دانت میں درد، شوگر لیول میں اضافہ کچھ ایسی تکالیف جو سردی کے موسم میں سر اٹھا لیتی ہیں ان کا آسان حل جانیں

image
 
سرد موسم ہم سب کو گھروں تک محدود کو دیتا ہے اور بند آب و ہوا کے سبب ہم نہ صرف مختلف اقسام کے انفیکشن میں مبتلا ہو جاتے ہیں بلکہ اس سے صحت کے بھی کچھ ایسے مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں جن کا تعلق سردی سے ہوتا ہے- مگر ان تمام مسائل سے اپنی قوت مدافعت کو مضبوط کر کے اور تھوڑا سا خیال رکھ کر بچایا جا سکتا ہے-
 
1: زبان اور ہونٹوں کا خشک ہونا
سردی کے موسم میں ہونٹ خشک ہو جاتے ہیں جن کو نم کرنے کے لیے بار بار زبان کو ہونٹوں پر پھیرا جاتا ہے جس سے زبان بھی بار بار خشک ہو جاتی ہے- اس وجہ سے بار بار ہونٹوں پر زبان لگانے کے سبب باہر کے انفیکشن سے متاثر ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں اس سے بچنے کے لیے ایک جانب تو زيادہ سے زيادہ مائع مشروبات کا استعمال کیا جائے اور ہونٹوں کی خشکی سے بچنے کے لیے ناف پر تھوڑا سا تیل لگانے سے ہونٹ خشک نہیں ہوتے ہیں-
 
2: دانتوں میں درد
اگر آپ کے دانت حساس ہیں تو سردی کے موسم میں سرد ہوا کے باعث دانتوں میں درد ہونے کے امکانات میں بہت اضافہ ہو جاتا ہے جس کے سبب لامحالہ دانتوں کے ڈاکٹر سے رجوع کرنا پڑتا ہے- اس موقع پر دانتوں کے ڈاکٹر ان تمام افراد کو جن کے دانت حساس ہوتے ہیں گھر سے باہر نکلنے پر منہ کے بجائے ناک سے سانس لینے کا مشورہ دیتے ہیں اور باہر نکلتے ہوئے مفلر سے یا ماسک سے منہ کو ڈھانپ لینے کا مشورہ دیتے ہیں اس سے دانتوں کے درد سے بچا جا سکتا ہے-
 
image
 
3: خون میں شوگر لیول کا بڑھ جانا
سردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمارا جسم کچھ خاص ہارمون کا افراز کرتا ہے جس کے سبب جسم میں سے شوگر کا لیول بڑھ جاتا ہے- اس کے علاوہ چونکہ سردی کے موسم میں انسان ورزش وغیرہ بھی نہیں کر سکتا ہے جس کے سبب بھی شوگر لیول بڑھ جاتا ہے اس وجہ سے یہ کوشش کرنی چاہیے کہ کم از کم انڈور ورزش کا اہتمام کیا جائے تاکہ شوگر لیول کو کنٹرول کیا جا سکے-
 
4: وزن میں کمی ہونا
عام طور پر زیادہ تر لوگوں میں سردی کے موسم میں وزن میں اضافہ ہو جاتا ہے مگر شدید موسم کا مقابلہ کرنے کے سبب بعض اوقات وزن میں تیزی سے کمی بھی آتی ہے جو کہ ان لوگوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے جو کہ پہلے ہی کم وزنی کا شکار ہوں- اس صورت میں ایسے افراد کو اپنی غذا پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے اور زيادہ پروٹین والی غذا ان کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے-
 
5: چہرے پر جھریاں پڑ جانا
سردی کے موسم میں خشکی کے سبب چہرے کی جلد بھی خشکی کا شکار ہو جاتی ہے اور اس کے اوپر جھریاں پڑنی شروع ہو جاتی ہیں- اس سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ سادہ پانی کا استعمال مفید ہوتا ہے اور زيادہ پانی پینے سے جلد نم رہتی ہے اور جھریاں کم پڑتی ہیں-
 
image
 
6: بینائی پر اثر
سخت سردی انسان کی بینائی کو بھی متاثر کرنے کا باعث بنتی ہے ٹھنڈے موسم میں گھر سے باہر نکلنے پر آنکھ کے خلیات اس سے متاثر ہوتے ہیں جو کہ بینائی کو متاثر کر سکتے ہیں- اس وجہ سے عام طور پر سخت سردی کے موسم میں گھر سے باہر نکلتے ہوئے گلاسز کے استعمال کی عادت اپنائيں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: