کھانے کے بعد میٹھا کھانا صحت کے لیے مفید ہے، صرف ایک ٹکڑا مصری چوسیں اور زندگی کو بدل کر رکھ دیں

image
 
اکیسویں صدی کے ماہرین جدید ترین تحقیقات کے بعد اس بات کو ثابت کر رہے ہیں کہ کھانے کے بعد میٹھا کھانے سے معدے میں موجود کچھ خاص بیکٹیریا ایکٹو ہو جاتے ہیں اور کھانے کو جلد ہضم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں-
 
کھانے کے بعد میٹھے میں کیا نہیں کھانا چاہیے
کھانے کے بعد میٹھا کھانا صحت کے لیے مفید ہوتا ہے مگر اس کے لیے بھی یہ بات خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ کیا کھانا چاہیے اور کیا نہیں کھانا چاہیے- بعض لوگ کھانے کے بعد بہت چکنائی والی ڈشز کھاتے ہیں جب کہ اصل حقیقت میں صرف میٹھا کھانا چاہیے مگر اس مٹھاس کے ساتھ اگر فاضل چکنائی اور دیگر چیزیں شامل ہو جائيں تو وہ نہ صرف موٹاپے کا باعث ہو سکتی ہیں بلکہ صحت کے کئی مسائل کا باعث ہو سکتی ہیں- اس وجہ سے کھانے کے بعد صرف ایسا ہی کچھ کھانا چاہیے جو کہ منہ کو میٹھا کر دے مگر دیگر مسائل کا باعث نہ بنے- مصری ایسی ہی ایک میٹھی شے ہے جو کہ کھانے کے بعد کچھ دیر چوسنے سے بہت سارے فوائد کا حامل ہوتا ہے
 
1: ہاضمے کو بہتر کرے
کچھ ٹکڑے مصری کے ساتھ سونف ملا کر کھانے سے ہاضمے کے عمل پر بہت اچھا اثر پڑتا ہے اس سے ایک جانب تو کھانا جلد ہضم کرنے والے بیکٹیریا متحرک ہو جاتے ہیں اور دوسری جانب اس کے منفی اثرات بھی نہیں ہوتے ہیں-
 
image
 
2: سانسوں کی بدبو دور ہوتی ہے
سانسوں میں بدبو دانتوں اور منہ میں موجود بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتی ہے مصری کو چوسنے سے یہ بیکٹیریا ختم ہو جاتے ہیں اس وجہ سے اس کو چوسنے سے نہ صرف سانسوں کی بدبو دور ہوتی ہے بلکہ بہت تازگی بھرا احساس ہوتا ہے-
 
3: دماغ اور بینائی کے لیے مفید
مصری کا کھانا دماغ اور بینائی کے لیے بہت مفید ہوتا ہے گرم دودھ میں ایک ٹکڑا مصری ڈال کر پینے سے ایک جانب تو دماغی تھکاوٹ دور ہوتی ہے اس کے علاوہ اس سے یاداشت بہتر ہوتی ہے اور یہ بینائی کو بڑھانے میں بھی بہت اہم کردار ادا کرتی ہے- مصری ، بادام اور سونف کو پیس کر رکھ لیں اور ہر روز رات سونے سے قبل ایک چمچ کھا کر ایک پیالی دودھ پی لیں اس سے بینائی اور دماغی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا-
 
image
 
4: خون کی کمی کو دور کرے
خون کی کمی انسان کے جسم کو بہت ساری بیماریوں میں مبتلا کر سکتی ہے خون کی کمی کی ایک وجہ تو ہاضمے کی خرابی ہوتی ہے جو کہ مصری کےاستعمال سے دور ہو سکتی ہے- اس کے علاوہ مصری کے استعمال سے خون کے سرخ خلیات میں اضافہ ہوتا ہے جس سے جسم میں خون کی کمی دور ہوتی ہے-
 
5: گلے کی خرابی اور کھانسی سے آرام پہنچائے
مصری گلے کی سوزش کا خاتمہ کرتی ہے اس کے ساتھ ساتھ کھانسی سے آرام پہنچاتی ہے ایک ٹکڑا مصری اور تھوڑی سی کالی مرچ کو پیس کر پیسٹ بنالیں اور اس کو رات کو سونے سے قبل تھوڑا سا کھا لیں اس سے گلے کی سوزش کا خاتمہ ہوتا ہے- اس کے علاوہ مصری اور کالی مرچ کا پاوڈر بنا لیں اور سادے پانی کے ساتھ اس کو کھا لیں اس سے شدید کھانسی میں فوری آرام ملتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: