چہرے کے کھلے مسام جلد کو خراب کرنے کا باعث بنتے ہیں، ان کھلے مساموں کو دور کرنے کے آسان طریقے جانیں

image
 
انسان کا چہرہ اس کی شخصیت کا آئينہ ہوتا ہے اور خوبصورت چہرے کے لیے صحت مند جلد اہم کردار ادا کرتی ہے مگر بعض اوقات بڑھتی عمر کے سبب، یا پھر گھر سے باہر دھوپ میں زيادہ وقت گزارنے کے سبب یا پھر چہرے پر غلط کریموں کے استعمال کے سبب چہرے کی جلد کے مسام نہ صرف کھل جاتے ہیں بلکہ ان میں میل اور کچرہ بھی جمع ہو جاتا ہے جو کہ جلد کی رنگت کو دھندلا دیتا ہے اور کیل مہاسوں کا بھی سبب بن جاتا ہے- مگر یاد رکھیں درست ٹریٹمنٹ اور تھوڑی سی احتیاط سے جلد کے اس مسئلے پر نہ صرف قابو پایا جا سکتا ہے بلکہ ان مساموں کو دوبارہ سے صاف کر کے چمکدار اور صحت مند جلد حاصل کی جا سکتی ہے-
 
1: ہمیشہ درست کلینزر کا استعمال کریں
عام طور پر جلد کی صفائی اس کی چمک دمک کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے اور لوگ جلد کی صفائی کے لیے روزانہ سونے سے قبل کلینزر سے اس کی صفائی کرتے ہیں- مگر کلینزر خریدتے ہوئے اس کے PH کا خصوصی طور پر خیال رکھیں اور یاد رکھیں کہ 7۔4 سے لے کر 7۔5 PH تک کے کلینزر کی خریداری کریں اس سے زیادہ پی ایچ والے کلینزر نہ صرف چہرے کے مساموں کو کھول دیتے ہیں بلکہ جلد کے دیگر مسائل کا بھی باعث بن سکتے ہیں-
 
2: سن اسکرین کریم کا استعمال کا طریقہ
دن کے وقت اپنی جلد کی حفاظت کے خیال سے لوگ گزر سے باہر نکلتے ہوئے سن اسکرین کا استعمال کرتے ہیں مگر اس کے استعمال کے دوران اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ اگر آپ کا ناک چکنا رہتا ہے تو اس کریم کا استعمال ناک پر مت کریں کیوں کہ اس کا ناک پر استعمال ایک تو ناک کے مسام کھول دیتا ہے- دوسرا اس پر بلیک ہیڈز بنانے کا بھی باعث بن سکتا ہے جو کہ جلد پر بہت برا اثر ڈالتے ہیں-
 
image
 
3: چہرے کو گرم پانی سے نہ دھوئيں
دن میں اس بات کی عادت بنا لیں کہ کم از کم دو بار اپنا چہرہ لازمی دھوئيں اور چہرہ دھوتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ بہت گرم پانی سے چہرہ کبھی نہ دھوئيں کیوں کہ گرم پانی سے چہرہ دھونے سے نہ صرف مسام کھل جاتے ہیں بلکہ اس سے ایکنی کے پیدا ہونے کا بھی خطرہ بڑھ جاتا ہے- اس وجہ سے چہرہ ہمیشہ سادہ پانی سے دھوئيں تاکہ مسام کھل نہ سکیں اور کھلے ہوۓ مسام بھی تازہ پانی کے سبب واپس اپنی پہلی حالت میں آجائيں-
 
4:ایلوویرا جیل اور لیموں کا رس
ایلوویرا جلد کے کئی مسائل کے لیے بہت بہتر ثابت ہوتا ہے چہرے کے کھلے مساموں کے لیے ایلوویرا جیل کو لیموں کے جوس کے ساتھ ملا کر مکسچر بنا لیں اور اس کو بیس منٹ تک جلد پر لگائيں اور اس کے بعد تازہ پانی سے دھولیں- اس سے چہرے کے کھلے مسام بند ہو جاتے ہیں اس عمل کو ہفتے میں دو بار دہرانے سے چہرے کے کھلے مسام نہ صرف بند ہو جاتے ہیں بلکہ جلد بھی صاف اور شفاف ہو جاتی ہے-
 
image
 
5: پپیتے کا گودا
پکے ہوئے پپیتے کو لے کر اس کا پیسٹ بنا لیں اور اس کو چہرے پر لگا کر بیس منٹ تک لگا رہنے دیں اس کے بعد اس کو تازہ پانی سے دھولیں- اس سے بھی چہرے کے مسام نہ صرف بند ہو جاتے ہیں بلکہ اس سے چہرے کی جلد کو تازگی حاصل ہوتی ہے اور جلد صاف ہو جاتی ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: