خون کا عطیہ دینا صحت اور ثواب کا باعث ہوتا ہے مگر ایک معمولی غلطی نے خون کا عطیہ دینے والی لڑکی کو ہمیشہ کے لیے معذور کیسے بنا دیا؟

image
 
خون کا عطیہ دینا ہر معاشرے میں ثواب کا باعث سمجھا جاتا ہے اور وہ لوگ بہت اچھے سمجھے جاتے ہیں جو کہ بیمار لوگوں کے لیے اپنے خون کا نذرانہ دیتے ہیں- خون کا عطیہ دینا دوہرے فائدوں کا باعث ہوتا ہے ایک جانب تو اس سے ثواب ملتا ہے اور دوسری جانب یہ انسان کی اپنی صحت کے لیے بھی بہت بہتر ہوتا ہے اور کئی بڑی بیماریوں سے بچانے کا سبب ہوتا ہے-
 
مگر اکیس سالہ گبریلا ایکسمین نامی یہ لڑکی خون کا عطیہ دینے کے باعث نہ صرف ایک بڑی مشکل میں گرفتار ہو گئی بلکہ اس کے سبب اس کو ساری عمر کی محتاجی کا بھی تحفہ مل گیا- تفصیلات کے مطابق گبریلا کا تعلق کینیڈا سے ہے اور اس نے سترہ سال کی عمر میں خون کا عطیہ دیا اس کا مقصد نیک نیتی تھی مگر اس کی یہ نیکی اس کے لیے مشکلات کا باعث بن گئی-
 
جس نرس نے گبریلا کا خون لیا اس نے ورید میں سے خون نکالنے کے بجائے شریان سے خون نکال لیا خون دیتے ہوئے بازو میں تکلیف کا احساس ہوا مگر چونکہ گبریلا پہلی بار خون دے رہی تھیں اس وجہ سے وہ یہ سمجھیں کہ ایسا ہی ہوتا ہوگا جب کہ اس موقع پر انہوں نے میڈیکل اسٹاف کو ایک دوسرے سے یہ بھی بولتے ہوئے سنا کہ ان کے خون میں آکسیجن کی مقدار زيادہ ہے-
 
image
 
خون دینے کے دس سے پندرہ منٹ کے بعد گبریلا کو محسوس ہوا کہ ان کے دائیں ہاتھ میں سے جان نکلتی جا رہی ہے اور وہ ہاتھ سن ہو رہا ہے جس کے باعث جب گبریلا معائنے کے لیے ڈاکٹر کے پاس گئیں تو ڈاکٹر نے ان کا معائنہ کرنے کے بعد سب ٹھیک ہے کہہ کر ان کو واپس گھر بھجوا دیا-
 
مگر کچھ ہی دنوں میں گبریلا کے بازؤ کی تکلیف میں اضافہ ہوتا گیا یہاں تک کہ وہ بازو ہلانے سے بھی قاصر ہو گئيں اور ان کے بازوؤں پر دھبے پڑنے شروع ہو گئے جن کو دیکھ کر وہ ایک بار پھر ہاسپٹل گئيں جہاں ان کو بتایا گیا کہ ان کی شریان سے اندرونی طور پر مستقل خون جاری ہے-
 
جس پر ڈاکٹروں نے فوری طور پر ان کے بازؤ کی سرجری کی تاکہ ان کی شریان سے نکلنے والے خون کو روکا جائے اور صفائی کی جائے مگر بدقسمتی سے اس دوران ان کے ہاتھ پر اس کٹی ہوئی شریان نے اتنا برا اثر ڈال دیا تھا کہ وہ ساری عمر کے لیے معذور ہو گئيں-
 
image
 
گبریلا کے مطابق جسمانی تکلیف کے ساتھ ساتھ اس تکلیف نے انہیں نفسیاتی طور پر بہت متاثر کیا اور ان کو یہ لگنے لگا کہ ان کی زندگی برباد ہو گئی ہے ان کا مستقبل ختم ہو گیا- اپنے مستقبل کی تباہی کے ذمے دار اس بلڈ بنک کے حوالے سے گبریلا ان کے اوپر کیس کررہی ہے جس نے ان کی زندگی کو ہولناک خواب بنا دیا ہے-
 
ہرجانے کا دعویٰ کرنےکے بعد گبریلا اب اس فیصلے کا انتظار کر رہی ہیں تاکہ وہ بلڈ بنک ان کو ان کی زندگی برباد کرنے کا نقصان پورا کرے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: