سردی کے موسم میں وزن بڑھ جانے سے پریشان لوگوں کے لیے مٹر کا اس طرح استعمال وزن کم کرنے کا آسان نسخہ ثابت ہوسکتا ہے

image
 
سردی کے موسم میں انسان کی خوراک قدرتی طور پر بڑھ جاتی ہے جب کہ اس کے مقابلے میں جسمانی مشقت سردی کے سبب کم ہو جاتی ہے جس وجہ سے وزن میں اضافہ ہو جاتا ہے- اکثر افراد سردی کے موسم میں اپنے وزن کے بڑھنے سے پریشان نظر آتے ہیں ایسے لوگوں کے لیے قدرت نے مٹر جیسی نعمت کو اتارا ہے جس کا استعمال نہ صرف بہت زیادہ لگنے والی بھوک کا خاتمہ کرتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ تیزی سے بڑھتے ہوئے وزن کو بھی کم کرنے کا باعث بن سکتا ہے-
 
سردی کے موسم میں وزن کم کرنے کے لیے مٹر کا استعمال
مٹر کو عام طور پر لوگ یا تو پلاؤ میں ڈال کر استعمال کرتے ہیں یا پھر اس کا استعمال سالن میں پکا کر کیا جاتا ہے جب کہ مٹر انسان کی بے وقت کی بھوک کو ختم کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ثابت ہو سکتے ہیں جس کا سامنا سردی کے موسم میں ہم سب کو ہوتا ہے- اس صورت میں مٹر کو ابال کر رکھ لیں اس کو کھا لیں تو اس سے بھوک کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے اور وزن میں بھی قدرتی طور پر کمی ہوتی ہے- اس کے علاوہ مختلف ڈشز مثال کے طور پر اسپیگیٹی وغیرہ میں بھی چکن کے بجائے مٹر کا استعمال مفید ثابت ہو سکتا ہے-
 
image
 
مٹر وزن کم کرنے میں کیسے معاون ثابت ہو سکتا ہے
1: فائبر سے بھرپور غذا
مٹر کے اندر فائبر کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جس کی موجودگی کے سبب ان کو معدے میں ٹوٹ کر ہضم ہونے میں کافی ٹائم لگتا ہے- اس لیے اس کو کھانے کے بعد کافی دیر تک بھوک نہیں لگتی ہے جس کے سبب انسان ذود خوری سے بچا رہتا ہے اور وزن نہیں بڑھتا ہے-
 
2: پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں
مٹر کا شمار ان سبزیوں میں ہوتا ہے جو کہ اپنے اندر بڑی مقدار میں پروٹین رکھتی ہیں اس وجہ سے ڈائٹنگ کرنے والے افراد کے لیے یہ ایک نعمت سے کم نہیں ہیں کیوں کہ ان کا استعمال ایک جانب تو جسم کی پروٹین کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں اور دوسری طرف اس میں چکنائی کی غیر موجودگی سے وزن بھی نہیں بڑھتا ہے-
 
image
 
3: خطرناک چکنائی کی غیر موجودگی
مٹر کے اندر چکنائی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے ایک محتاط اندازے کے مطابق ایک کپ ابلے ہوۓ مٹر میں صرف اعشاریہ پانچ گرام چکنائی موجود ہوتی ہے اس لیے اس کا زيادہ مقدار میں بھی استعمال وزن کے بڑھنے کا باعث نہیں ہو سکتا- اس وجہ سے سردی کے موسم میں اپنی غذا میں مٹر کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور صحت مند رہیں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: