ملکہ الزبتھ کی طویل العمری کا راز ان کی غذا، وہ صحت مند رہنے کے لیے کیا کھاتی ہیں؟ راز سامنے آگیا

image
 
ملکہ الزبتھ دوئم تخت برطانیہ کی مسند اقتدار پر سب سے زیادہ عرصے تک زندہ رہنے والی ہستی قرار دی جاتی ہیں اس دوران انہوں نے دنیا کو اپنی آنکھوں سے بدلتے ہوئے دیکھا ہے- اس وقت جب کہ دنیا کرونا وائرس کی وبائی صورتحال کا سامنا کر رہی ہے ملکہ برطانیہ عمر کی 92 بہاریں دیکھنے کے باوجود حیات ہیں- ان کی اس طویل العمری کے راز سے ان کے ایک سابقہ باورچی نے پردہ اٹھایا ہے- اس کے مطابق ملکہ کا مینیو ہفتے میں دو بار ان کے سامنے پیش کیا جاتا ہے جس کا انتخاب وہ اپنی پسند اور صحت کے مطابق کرتی ہیں اور درحقیقت یہی ان کی طویل العمری کا راز ہے-
 
1: صبح کا آغاز چائے اور بسکٹ سے
ملکہ الزبتھ سحر خیز ہیں اور صبح جلد جاگ جاتی ہیں ان کی صبح کا آغاز ایک کپ بغیر دودھ اور چینی کی چاۓ اور چند بسکٹ سے ہوتا ہے-
 
2: ناشتے میں توس اور دلیہ
ملکہ الزبتھ کا ناشتہ بہت سادہ ہوتا ہے اور عام طور پر پھلوں اور دلیے پر مشتمل ہوتا ہے مگر بعض اوقات وہ ناشتے میں توس ، جام اور مارملیٹ بھی لے لیتی ہیں اس کے علاوہ کرسمس کے دوران یا خاص مواقعوں پر انڈہ اور دم میں پکا ہوا گوشت بھی شامل ہو سکتا ہے-
 
image
 
3: دوپہر کے کھانے سے قبل پھلوں کا رس
مختلف پھلوں سے تیار کیا گیا مشروب جس میں بہت ساری برف شامل ہو اور اس میں لیموں کا رس بھی شامل کیا جائے- اس مشروب کا ایک گلاس ملکہ دوپہر کے کھانے سے قبل پیتی ہیں جو کہ اشتہا انگیز بھی ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہاضم بھی ہوتا ہے-
 
4: دوپہر کے اور رات کے کھانے میں بغیر نشاستے کی غذا
ملکہ الزبتھ اپنی غذا میں آلو ، چاول اور پاستا وغیرہ جیسی اشیا کا استعمال قطعی نہیں کرتی ہیں- ان کی جگہ پر یہ بغیر چکنائی کے پکی ہوئی مچھلی یا چکن کا استعمال کرتی ہیں- جس کے ساتھ تازہ سبزیوں کی سلاد یا بیک پالک وغیرہ شامل ہوتے ہیں اس کے علاوہ ملکہ دوپہر کا اور رات کا کھانا مقرر وقت پر کھاتی ہیں اس کے ٹائم ٹیبل کی سختی سے پابندی کی جاتی ہے-
 
5: عصرانے کی چائے
ملکہ کے عصرانے کی چائے میں چینی اور کریم شامل ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ اس وقت کیک ، چاکلیٹ بسکٹ کیک یا گوشت اور انڈوں کا سینڈوچ مایونیز کے ساتھ کھانا پسند کرتی ہیں-
 
image
 
6: رات کا کھانا
ملکہ رات کے کھانے میں عام طور پر گوشت کھانا پسند کرتی ہیں جو کہ ان کے ذاتی فارم میں پلے ہوئے جانوروں کا ہوتا ہے- اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے ذاتی باغات کے موسمی پھلوں کا استعمال بھی رات کے کھانے میں کرتی ہیں-
 
صحت کا راز
ملکہ کے سابق باورچی میک گراڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملکہ اس عمر میں بھی ایکٹو ہیں اور اپنے کتے کے ساتھ نہ صرف واک کرتی ہیں بلکہ گھوڑے کی پشت پر سواری بھی کرتی ہیں- مگر وہ کھانے پینے کے معاملات میں بہت سخت ہیں اور شایڈ یہی ان کی طویل العمری کا راز ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: