ملکہ الزبتھ بیماریوں سے دور رہنے کیلئے ” بریڈ“ میں کیا ڈلواتی ہیں، جانئے اس خاص چیز کے بارے میں جو ہمارے یہاں سستے داموں دستیاب ہے

image
 
برطانوی ملکہ الزبتھ دوم اپنی زندگی کی 94 بہاریں دیکھ چکی ہیں۔ وہ اب بھی اتنی ہی چاق و چوبند دکھائی دیتی ہیں جتنی کہ وہ اپنی جوانی میں دکھائی دیتی تھیں ۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ کھانے پینے کا بہت خیال رکھتی ہیں اور اپنی ڈائٹ کے معاملے میں ذرا سی بھی کوتاہی برداشت نہیں کرتیں ۔ ان کے شیف کھانا پکاتے وقت خاص اجزا شامل کرتے ہیں، جس کا خود ملکہ حکم دیتی ہیں۔
 
دنیا بھر میں بنانا بریڈ بہت شوق سے کھائی جاتی ہے۔ یہ بریڈ ملکہ برطانیہ کے محل میں تیار کی جاتی ہے ۔ ملکہ برطانیہ بیماریوں سے دور رہنے کیلئے اس بریڈ میں خاص طور پر ایک اہم چیز ڈلواتی ہیں ، اس اہم چیز کے بارے میں حال ہی میں ملکہ کے سابق شیف (جنہوں نے سالہا سال شاہی محل میں کام کیا ہے) ڈیرن میک گریڈی نے اپنی ایک ویڈیو میں بتایا ہے ۔ یہ خاص چیز ”کشمش“ ہے، جسے ملکہ برطانیہ کے حکم کے مطابق ان کیلئے تیار کی جانے والی بنانا بریڈ میں خصوصی طور پر شامل کیا جاتا ہے ۔
 
image
 
کشمش ہمارے یہاں ایک عام سی چیز سمجھتی جاتی ہے ، جو کہ بہت کم پیسوں میں بہ آسانی دستیاب بھی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ملکہ برطانیہ خاص طور پر دل کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلئے اپنی بریڈ میں اسے شامل کرواتی ہیں، اس کے بغیر شاہی محل میں بنانا بریڈ تیار کرنے کا کوئی تصور ہی نہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ بنانا بریڈ شاہی محل کے ریفریجریٹر میں ہر وقت موجود رہتی ہے ۔ جب بھی ملکہ الزبتھ دوم کو دوپہر کی چائے کی ضرورت ہوتی ہے، اس چائے کے ساتھ کشمش ڈال کر تیار کردہ بنانا بریڈ کو ضرور سرو کیا جاتا ہے ۔ میک گریڈی کے مطابق چاہے سنہری کشمش ہوں یا لال ،دونو ں طرح کے کشمش بریڈ میں شامل کئے جاتے ہیں، جوکہ ناصرف بریڈ کے ذائقے کو بڑھا دیتے ہیں، بلکہ اس میں موجود غذائیت سے بھرپور اجزا جسم کو توانائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بھی بچاتے ہیں۔
 
image
 
کشمکش قبض سے بچاتی ہے، اس کی وجہ سے جسم میں ہونے والی خون کی کمی دور ہوتی ہے ، یہ ہڈیوں اور دانتوں کو بھی مضبوط بناتی ہے ، ساتھ ہی اسے کھانے سے کینسر اور دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خدشات بھی کم ہوجاتے ہیں ۔ ایک اونس کشمش میں 85 کیلوریز، ایک گرام پروٹین ، ایک گرام فائبر، کاربوہائیڈریٹ 22 گرام، شوگر 17 گرام، کیلشیم 14 ملی گرام، پوٹاشیم 212 ملی گرام، سوڈیم 3 ملی گرام موجود ہوتے ہیں۔اس میں اینٹی اوکسیڈنٹس کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، اس میں موجود آئرن خون کے بہاؤ کو برقرار رکھتے ہیں، ساتھ ہی کارڈیو ویسکولر سسٹم کو بہت فائدہ پہنچاتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ تک کشمش کو خاص طور پر اپنی بنانا بریڈ میں ڈالوتی ہیں ۔ اگر آپ بھی بیماریوں سے دور رہنا چاہتے ہیں تو بنانا بریڈ یا کیک میں کشمش کو شامل کریں ، چاہیں تو کسی اور چیز میں شامل کرکے کھالیں اور اس سستے داموں بازار میں دستیاب شے کی افادیت سے بھرپورفائدہ اٹھاکر بیماریوں سے خود کو بچائیں ۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: