”اینٹی بائیوٹک“ دوائیں لے رہے ہیں تو کیا کھائیں، کیا نہ کھائیں؟

image
 
ان دنوں موسم کی تبدیلی کی وجہ سے لوگ بیما رہو رہے ہیں، وائرل فلو اور بخار سے بچنے کیلئے انہیں ڈاکٹرز اینٹی بائیوٹک دواؤں کا کورس لکھ کر دے رہے ہیں ۔ کئی لوگوں کو اندازہ نہیں ہوتا کہ اینٹی بائیوٹک دواؤں کو لینے کے دوران کیا احتیاطیں کرنا ضروری ہوتا ہے ، یا کن چیزوں کو کھانا اور کن چیزوں سے پرہیز کرنا چاہئے۔ اس مضمون میں ہم لوگوں کی آسانی کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں احتیاطیں تدابیر اختیار کرنے اور چیزوں کو کھانے کے بارے میں بتا رہے ہیں۔
 
یہ بات حقیقت ہے کہ کچھ اینٹی بائیوٹک دوائیں جسم میں تبدیلیاں لاتی ہیں ، جن کا مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے، یہ دوائیں ان کو مزید کمزور کرنے کا باعث بن رہی ہوتی ہیں ،جسم کے مدافعتی نظام کو اس سے نقصان پہنچتا ہے اور نظام انہضام بھی متاثر ہوسکتا ہے ۔ چونکہ اینٹی بایوٹکس کو لینے کی وجہ سے جسم کے بیکٹیریا کا خاتمہ ہوتا ہے ، لیکن چونکہ جسم میں اچھے بیکٹیریاز بھی موجود ہوتے ہیں جنہیں اینٹی بائیوٹک دوائیں کھانے کی وجہ سے نقصان پہنچ رہا ہوتا ہے، اس لئے جب بھی اینٹی بائیوٹکس لے رہے ہوں تو اس دوران کوشش کریں کہ معدے کیلئے فائدہ مند چیزو ں کا استعما ل کریں۔ تاکہ جسم میں موجود اچھے بیکٹیریا ز جو کہ ہمارے کھانے کو ہضم کروانے میں مدد فراہم کرتے ہیں، ان کو ان دواؤں سے کوئی نقصان نہ پہنچے۔
 
ایک نیوٹریشنسٹ رشی چوہدری کے مطابق اینٹی بائیوٹک کھانے کے دوران مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں۔
 
چینی کا استعمال نہ کریں:
ہوتا یہ ہے کہ اینٹی بائیوٹکس کھانے کے دوران اگر چینی یا میٹھی اشیا کا زیادہ استعمال کیا جائے تو ایک yeast infection ہونے کے چانسز بڑھ جاتے ہیں ، یہ yeast چینی اور کاربز کو استعمال کرتا ہے اور پھر جسم میں انفیکشن کرنے کا باعث بنتا ہے۔ اس لئے اینٹی بائیوٹکس کے کورس کے دوران چینی والی اشیا کا استعمال ترک کردینا بہتر رہتا ہے ۔
image
 
کولاجن کو غذا کا حصہ بنائیں:
کولاجن، ایک خاص طرح کے پروٹین کو کھانے کا حصہ بنائیں، تاکہ نظام انہضام درست رہے ۔ یہ کولاجن مچھلی، مرغی، انڈے کی سفیدی، لہسن، کھٹے پھل میں وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ اس لئے کوشش کریں کہ اینٹی بائیوٹکس کے دوران ان چیزوں کا استعمال لازمی کیا جائے تاکہ مدافعتی اور کھانے کو ہضم کرنے کا نظام ٹھیک رہے ۔
image
 
وٹامن سی کا استعمال:
ایسے پھل اور اشیا کھائیں ، جن میں وٹامن سی وافر مقدار میں موجود ہو، تاکہ مدافعتی قوت بحال رہے اور اینٹی بائیوٹکس کی وجہ سے مزید کمزوری نہ آسکے ۔
image
 
اسٹارچ والی غذائیں:.
اسٹارچ والی غذائیں کھائیں، کیلا کھائیں، اس میں اسٹارچ وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ جوکہ نظام انہضام کی نالیوں میں موجود اچھے بیکٹیریاز کو فائدہ پہنچاتا ہے دوسرے لفظوں میں یہ بیکٹیریاز کے لئے اچھی غذا ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کاجو، ابلے ہوئے آلو کھائیں، اس سے بھی اسٹارچ کا حصول ممکن ہوسکے گا۔
image
 
سبزیاں کھائیں:
اینٹی بائیوٹکس لینے کے دوران سبزیوں کا استعمال جاری رکھیں۔ کیونکہ gut microbes کو اس سے فائدہ ہوتا ہے، یہ مائیکروبس سبزیوں کے ان حصوں کو کھاتے اور توڑدیتے ہیں، جو ہاضمے کے عمل کے دوران نہیں ٹوٹ پاتے اور ثابت رہ جاتے ہیں۔ مائیکروبس ان حصوں کو توڑ کر ان میں موجود غذائیت، منرلز، وٹامنز کو جسم کے مختلف حصوں میں بھیج دیتے ہیں اور جسم کو اینٹی بائیوٹکس استعمال کرنے کے دوران ان سے فائدہ ہوتا ہے۔
image
 
پروبائیوٹکس والے سپلیمنٹس:
اینٹی بائیوٹک دواؤں کو استعمال کرنے کے دوران ایسے س سپلی منٹس استعمال کریں، جن میں پروبائیوٹکس موجود ہو۔ یہ اچھے بیکٹیریاز کو فائدہ پہنچاتے ہیں اور انہیں جسم میں زندہ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: