جو پلاسٹک کی بوتل آپ استعمال کرتے ہیں، اس کے نیچے کیا لکھا ہے؟ جانئے کونسی پلاسٹک کی بوتل آپ کو بیماریوں میں مبتلا کررہی ہے

image
 
ماضی میں کسی نے بھی نہیں سوچا ہوگا کہ ایک وقت ایسا بھی آئے گا کہ جب پانی پلاسٹک کی بوتل میں بیچا جائے گا اور لوگ اسے خرید کر استعمال کریں گے۔ اب تو پلاسٹک کی بوتلیں ناصرف پانی، بلکہ مختلف اشیا کو بیچنے کیلئے بنائی جاتی ہیں۔ اکثر لوگ پلاسٹک کی بوتل میں موجود اشیا یا پانی خرید کر پیتے ہیں۔ اکثر پلاسٹک کی بوتلوں کے نیچے کی جانب انگریزی میں کچھ لکھا ہوا ہوتا ہے۔ ان الفاظ کا کیا مطلب ہوتا ہے اور کونسی بوتل نقصان دہ اور کونسی بوتل کو استعمال کرنا بہتر رہتا ہے، آئیے اس مضمون میں جانئے۔
 
اگر بوتل پر PET یا PETE لکھا ہوا ہے تو:
کچھ لوگوں یہ پتا نہیں ہوتا کہ وہ جس بوتل کو استعمال کر رہے ہیں ، اس بوتل کے نیچے کی جانب یہ مخصوص ٹرائی اینگل نشان اور انگریز ی کا حرف PET لکھا ہوا ہے اور اس کا کیا مطلب ہے ۔ جس پر بوتل پر PET یا PETE لکھا ہوتا ہے کہ اس کا مطلب ہوتا کہ یہ صرف ایک مرتبہ استعمال (safe for single use) کی جائے تو بہتر ہے ۔ کیونکہ یہ بوتل جہاں رکھی جائے وہاں زائد آکسیجن یا درجہ حرارت بڑھا ہوا ہو ، یا دھوپ آرہی ہو تو اس بوتل میں زہریلے مادے پانی یا جوس میں شامل ہونے لگتے ہیں۔ پلاسٹک کے بارے میں پہلے ہی لوگوں کو پتہ ہے کہ اس کو تیار کرنے میں مختلف کیمیکلز استعمال ہوتے ہیں جو کہ خطرناک بھی ثابت ہو رہے ہوتے ہیں ۔ یہی کیمیکلز دھوپ میں یا مختلف صورتحال میں رکھی جانے والی بوتل کے پانی میں شامل ہو جاتے ہیں ۔ پھر اسی بوتل کا پانی لوگ استعمال کرتے ہیں جوکہ ان کی صحت کے لئے مضر ہوتا ہے۔
 
image
 
اگر بوتل پر PVC یا PC لکھا ہوا ہے تو:
ایسے بوتلیں جن پر PVC یا PC لکھا ہوا ہو۔ ان بوتلوں کو استعمال نہ کریں ۔ اس کے پلاسٹک میں زہریلے کیمیکلز موجود ہوتے ہیں جو کہ آپ کے کھانوں اور پانی، شربت وغیرہ میں شامل ہو جاتے ہیں۔ ایسی بوتلوں میں موجود اشیا کو خریدنے سے گریز کریں تو بہتر ہے ۔ کیونکہ ان کا مستقل استعمال انسان کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے ۔
 
کونسی بوتلیں بہتر ہیں:
ایسے بوتلیں جن کے نیچے کی جانب HDPE, LDPE یا PP لکھا ہوا ہو انہیں کئی مرتبہ استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ اس طرح کی بوتلیں پولی تھائیلین اور پولی پروپائیلین کی مدد سے تیار کی جاتی ہیں ، یہ کوالٹی میں بہتر ہوتی ہیں ۔ انہیں باقاعدگی سے استعمال میں لایا جاسکتا ہے ، تاہم کوشش کریں کہ ان بوتلوں کو وقتاً فوقتاً دھوئیں اور انہیں ٹھنڈی جگہ پر رکھیں۔
 
image
 
بوتل سے پانی کیسے پئیں:
پانی کو بوتل سے منہ لگاکر پینے سے احتیاط کریں، کیونکہ ہوسکتا ہے کہ آپ کے ہاتھ یا بوتل پر جراثیم موجود ہوں جو کہ اس طرح آپ کے معدے تک منتقل ہو جائیں گے ۔ جب بھی پلاسٹک کی بوتل سے پانی پینا ہو تو اسٹرا لگاکر پانی پئیں ۔ یا پھر بوتل کو تھوڑے فاصلے پر رکھ کر پانی کو منہ میں ڈال لیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: