خالی پیٹ لہسن کھانے سے جسم میں کیا جادوئی اثر ہوتا ہے، جانئے؟

image
 
لہسن کو ویسے تو ہمارے یہاں تقریباً ہر طرح کے کھانوں میں ڈالا جاتا ہے ، یہ کھانوں کی مہک بڑھانے کے ساتھ ساتھ اس کے ذائقے کو بھی بڑھا دیتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے یہاں لہسن گھروں میں موجود ہی رہتا ہے۔ لہسن کے بہت سے فوائد ہیں، ان میں سے ایک جاودئی اثر رکھنے والا فائدہ یہ ہے کہ یہ انسان کی قوت مدافعت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اگر اسے خالی پیٹ استعمال کیا جائے تو اس سے وزن بھی کم ہوتا ہے۔
 
لہسن کو سالوں سے بطور ”میڈیسن“ استعمال کیا جاتا رہا ہے ۔ اب بھی اسے کئی ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ نزلہ، زکام، کھانسی، ہائی بلڈ پریشر، جوڑوں کا درد، دانتوں کے درد، قبض اور مختلف انفیکشنز کو ٹھیک کرنے میں لہسن کو بہترین مانا جاتا ہے ۔ لہسن کو استعمال کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ اسے خالی پیٹ کھا لیا جائے ۔ آیورویدک طریقہ علاج میں لہسن کو خالی پیٹ کھانے کیلئے کہا جاتا ہے اور اس طرح اسے سالوں سے استعمال میں لایا جا رہا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ زندگی میں ایک مرتبہ لہسن کو خالی پیٹ کھاکر ضرور آزمانا چاہئے۔
 
کس طرح استعمال کریں:
دو لہسن کے جوے لے کر اس کا چھلکا اتار لیں ۔ پھر اسے ہاون دستے میں ڈال کر ہلکا سا کوٹ لیں یا چاہیں تو ایسے ہی کھالیں ۔ اسے نہار منہ خالی پیٹ صبح کے کھا کر اس کے بعد ایک گلاس نیم گرم پانی پی لیں۔
 
image
 
ضروری احتیاط:
لہسن کو جب بھی استعمال کیا جائے تو اس بات کا ضرور دھیان رکھیں کہ اسے دو سے زیادہ نہ کھائیں ، صرف دو جوے لہسن کھا لینا کافی ہوتا ہے۔ اس سے زیادہ لہسن کبھی بھی خالی پیٹ نہ کھائیں۔ اگر لہسن کو وزن کم کرنے یا قوت مدافعت بڑھانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہو اور اسے کھانے کے بعد انسان کو متلی محسوس ہو یا قبض کی شکایت ہوجائے تو پھر اسے صبح کے وقت نہار منہ کھانا چھوڑ دیں۔
 
وہ لوگ جو اس نسخے کو ہرگز نہ آزمائیں:
حاملہ خواتین، چھوٹے بچے، ذیابیطس کا شکارا فراد، وہ افراد جن کا بلڈ پریشر low رہتا ہے، شیر خوار بچوں کی مائیں اس نسخے کو ہر گز نہ آزمائیں ۔
 
لہسن کے فوائد:
ویسے تو نہار منہ لہسن کھانے سے ابتدا میں منہ سے بدبو سے آئے گی ، لیکن جب آپ اس کے فوائد کے بارے میں جانیں گے تو شاید آپ کو یہ ناگوار مہک زیادہ محسوس نہ ہو۔ یاد رکھیں کہ نہار منہ لہسن کھانے سے انسان کی قوت مدافعت بہت مضبوط ہوجاتی ہے یہ ایک قدرتی ’’اینٹی بائیوٹک‘‘ کا کام دیتا ہے ، اس کی وجہ سے مدافعتی نظام بہترین انداز میں کام کرتا ہے اور انسان بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔ اس میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ، ساتھ ہی اس میں وٹامن بی 6 ، سلفر اور میگنیز بھی موجود ہوتا ہے۔ یہ تمام اجزا جسم میں نظام انہضام کے ذریعے پہنچ جاتے ہیں اور پھر جسم کو ان سے فائدہ ہوتا ہے۔ صبح نہار منہ لہسن کھانے سے جسم کی چربی گھلنے لگتی ہے اور انسان کا وزن کم ہونا شروع ہوجاتا ہے ۔ اس نسخے کیلئے دیسی لہسن کو استعمال کیا جائے تو بہتر ہے ۔
 
image
 
نہار منہ دو لہسن کھانا انسان کے وزن کو کم کرنے اور اس کی قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔ اب چونکہ سردیوں کی آمد ہے اور بدلتے ہوئے اس موسم میں لوگ بیمار ہورہے ہیں، اس لئے کوشش کرنی چاہئے کہ ان دنوں لہسن کے دو جوے نہار منہ کھالئے جائیں تاکہ اس سے جسم میں بیماریوں کے خلاف جنگ کرنے کی قوت میں اضافہ ہو۔ لہسن میں موجود Allicin جسم کے ڈیفنس سسٹم کو مضبوط بناکرا سے جراثیم اور وائرس کے خلاف لڑنے کیلئے طاقت فراہم کرتا ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: