سستی مگر بیش قیمت، عام نزلہ زکام سے لے کر کینسر تک کے مرض کے لیے اکسیر ہلدی

image
 
ہلدی ہر گھر کے باورچی خانے کا لازمی جز سمجھی جاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اکثر گھروں کے فرسٹ ایڈ باکس میں بھی ہلدی کی موجودگی لازمی تصور کی جاتی ہے- سستا اور معمولی سا نظر آنے والا یہ مصالحہ ایک جانب تو ہمارے کھانوں کو رنگ اور لذت دیتا ہے اس کے ساتھ ساتھ ہماری صحت کے بڑے بڑے مسائل کو بھی حل کر دیتا ہے- اس کی افادیت کو جاننے والے لوگ کبھی بھی اس کو سستا قرار نہیں دیتے ہیں بلکہ اکثر حکما ہلدی کو باورچی خانے کا سونا یا سب سے قیمتی چیز قرار دیتے ہیں- آج ہم آپ کو اس کے کچھ ایسے فوائد کے بارے میں بتائيں گے جن کو عام طور پر بہت سارے لوگ نہیں جانتے ہیں
 
ہلدی کے صحت کے حوالے سے فوائد
ہلدی کئی حوالوں سے انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہوتی ہے اس کے اندر کچھ ایسے کیمیائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو صحت کے بہت سارے مسائل کو انتہائي آسانی سے حل کر دیتے ہیں-
 
1: درد سے آرام پہنچاتی ہے
ہلدی کے اندر یہ خاصیت موجود ہوتی ہے کہ یہ ایک درد کش دوا ہے اس کو زخموں پر لگانے سے نہ صرف درد میں کمی واقع ہوتی ہے بلکہ ہلدی جراثیم کش دوا ہے جس کے سبب زخم تیزی سے بھرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے-
 
image
 
2: سوزش کا خاتمہ کرتا ہے
ہلدی کو دودھ کے اندر ملا کر پینے سے اس سے جسم کے اندر موجود سوزش کا خاتمہ ہوتا ہے جس سے ہڈیوں اور پٹھوں کے درد میں بہت افاقہ ہوتا ہے- جوڑوں کے درد کے مریض اس کا استعمال کریں تو ان کو سردی کے موسم میں ہونے والی اندرونی سوزش سے نہ صرف نجات ملتی ہے بلکہ اس سے جوڑوں کی سوزش میں کمی واقع ہوتی ہے جس سے چلنے پھرنے میں آسانی ہوتی ہے-
 
3: کھانسی نزلہ زکام میں مفید
عام طور پر سردی کے موسم میں نزلہ زکام کے سبب گلے کے غدود میں سوزش آجاتی ہے جس سے کھانسی کی تکلیف ہو جاتی ہے اس کے علاوہ پھیپھڑوں میں بیکٹیریا کی افزائش کے سبب ریشہ اور بلغم بھی پیدا ہونے لگتا ہے- اس صورتحال میں ہلدی کا استعمال چاہے کھانے میں کیا جالے یا پھر دودھ کے ساتھ ملا کر پیا جائے تو اس صورت میں ہلدی جراثیم کش ہونے کے سبب بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے-
 
4: کینسر جیسے موذی مرض میں مفید
کینسر کی بیماری کا بنیادی سبب وہ زہریلے مادے ہوتے ہیں جو کہ جسم سے خارج ہونے سے رہ جاتے ہیں ہلدی کے اندر ایسے اینٹی آکسیڈنٹ اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ ان زہریلے مادوں کو جسم سے تیزی سے خارج کرنے میں مدد دیتے ہیں جس کے سبب کینسر کے خطرات میں کمی واقع ہوتی ہے-
 
image
 
ہلدی کے خوبصورتی کے حوالے سے فوائد
ویسے تو مارکیٹ میں خوبصورتی کے تمام اجزا میں ہلدی کی شمولیت کسی نہ کسی حوالے سے ہوتی ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہلدی خوبصورتی کے لیۓ بہت ضروری ہے ہلدی کے ابٹن کے استعمال سے جلد پر موجود داغ اور دھبے صاف ہو جاتے ہیں- اس کے علاوہ چونکہ ہلدی جسم کے زہریلے مادوں کا اخراج کرتی ہے اس وجہ سے جلد صاف اور شفاف ہو جاتی ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: