پچاس سال تک ایک دوسرے کے ہمسفر رہنے والے میاں بیوی، صرف ایک دن کرونا وائرس کے حوالے سے بےاحتیاطی کر بیٹھے اور اس کے بعد نتیجہ کیا ہوا؟ جانیں

image
 
دنیا بھر کو اس وقت کرونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں نے لپیٹ میں لے کر رکھا ہے اگرچہ کئی ممالک کی جانب سے اس کی ویکسین کی تیاری کے دعویٰ کیے جا رہے ہیں- مگر یہ سب کچھ ابھی تک ٹیسٹ کے مرحلے سے آگے نہیں بڑھ سکے ہیں اور یہ بدترین اور مہلک وائرس لاکھوں لوگوں کی ہلاکت کا سبب بن چکا ہے- ایسے ہی متاثرہ افراد میں لیسلی اور پیٹریسیا میک واٹرز شامل ہیں جنہوں نے ایک ساتھ پچاس سال تک میاں بیوی کے طور پر گزارے-
 
پیٹریسیا جس کی عمر 78 سال تھی اور جو گزشتہ 35 سالوں سے ایک پیشہ ور نرس کے طور پر مشی گن میں اپنے فرائض انجام دے رہی تھیں جب کہ ان کے شوہر لیسلی جن کی عمر 75 سال تھی اور پیشے کے اعتبار سے ایک ٹرک ڈرائیور تھے- یہ جوڑا بہت خوش مزاج اور زندہ دلی سے بھرپور جوڑا تھا جن کی دو بیٹیاں اور تین نواسیاں بھی موجود تھیں -
 
ان کی بڑی بیٹی جوانا سسک کے مطابق ان کی والدہ ایک بہت مہربان خاتون تھیں اور ہر وقت دوسروں کی مدد کے لیے تیار رہتی تھیں اور ان کی یہی خوبی ان کو سب کی پسندیدہ بناتی تھی- گزشتہ کئي مہینوں سے مشی گن میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ تھا جس کے سبب یہ جوڑا بھی اپنے گھر تک محدود رہنے پر مجبور تھا اور کرونا وائرس کے حوالے سے تمام احتیاطیں کر رہے تھے جس کے سبب محفوظ تھے-
 
مگر نومبر کے مہینے میں یہ جوڑا لاک ڈاؤن کے سبب ہونے والی پابندیوں سے اکتا گئے اور انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ کسی ایک دن اگر یہ تمام احتیاطیں پس پشت رکھ کر اپنی مرضی کی زندگی گزاریں تو اس سے وہ اپنی زندگی کی بوریت سے باہر آسکیں گے-
 
 
یہ دونوں مشی گن کے ایک ریسٹورنٹ میں ڈنر کے لیے گئے جہاں پر لوگوں نے ماسک نہیں پہنے ہوئے تھے اور آزادی سے زندگی گزار رہے تھے کرونا وائرس کے حوالے سےبھی سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال نہیں رکھا گیا جس کی وجہ سے بدقسمتی سے یہ جوڑا کرونا میں مبتلا ہو گیا-
 
وائرس کا شکار ہونے کے بعد ان دونوں کی زندگی بہت مشکل ہو گئی ہسپتال میں آئی سی یو میں زیر علاج رہتے ہوئے لیسلی نے اپنی بیٹی کو بلا کر بتایا کہ ان کے حوالے سے دنیا کے باقی لوگوں کو بھی یہ بتا دیا جائٰ کہ کرونا وائرس کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے اور اس کو معمولی نہ سمجھا جاۓ اور ذرا سی بے احتیاطی ساری عمر کی تکلیف کا باعث ہو سکتی ہے-
 
ایک ساتھ اس مہلک وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد 24 نومبر 2020 کو مشی گن کے ایک ہی ہسپتال میں پچاس سال تک ایک ساتھ رہنے والے جوڑے نے کرونا وائرس سے ہار مان لی اور ان کی ایک ہی دن میں موت واقع ہو گئی- ان کی موت ان سب لوگوں کے لیے ایک سبق ہے جو کہ کرونا وائرس کو ایک مذاق سمجھتے ہیں اور اس کو صرف ایک معمولی فلو قرار دیتے ہیں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: