|
|
دنیا کے اکثر کامیاب ترین افراد کے درمیان ایک چیز
انتہائی عام پائی جاتی ہے اور وہ یہ کہ کامیاب افراد جلدی سوتے ہیں اور
جلدی اٹھتے ہیں- ماہرین کے مطابق رات 10 بجے سونے سے ہمارے جسم اور دماغ پر
کئی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں- |
|
ہمیں بھرپور نیند سے
زیادہ فائدہ ہوگا |
ہماری نیند 90 منٹ کے ایک سائیکل میں تقسیم ہوتی ہے جو
کہ ہلکی نیند اور گہری نیند پر مشتمل ہوتا ہے- سب سے گہری اور پرسکون نیند
رات 10 بجے سے رات 2 بجے تک حاصل ہوتی ہے- اس کا مطلب ہے کہ آپ کو مکمل
آرام اور سکون کے حصول کے لیے اس سائیکل کو مدنظر رکھتے ہوئے جلدی سو جانا
چاہیے- ایک تحقیق کے مطابق جلدی اور طویل وقت تک سونے سے ہم پریشان کن اور
منفی خیالات سے چھٹکارا بھی حاصل کرسکتے ہیں- |
|
|
جسم دوبارہ بہترین شکل
میں واپس آنے لگتا ہے |
جب ہم گہری نیند میں ہوتے ہیں تو ہمارا جسم خود ہی اپنے
ہارمون کی مرمت کر کے خود کو ٹھیک کر رہا ہوتا ہے- یہ اہم طبی معاملہ اس
بات کو یقینی بناتا ہے کہ جب ہم دوسرے دن سو کر اٹھیں گے تو ہم توانا جسم
کے ساتھ بہترین شکل میں موجود ہوں گے- یہ چیز کھلاڑیوں کے لیے انتہائی اہم
سمجھی جاتی ہے- |
|
|
تناؤ میں کمی آتی ہے |
مکمل نیند نہ لینا آپ کا دباؤ کا شکار بنا سکتا ہے
کیونکہ اس صورت میں دباؤ پیدا کرنے والا ہارمون کارٹیسول بلند سطح پر پہنچ
جاتا ہے- بہت زیادہ کورٹیسول ہمیں پریشانی کا احساس دلاتا ہے اور ہماری صحت
کو متاثر کرسکتا ہے-لیکن ایک بار جب آپ جلدی سونے لگیں تو، آپ گہری نیند کے
کی مدد سے کورٹیسول کی سطح کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔ |
|
|
مرض لاحق ہونے کے خطرات
میں کمی |
متعدد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ جلدی یا وقت پر
سوتے ہیں وہ ان لوگوں کے مقابلہ میں صحت مند ہیں جو رات کی شفٹ میں کام
کرتے ہیں یا پھر رات بھر جاگتے رہتے ہیں۔ جو لوگ گہری نیند نہیں لیتے ان
میں ٹائپ 2 ذیابیطس ، دل کی بیماری اور ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کے
ساتھ زندگی گزارنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ محققین نے یہ بھی پایا کہ رات
10 بجے سے 2 بجے کی نیند کا مرحلہ ہمارے مدافعتی نظام پر مثبت اثرات مرتب
کرتا ہے- |
|
|
اپنے جذبات کو بہتر
طریقے سے کنٹرول کرسکتے ہیں |
مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ جو لوگ کافی اور مکمل گھنٹوں
کی نیند رکھتے ہیں وہ عام طور پر زندگی میں زیادہ خوش ہوتے ہیں۔ جب ہمیں
گہری نیند میسر نہیں آتی ہے تو ہمارے جذبات مزید غیر مستحکم ہو سکتے ہیں
کیونکہ ہمیں ان پر قابو پانا مشکل ہوتا ہے۔ نیز ، پہلے سونے کا مطلب جلدی
جاگنا ہوسکتا ہے ، جو اہم ہوسکتا ہے جو کہ دن کی روشنی اور موڈ کو فروغ
دینے کے حوالے سے بہترین ہے۔ |
|