حاملہ حالت میں اجوائن جیسی فائدہ مند چیز سے پرہیز کرنا کیوں ضروری ہے؟ اس سے بچے کو کیا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے جانیں

image
 
اجوائن برصغیر کے اندر باورچی خانے کے مصالحے جات کا اہم جز تصور کیا جاتا ہے اور ہر باورچی خانے میں اس کی موجودگی لازمی تصور کی جاتی ہے یہ براؤن رنگ کا ایک بیچ ہوتا ہے جس کی چھبتی ہوئی خوشبو ہوتی ہے اور اس کا ذائقہ تیز ہوتا ہے- مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ بہت سارے طبی فوائد کا حامل ہوتا ہے اور اکثر گھروں میں اس کا استعمال ہاضمے کے مسائل اور کھانسی زکام کی صورت میں کیا جاتا ہے اکثر لوگ اس کی گرم تاثیر کے سبب زچہ کے کھانے میں خصوصی طور پر کرتے ہیں- مگر جدید تحقیقات کے مطابق اس کا استعمال زچہ کے لیے مفید ثابت نہیں ہوتا آج ہم آپ کو اس کے فوائد کے ساتھ ساتھ یہ بتائيں گے کہ کن لوگوں میں اس کا استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے-
 
اجوائن کے فوائد
1: جراثیم کش ہوتا ہے
اجوائن کے اندر اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات موجود ہوتی ہیں اس کے اندر ایسے کیمیکل موجود ہوتے ہیں جو کہ خطرناک بیکٹیریا اور فنجائی کی ہلاکت کا باعث بن سکتے ہیں- اس وجہ سے اس کا استعمال بدہضمی اور فوڈ پوائزن کی صورت میں کرنا بہت مفید ہوتا ہے چٹکی بھر اجوائن بار بار الٹی اور موشن کو روکنے کا باعث بن سکتی ہے-
 
2: کولیسٹرول کی شرح کو کنٹرول کرتا ہے
کولیسٹرول کی شرح میں اضافہ انسان کو بہت ساری خطرناک بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے اس کے اضافے سے ایک جانب تو بلڈ پریشر میں اضافہ ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ دل کے دورے کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں- اجوائن کا چٹکی بھر روزانہ کھانے کے بعد استعمال اس خطرے سے نہ صرف محفوظ رکھ سکتا ہے بلکہ بڑھے ہوئے کولیسٹرول کو کم کر کے نارمل حالت میں بھی لے کر آتا ہے-
 
image
 
3: معدے کے السر کے لیے مفید
معدے کے السر سے مراد وہ زخم ہیں جو کہ ہاضمی نالی کے مختلف حصوں میں بن جاتے ہیں اور ' تکلیف کا باعث ہوتے ہیں اس کے سبب ہاضمے کا عمل بھی متاثر ہوتا ہے اور سست روی کا شکار ہو جاتا ہے جس سے معدے میں گیس بنتی ہے اور درد کا سبب بنتی ہے ان تمام مسائل کے حل کے لیے یونانی حکیم اجوائن کے استعمال کو تجویز کرتے ہیں اور ان کے مطابق اس کا استعمال جملہ مسائل کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے-
 
4: کھانسی اور دمے کے مریضوں کے لیے
ماہرین کی جدید تحقیقات کے مطابق اجوائن کی دھونی لینے سے دمے کے مریضوں کو سانس لینے میں آسانی ملتی ہے- اس کے علاوہ کھانسی کے مریض اگر چٹکی بھر اجوائن چبا کر یا نگل کرکھالیں تو اس سے بھی اندرونی نالیوں کی سوزش کا خاتمہ ہوتا ہے اور اس سے کھانسی میں آرام آتا ہے اور سانس لینے میں آسانی ملتی ہے-
 
image
 
5:سب کے لیے مفید مگر حاملہ خواتین اور زچہ کے لیے نقصان دہ اجوائن
جدید تحقیقات کی روشنی میں ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ حاملہ عورتوں کے لیے اجوائن کا استعمال بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے اور اس کے اثرات سے کوکھ میں موجود بچے کی نمو رک سکتی ہے- اس کے ساتھ ساتھ وہ خواتین جو بچے کو اپنا دودھ پلا رہی ہوتی ہیں ان کو بھی اجوائن کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے کیوں کہ اس سے بچے کی نشو نما متاثر ہو سکتی ہے اور اجوائن ان پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: