرے
میتھی کے پتوں میں وٹامن کے کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ ہڈیوں کے میٹا بولزم کے عمل کو تیز کرتی ہیں- اس کے علاوہ چونکہ میتھی کے پتوں میں کیلشیم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جس کے سبب یہ ہڈيوں کو مضبوطی فراہم کرتی ہے اور ان کو کمزور پڑنے سے بچاتی ہے-
 
image
 
5: دیگر فوائد
میتھی کے پتے ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں اس میں موجود میگنیز خون میں بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے- اس کے علاوہ یہ ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہوتا ہے یہ خون میں شوگر کے لیول کو بڑھنے سے روکتے ہیں اور خون میں کولیسٹرول کے لیول کو بھی کنٹرول کر کے دل کے دورے کے خطرات کو کم کرتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: