شوبز سے جڑے لوگوں کی خوبصورتی کا راز، کچھ ایسے سپلیمنٹ کا استعمال جو ان کو حسین اور اسمارٹ بناتے ہیں

image
 
ٹی وی اسکرین پر موجود اداکاراؤں اور ان کی بے داغ جلد، لمبے چمکتے بالوں اور متناسب جسم کو دیکھ کر ہر کوئی ان جیسا ہونا چاہتا ہے اور اس بات کو جاننے کا خواہشمند ہوتا ہے کہ یہ اداکار اپنی خوبصورتی کے لیے اور عمر کے اثرات کو روکنے کے لیۓ ایسا کیا استعمال کرتے ہیں جو ہم نہیں جانتے ہیں ۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ متوازن غذا اور ایکسرسائز اداکاروں کی خوبصورتی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ ان کی خوبصورتی کا راز کچھ ایسے سپلیمنٹس میں چھپا ہوتا ہے جن کا استعمال وہ متوازن غذا کے ساتھ ساتھ باقاعدگی سے کرتے ہیں اور ان سپلیمنٹ میں ہی ان کی خوبصورتی کا راز پوشیدہ ہوتا ہے-
 
سپلیمنٹ کیا ہوتے ہیں اور جسم کے لیے کیوں ضروری ہیں؟
ہمارے جسم کو اس میں موجود ٹشوز کو اپنا کام بہتر طور پر انجام دینے کے لیے وٹامن، معدنیات کی ضرورت لازمی ہوتی ہے یہ سپلیمنٹ جلد کو چمکدار بناتے ہیں بالوں کی نشو نما کے لیے بہتر ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کو کم کرتے ہیں اور چہرے پر سے جھریوں کا خاتمہ کرتے ہیں- اس کے علاوہ جسم کو توانائی مہیا کرتے ہیں یہ سپلیمنٹ کسی بھی میڈیکل اسٹور سے آسانی سے مل سکتے ہیں اور ان کا روزانہ استعمال جسم کے لیے ضروری ہوتا ہے-
 
جسم کے لیے ضروری سپلیمنٹ
عام طور پر انسانی جسم کو جو سپلیمنٹ روزانہ کی بنیاد پر چاہیے ہوتے ہیں ان کے متعلق جاننا ہر فرد کے لیے ضروری ہوتا ہے اور خاص طور پر بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ ان کا استعمال ضروری ہوتا ہے-
 
1: وٹامن ای سپلیمنٹ
یہ وٹامن جسم میں بڑھتی عمر کے اثرات کو روکنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور شوبز سے جڑے لوگ اس کا استعمال پابندی سے کرتے ہیں- یہ مارکیٹ میں کیپسول کی صورت میں موجود ہوتے ہیں اور ہر روز ناشتے کے بعد 400 ملی گرام کا ایک کیپسول کا استعمال جلد کو جھریوں سے پاک رکھنے میں مدد دیتا ہے- اس کے علاوہ لوشن کی صورت میں وٹامن ای سپلیمنٹ کو جلد پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے یہ چھائيوں کا خاتمہ کرتا ہے اور آنکھوں کے نیچے پڑنے والی جھریوں کو بھی بننے سے روکتا ہے ۔ مگر اس کا زيادہ استعمال پیٹ درد ، سر درد ، تھکن کا بھی باعث ہو سکتا ہے اس لیے اس کو دن میں 400 ملی گرام سے زیادہ مقدار میں نہیں لینا چاہیے-
 
image
 
2: لیپو بائنڈ وٹس سپلیمنٹ
یہ سپلیمنٹ بغیر کسی سائڈ افیکٹ کے استعمال کیا جا سکتا ہے یہ سپلیمنٹ درحقیقت جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے اس کے ساتھ یہ ان لوگوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے جو کہ وزن کم کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں- یہ ایک ایسا سپلیمنٹ ہے جس کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ ایک ہی کیپسول میں سارے وٹامن موجود ہوتے ہیں اور آسانی سے ہر میڈیکل اسٹور پر دستیاب ہوتا ہے-
 
3: زنک سپلیمنٹ
یہ سپلیمنٹ زیادہ تر شوبز سے جڑے لوگ باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں یہ سپلیمنٹ اینی آکسیڈنٹ ہوتا ہے اور جلد پر ایکنی کے سبب بننے والے نشانات کو روکتا ہے- اس کے علاوہ یہ جسم کے میٹابولزم کے عمل کو بھی تیز کرتا ہے اس کا حد سے زیادہ استعمال قوت مدافعت کو کمزور کرنے کا سبب بن سکتا ہے- اس کے علاوہ یہ خون میں اچھے کولیسٹرول کی شرح میں بھی کمی کا باعث بن سکتا ہے اس لیے اس کا استعمال اور اس کی مقدار کا تعین ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق کرنا چاہیے-
 
image
 
4: کیلشیم سپلیمنٹ
کیلشیم انسانی جسم اور ہڈیوں کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے اس لیے اس کے سپلیمنٹ کا استعمال نہ صرف ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے بلکہ چمکدار دانتوں کے لیے بھی بہت ضروری ہوتا ہے اور جسم کی ساخت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے یہ میڈیکل اسٹور میں گولیوں کیپسول ہر صورت میں موجود ہوتے ہیں-
 
5: پروٹین سپلیمنٹ
اگر آپ سخت جسمانی محنت کر رہے ہیں تو اس صورت میں عام غذا کے ساتھ ساتھ آپ کو اضافی پروٹین سپلیمنٹ کی لازمی ضرورت ہوتی ہے جو پٹھوں اور ہڈیوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے- ہر انسان کو دن بھر میں 30 گرام پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب کہ انسان دن میں 3 سے 6 بار کھانا کھائے جو کہ عام انسان کے لیۓ ممکن نہیں ہے اس وجہ سے صحت اور خوبصورتی کے لیے شوبز سے جڑے لوگ پروٹین سپلیمنٹ کا استعمال کرتے ہیں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: