سردی کے موسم میں ہاتھوں پیروں کا مستقل ٹھنڈا رہنا کس بیماری کے باعث ہوسکتا ہے ان کو گرم رکھنے کے مجرب نسخے جانیں

image
 
سردی کے موسم میں جہاں صحت کے بہت سارے دیگر مسائل کا سامنا انسان کو کرنا پڑتا ہے وہیں بعض لوگوں کے ہاتھ پیر مستقل طور پر ٹھنڈے رہنا شروع ہو جاتے ہیں اور ہر طرح کی کوشش کے باوجود وہ گرم نہیں ہوتے ہیں- ایسے افراد درحقیقت صحت کے ایک اہم مسئلے سے دو چار ہوتے ہیں جس کے بارے میں انہیں آگاہی نہیں ہوتی ہے اور جو وقت گزرنے کے بعد سنجیدہ مسائل میں بھی تبدیل ہو سکتے ہیں-
 
سردی میں ہاتھ پیر ٹھنڈے رہنے کی وجوہات
بیرونی کم درجہ حرارت جہاں جسم کے دیگر حصوں پر اثر انداز ہوتا ہے وہیں وہ دوران خون کو بھی سست کر دیتا ہے جس کی وجہ سے ہاتھوں کی انگلیوں کے کناروں اور پیروں تک خون کے پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ حصے آکسیجن کی کمی کے باعث ٹھنڈے پڑنا شروع ہو جاتے ہیں- اگر ان کو گرم نہ کیا جائے تو یہ ہاتھوں پیروں کے ان اعضا کے سن ہونے اور اس کے بعد بے حس ہونے کا بھی باعث ہو سکتے ہیں- اس خطرے کا سب سے زيادہ شکار خون کی کمی یعنی انیمیا کے مریض یا پھر ذیابطیس کے مریضوں کو ہوتا ہے اس وجہ سے ضروری ہے کہ ایسے مریض اپنے ہاتھوں پیروں کو گرم رکھنے کا خصوصی اہتمام کریں-
 
ہاتھوں پیروں کو گرم رکھنے کے نسخے
ویسے تو ہاتھوں پیروں کو گرم رکھنے کے لیے داستانوں کا اور جرابوں کا استعمال کارآمد ثابت ہوتا ہے مگر بعض افراد کے لیے یہ بھی فائدہ مند ثابت نہیں ہوتے ہیں ایسے افراد کو اپنے ہاتھوں پیروں کو گرم رکھنے کے لیے ان نسخوں کا استعمال کرنا چاہیے-
 
image
 
1: گرم تیل کا مساج
دن میں کم از کم دو بار گرم تیل کا مساج ایک جحانب تو ہاتھوں پیروں کی جلد کے لیے بہت بہتر ہوتا ہے دوسرا اس مساج سے دوران خون بہتر ہوتا ہے اور ان حصوں میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے جس کے سبب آکسیجن کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور یہ حصے گرم اور زندگی سے بھر پور ہو جاتے ہیں-
 
2: ایپسم سالٹ
نیم گرم پانی میں ایپسم سالٹ کا ایک چمچ ڈال کر ہاتھوں پیروں کو کچھ دیر تک اس میں بھگونے سے بھی ہاتھوں پیروں کا دوران خون بہتر ہوتا ہے اس کے علاوہ خالی ایپسم سالٹ میں کچھ دیر ہاتھ پیر ڈال کر بیٹھ کر بیٹھنے سے بھی دوران خون بہتر ہوتا ہے اور ہاتھ پیر گرم ہو جاتے ہیں-
 
image
 
3: آئرن کا استعمال
سردی کے موسم میں دوران خون کو تیز کرنے کے لیے ماہرین صحت زیادہ آئرن والی غذاؤں کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں- اس سے ایک جانب تو خون کی کمی پوری ہوتی ہے اور دوسری جانب آئرن جسم کو گرمی فراہم کرتی ہے جس سے دوران خون تیز ہوتا ہے اور نہ صرف جسم گرم ہوتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ہاتھ پیر بھی گرم ہو جاتے ہیں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: