مکئی کی روٹی اور سرسوں کا ساگ ایک روایت کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول اور ذیابطیس جیسی خطرناک بیماریوں کا علاج

image
 
سردی کے موسم کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں سرسوں کا ساگ اور مکئی کے بھٹے نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں اور ملک بھر میں جن جن گھرانوں کا تعلق کسی نہ کسی حوالے سے گاؤں دیہاتوں سے ہوتا ہے اور وہ اب شہروں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ان کی زبانیں بھی سرسوں کے ساگ اور مکئی کی روٹی کے ذائقے کو ترسنے لگتی ہیں ۔ بظاہر روائتی نظر آنے والی یہ غذا ایک جانب تو لذت کے اعتبار سے بے مثال ہے مگر اب جدید تحقیقات کے مطابق یہ غذا ایک ساتھ کھانے کے سبب بے تحاشا طبی خاصیت کی بھی حامل ہے اور اس غذا کو ایک بہترین ٹانک قرار دیا جاۓ تو وہ غلط نہ ہو گا-
 
مکئی کی روٹی کے فوائد
مکئی جس کی فصل سردی کے آغاز سے تیار ہوتی ہے مختلف رنگوں کی ہوتی ہے کہیں یہ پیلے رنگ کے بھٹے کے دانوں پر مشتمل ہوتی ہے تو کہیں یہ دانے سفید بھی ہوتے ہیں مگر اس کے فوائد ہر جگہ پر مشترک ہوتے ہیں تاہم اس کی لذت میں فرق ہو سکتا ہے-
 
image
 
اس کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے
• یہ گلوٹن سے پاک ایک غذا ہے اس لیے جو لوگ گندم کو ہضم کرنے میں مشکلات کا شکار ہوتے ہیں ان کے لیے یہ ایک بہترین غذا ہے
اس میں لوٹین اور زیاکسین نامی کیمیائی مادے پائے جاتے ہیں جو آنکھوں کے بینائی کے لیے مفید ہوتے ہیں اور موتیے کو بننے سے روکتے ہیں
• اس میں فائبر کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جس کے سبب ایک جانب تو ہاضمے کا عمل بہتر بناتا ہے دوسری صورت میں کولیسٹرول کی شرح کو کم کر کے دل کے دورے سے بچاتا ہے
 
سرسوں کے ساگ کے فوائد
سرسوں کا ساگ سردی کے موسم میں اگتا ہے اور ذائقے کے ساتھ ساتھ بہت سارے طبی فوائد کا بھی حامل ہے
• یہ نائٹریٹ اور میگنیشیم سے بھرپور غذا ہے جو کہ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے یہ بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے اورخون کی نالیوں کو صاف کرتا ہے
• اس میں وٹامن اے بی اور سی بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں جس سے یہ ایک اینی آکسیڈنٹ کی حیثیت اختیار کر لیتا ہے اور زہریلے مادوں کو جسم سے خارج کر کے جلد کو چمک دار بناتا ہے
 
image
 
یہ جگر کے افعال کو بہتر بناتا ہے جس سے خون میں انسولین کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے اور اس کا استعمال ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے
سبز پتوں والی سبزیاں دماغ کی نشونما کو بہتر بناتی ہے اور اس سے یاداشت میں بہتر بناتی ہے
سرسوں کے ساگ اور مکئی کی روٹی کو ایک ساتھ کھانے سے جملہ فوائد ایک وقت میں حاصل کیے جا سکتے ہیں یہی سبب ہے کہ اس خوراک کو صحت کے لیے بہترین ٹانک قرار دیا جاتا ہے -

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: