بالوں کے دو منہ بن جانے سے پریشان نہ ہوں بلکہ اب صرف ان گھریلو ٹوٹکوں سے اپنے بالوں کو اس موذی بیماری سے بچائيں

image
 
انسان کی شخصیت میں سر کے بالوں کی ایک اہم حیثیت حاصل ہے اور اگر ان بالوں کے دو منہ بننے لگیں اور کمزور ہونے لگیں تو یہ حالت ایک خوفناک خواب کی طرح لگتی ہے اور پریشان کر دیتی ہے- بالوں کے دو منہ بن جانا ایک جانب تو بالوں کو کمزور کر دیتا ہے اس کے ساتھ ساتھ ان کو بے رونق بھی بنا دیتا ہے جو کہ وقت کے ساتھ ساتھ بالوں کے گرنے تک جا پہنچتے ہیں۔ عام طور پر لوگ اس کے لیے دیسی ٹوٹکوں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں سے بھی رجوع کرتے ہیں مگر سست علاج ہونے کے سبب یہ ایک صبر آزما کام ثابت ہوتا ہے- مگر آج ہم آپ کو ایسے علاج بتائيں گے جو کہ نہ صرف فوری طور پر فائدہ مند ہوتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ سستے اور تیر بہدف بھی ہوتے ہیں-
 
1: پپیتے کے پیسٹ کا استعمال
پپیتا پروٹین اور امائنو ایسڈ سے بھر پور ہوتا ہے اس لیۓ یہ جلد اور بالوں پر بہت مثبت اثرات مرتب کرتا ہے- پکے ہوئے پپیتے کو پیس کر پیسٹ بنا لیں اور اس کو بالوں کے اوپر اچھی طرح لگا لیں اس کے بعد اس کو آدھے گھنٹے تک لگا رہنے دیں اس کے بعد اس کو نیم گرم پانی سے شیمپو کر لیں- یہ عمل ہفتے میں دو بار دہرائيں دس سے پندرہ دنوں میں بالوں کے دو منہ بننے کا عمل رک جائے گا اور بال صحت مند اور چمکدار ہو جائيں گے-
 
2: کیلے کے پیسٹ کا استعمال
کیلا پوٹاشیم، نشاستے اور قدرتی تیل کی حامل غذا ہے اس کا پیسٹ بنا کر اس کا ماسک بالوں پر لگانے سے بالوں کی صحت بہتر ہوگی- یہ بالوں کی جڑوں تک جا کر سر کی کھال اور بالوں کی جڑوں کو طاقت دیتا ہے اس کے علاوہ اس سے بال نرم اور چمکدار ہوتے ہیں اور ان کے دو منہ بننے کا سلسلہ بھی رک جاتا ہے اس کے علاوہ خشکی کے خاتمے کے لیۓ بھی یہ بہتر ثابت ہوتا ہے-
 
image
 
3: مایونیز کا استعمال
مایونیز آسانی سے ملنے والا پیسٹ ہے جو کہ انڈے کی زردی ،سرکہ اور تیل سے ملا کربنایا جاتا ہے یہ تمام اشیا بالوں اور جلد کے لیے بہت بہتر ثابت ہوتا ہے- اس میں موجود سرکہ بالوں کے پی ایچ کو نارمل کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اس کے علاوہ اس سے بالوں کو طاقت ملتی ہے اور بالوں کے دو منہ بننا بند ہو جاتے ہیں-
 
4: ایلو ویرا کا استعمال
ایلو ویرا کا استعمال صدیوں سے خوبصورتی کے لیے ایک آزمودہ نسخے کے طور پر سمجھا جاتا ہے مگر اس کا استعمال جلد کے ساتھ ساتھ بالوں کے لیے بھی بہت مفید ہوتا ہے- اس کے جیل کو سر پر بہت اچھی طرح جڑوں تک میں مساج کریں اور اس کے بعد اس کو اچھی طرح دھو لیں ہفتے میں ایک بار اس کا استعمال ایک ہی مہینے میں بالوں کو صحت مند بنا دیتا ہے-
 
image
 
5: انڈے کا استعمال
انڈہ جو کہ پروٹین اور اس کے علاوہ صحت مند چکنائی سے بھرپور ہوتا ہے اس کو سر پر لگانے کا عمل صدیوں سے جاری ہے یہ نہ صرف بالوں کو چمکدار بناتا ہے سر کی خشکی کا بھی خاتمہ کرتا ہے اس کے علاوہ یہ بالوں کے دو منہ بن جانے کو بھی روکتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: