مونگ پھلی کو غریبوں کا چلغوزہ کیوں کہا جاتا ہے؟ خشک میوہ جات میں مونگ پھلی سرفہرست کیوں؟

image
 
سرد موسم کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی فروخت میں اضافہ ہو جاتا ہے اور جیسے جیسے ڈیمانڈ بڑھتی ہے ویسے ہی اس کی قیمت بھی بڑھنا شروع ہو جاتی ہے اور ان کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنا شروع ہو جاتی ہیں- سردی کے اس موسم میں اگر امیر چلغوزے ،بادام پستے اور چلغوزوں سے مزے لیتے ہیں تو غریب اس وقت میں خشک میوہ جات کی ہوشربا قیمتوں کے سبب صرف مونگ پھلی پر اکتفا کرنے پر مجبور ہوتا ہے اسی وجہ سے اس کو غریبوں کا چلغوزہ بھی کہا جاتا ہے-
 
مونگ پھلی کے فوائد
اپنے اثرات اور فوائد کے اعتبار سے مونگ پھلی کسی بھی طرح دوسرے خشک میوہ جات سے کم نہیں ہے اور بیش بہا فوائد کا حامل خشک میوہ ہے اس کے کچھ فوائد کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
1: پروٹین سے بھرپور غذا
ایک مٹھی مونگ پھلی سردی کے موسم میں پروٹین کی ضرورت کو نہ صرف پورا کرتی ہے بلکہ اس کا استعمال نہ صرف جسم کو گرمی اور توانائی فراہم کرتی ہے بلکہ سردی سے مقابلہ کرنے کی طاقت دینے کا بھی باعث بنتی ہے-
 
2: وزن کم کرنے میں مددگار
اگرچہ دیگر میوہ جات کی طرح مونگ پھلی میں بھی بڑی مقدار میں چکنائی موجود ہوتی ہے مگر یہ چکنائی صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتی ہے اس کے ساتھ اس کے اندر موجود فائبر اور پروٹین کی بڑی مقدار وزن کم کرنے مین معاون ثابت ہوتی ہے-
 
image
 
3: دل کی بیماری سے محفوظ رکھتی ہے
مونگ پھلی میں جو چکنائی موجود ہوتی ہے وہ جسم کے اندر موجود خطرناک کولیسٹرول کو کم کرنے کے باعث بنتی ہے اور اس سے دل کے دورے کے خطرات کم ہوتے ہیں-
 
4 : ذیابطیس کے مریضوں کے لیے مفید
مونگ پھلی کا شمار ایسی غذاؤں میں ہوتا ہے جو کہ کم نشاستے دار ہوتی ہیں اس کے اندر گلائکیمک کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جس سے خون میں موجود شوگر لیول کم ہوتا ہے اور ذیابطیس کے مریض کے لیے مونگ پھلی کا استعمال بہت مفید ہوتا ہے-
 
image
 
5: معدنیات اور وٹامن سے بھرپور غذا
مونگ پھلی میں معدنیات ، وٹامن ، پروٹین ، اومیگا 3 ،اومیگا 6،بائيوٹین وٹامن 3، فاسفورس اور میگنلیشیم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ جسم کو قوت مدافعت فراہم کرتا ہے اور اس کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: