سردی کے موسم میں گیس ہیٹر کا استعمال تو سب ہی کرتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ صحت کے کن مسائل کا سبب بن سکتے ہیں

image
 
سردی کے موسم میں گھر کو گرم رکھنے کے لیے گیس ہیٹر کا استعمال عام طور پر ہر گھر میں ہی کیا جاتا ہے مگر ہر سال اس گیس ہیٹر کے سبب ہونے والے حادثات کے سبب سیکڑوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں- اس وجہ سے گیس ہیٹر کے فوائد کے ساتھ کچھ خطرات بھی ہیں جن کو تھوڑی سی احتیاط سے کم کیا جا سکتا ہے جن میں سے سب سے اہم یہ ہے کہ گیس ہیٹر کو کسی ماہر سے استعمال کرنے سے پہلے چیک کروالیا جائے-
 
گیس ہیٹر کے سبب ہونے والے خطرات
گیس ہیٹر میں کسی قسم کی خرابی کے سبب اس سے کاربن مونو آکسائڈ خارج ہوتی ہے جو کہ ایک نظر نہ آنے والی گیس ہے جو کہ کمرے میں پھیل کر کمرے کی فضا کو زہریلا اور آلودہ کر دیتی ہے- جس سے بچوں ، حاملہ خواتین اور دل کے مریضوں کو سخت ترین صحت کے مسائل درپش ہو سکتے ہیں گیس ہیٹر کے سبب ہونے والے صحت کے مسائل کچھ اس طرح سے ہیں-
 
1: تھکن
کمرے میں کاربن مونو آکسائڈ کے سبب خون کے اندر جب یہ گیس داخل ہوتی ہے تو یہ تھکاوٹ کا احساس پیدا کر دیتی ہے اور انسان خود کو سست محسوس کرنے لگتا ہے- لیکن اگر تازہ ہوا میں جایا جائے تو یہ تھکن کا احساس ختم ہو جاتا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ گیس ہیٹر سے نکلنے والی گیس کمرے کی فضا کو آلودہ کر رہی ہے-
 
2: سانس لینے میں دشواری
کاربن مونو آکسائڈ کی کمرے میں موجودگی کے سبب کمرے میں سے آکسیجن کی شرح میں کمی واقع ہوتی ہے جس کے سبب دم گھٹنے کی شکایت ہوتی ہے اور سانس لینے میں شدید دشواری کرنے کا سامنا ہو سکتا ہے- اگر ہیٹر والے کمرے میں آپ کو ایسا وحسوس ہو رہا ہو تو فوری طور پر اپنے گیس ہیٹر کا معائنہ کسی ماہر سے لازمی کروائيں-
 
image
 
3:غنودگی اور متلی
خون میں کاربن مونو آکسائڈ کے داخل ہونے کے سبب اس کے زہریلے اثرات دماغ پر ایک غنودگی طاری کر دیتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ متلی محسوس ہونے لگتی ہے- ایسی صورت میں فوری طور پر گیس ہیٹر کو بند کر دیں اور اس کا معائنہ کروائیں-
 
4: سینے میں درد
دل کے مریضوں کے خون میں کاربن مونو آکسائڈ کی شمولیت کے سبب ان کو سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے جس کا دباؤ سینے پر پڑتا ہے اور دل کے مریض سینے میں درد محسوس کر سکتے ہیں- ایسی تکلیف کی صورت میں فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے ورنہ یہ تکلیف دل کے دورہ پڑنے کا باعث بھی ہو سکتی ہے-
 
5: سر درد
مستقل طور پر ایسے کمرے میں رہنے سے جہاں پر گیس ہیٹر لگا ہوا ہو سر درد کی تکلیف بھی ہو سکتی ہے جس کی ایک وجہ تو کاربن مونو آکسائڈ کے مضر اثرات بھی ہو سکتے ہیں اس کے علاوہ اس کا سبب کرے کا زیادہ گرم ہونا بھی ہو سکتا ہے-
 
image
 
گیس ہیٹر کے استعمال میں احتیاطی تدابیر
گیس ہیٹر کا استعمال سردی کے موسم میں بعض علاقوں کے لیے لازمی ہوتا ہے اس وجہ سے اس کے استعمال کو کچھ احتیاطی تدابیر کے اپنانے سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے
اپنے گیس ہیٹر کی سروس سالانہ بنیادوں پر لازمی کروائیں
اس کے شعلے کو دیکھیں اگر وہ شعلہ نیلا یا زرد ہے تو وہ محفوظ ہے
جس کمرے میں گیس ہیٹر لگائيں وہاں تازہ ہوا کے گزر کا انتظام لازمی طور پر کریں
سونے سے پہلے گیس ہیٹر لازمی بند کر دیں کیوں کہ اکثر حادثات کمرے میں گیس بھر جانے ہی سے ہوتے ہیں
تیزی سے آگ پکڑنے والی اشیا کو گیس ہیٹر سے دور رکھیں

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: