کیا آپ کا وزن کسی طور بھی کم نہیں ہو رہا؟ کھانے کے دوران کی جانے والی 5 عام غلطیاں جو وزن کم نہیں ہونے دیتیں

image
 
آج کے دور میں اضافی وزن سے ہر دوسرا شخص پریشان دکھائی دیتا ہے اور اس مسئلے چھٹکارا پانے کے لیے ہر ممکن کوشش بھی کرتا ہے لیکن کامیابی کم ہی لوگوں کو ملتی ہے- لیکن ہم آج 5 ایسے طریقے بتائیں گے جنہیں آپ کھانے کے دوران اختیار کر کے اپنے وزن میں کمی کے حوالے سے مدد حاصل کرسکتے ہیں- درحقیقت یہ 5 عادات ہیں جنہیں ترک کر کے ہم اپنے وزن میں اضافے کو نہ صرف روک سکتے ہیں بلکہ اس میں کمی بھی لا سکتے ہیں-
 
چھوٹی پلیٹ کا انتخاب
مؤثر طریقے سے اور مقررہ مدت میں وزن کم کرنے کے لیے، محدود تعداد میں کیلوریز کا جسم میں داخل ہونا بہت ضروری ہے۔ بڑی پلیٹ میں کھانا کھانے کا مطلب ہے کہ بہت زیادہ کیلوریز کا جسم میں داخل ہونا- اس لیے اضافی کھانا کھانے سے بچیے اور کھانے میں بہت زیادہ احتیاط سے کام لیں- کوشش کیجیے کہ صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور غذائیں کھائیں-
image
 
تیل سے متعلق احتیاط
ایک عام غلطی جو بہت سے لوگ کھانا پکاتے وقت کرتے ہیں وہ کھانا پکانے کے تیل میں موجود کیلوریز والے مواد کو نظرانداز کرنا ہے۔ اگر آپ فراینگ پین میں دل کھول کر تیل ڈالیں گے تو یہ آپ کے وزن میں کمی کے منصوبے کے لئے نقصان دہ ہوگا۔ یہاں تک کہ اگر آپ صحت بخش چربی پر مشتمل جیسے زیتون کا تیل ، ناریل کا تیل یا گھی استعمال کررہے ہیں تو بھی آپ کے کھانے میں اس کی مقدار کم سے کم ہونی چاہئے۔
image
 
شام کو اسنیکس کا استعمال
رات کو اضافی کھانے کی ایک وجہ لنچ اور ڈنر کے درمیان موجود لمبا وقفہ بھی ہوتا ہے- اس لمبے وقفے کی وجہ سے آپ خود کو کنٹرول نہیں کرپاتے اور جب کھانے بیٹھتے ہیں تو اضافی کھا جاتے ہیں- اس مسئلے سے نجات کے لیے ضروری ہے کہ آپ شام کے وقت چائے کے ساتھ کچھ تھوڑا بہت کھا لیں-
image
 
کھانے سے قبل پانی پیجیے
ہم اکثر پینے کے پانی کی اہمیت کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔ پانی ہمیں کم کھانے میں مدد فراہم کرتا ہے- پانی پینے سے ہمیں پیٹ بھرے ہونے کا احساس ہوتا ہے اور یہی سگنل دماغ کو بھی ملتا ہے جس کی بدولت ہم اضافی کھانا کھانے سے گریز کرتے ہیں- لہٰذا کھانا کھانے سے 30 منٹ قبل ایک گلاس پانی ضرور پیجیے-
image
 
کھانے کے وقت رکاوٹیں
کھانے کے وقت پیدا ہونے والی رکاوٹیں بھوک کے ٹریک سے ہٹا کر اضافی کھانا کھانے پر مجبور ہوجاتے ہیں- اسی لئے یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ ٹیلیویژن کے سامنے کھانا نہ کھائیں۔ دھیان سے کھانے کی مشق کرنے سے آپ کے کیلوریز کی مقدار اور تیزی سے وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: