بچوں کے بال نہیں بڑھتے؟ یہ طریقے آزمائیں، بچوں کے بال تیزی سے بڑھائیں!

image
 
اکثر والدین کو یہ شکایت رہتی ہے کہ ان کے بچوں کے بال نہیں بڑھتے ۔ کئی بچیوں کے بال بڑھنا رُک جاتے ہیں تو ان کی ماؤں کو ٹینشن ہو جاتی ہے کہ پھر ان کا ہئیر اسٹائل کیسے بنے گا ، یہی وجہ ہے کہ وہ اس معاملے میں پریشان ہوتی دکھائی دیتی ہیں ۔ ایسے والدین جو اپنے بچوں کے بال نا بڑھنے کی وجہ سے پریشان دکھائی دیتے ہیں ، انہیں چاہئے کہ وہ اس مضمون میں بتائی جانے والی باتوں کو بغور پڑھیں اور عمل کرنے کی کوشش کریں تاکہ انہیں اپنے بچوں کے بال بڑھانے کے لئے آئیڈیاز مل سکیں ۔
 
نرمی سے بالوں میں برش پھیریں :
چند دنوں یا چند ماہ کے بچوں کے بال بہت کم ہوتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے والدین بچوں کے بالوں کو دیکھ کر پریشان ہوتے ہیں کہ ان کے بال تو ہیں ہی نہیں ۔ اگر آپ بھی ان میں سے ہی ایک ہیں تو جان لیں کہ اکثر چھوٹے بچوں کے بال کم ہوتے ہیں ، اس لئے زیادہ پریشان نہ ہوں ، بلکہ کوشش کریں کہ بچوں کے بالوں پر نرم دندانوں والے برش کی مدد سے کنگھی کریں ۔ دن میں کئی بار ہلکے ہاتھوں سے برش پھیرنے کی وجہ سے ان کے سر میں خون کی گردش بڑھے گی اور ان کے بالوں کی نشونما میں اضافہ ہوگا ۔ بالوں میں کنگھی کرنے سے قبل یہ ضرور دھیان رکھیں کہ ان کے بالوں میں تیل لگا ہوا ہو اور ہلکے ہاتھوں سے مساج کرنے کے بعدہی ان کے کنگھا پھیریں ۔
image
 
کھوپرے کا تیل:
کھوپرے کا تیل لگانے میں ہلکا ہوتا ہے لیکن اسے استعمال کرنے کے کئی فوائد ہیں ۔ یہ بچوں کے سر کی نرم جلد میں موجود مسائل میں کمی لاتا ہے ۔ ساتھ ہی بالوں کی نشونما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ کوشش کریں کہ روزانہ باقاعدگی سے بچو ں کے سر پر کھوپرے کے تیل کا مساج کریں تاکہ ان کے بال مضبوط بنیں، ان میں چمک آئے اور ان کی نشونما میں اضافہ ہو۔
image
 
بالوں کو پونی یا کلپ میں نہ باندھیں :
چھوٹی بچیوں کی ماؤں کو بہت شوق ہوتا ہے کہ وہ بازار میں ملنے والی خوبصورت سی پونیاں اور کلپ ان کے بالوں میں لگائیں تاکہ ان کی بچیاں پیاری لگیں اور یہ حقیقت ہے کہ بچیا ں ان کلپس اور پونی کو لگانے کے بعد پیاری بھی لگتی ہیں لیکن اس سے ان کے بالوں کے کمزور ہوجانے کا اندیشہ ہوتا ہے ۔ ماہرین چھوٹی بچیوں کے بالوں کو ان پونی اور کلپس میں کس کر رکھنے سے منع کرتے ہیں کیونکہ ان کے بالوں کی جڑیں کمزور ہوتی ہیں اور وہ ان کلپس وغیرہ کی وجہ سے ان کے بال گرنے لگتے ہیں ۔ اس لئے بالوں کو پونی اور کلپس وغیرہ میں کس کر نہ باندھیں ۔
image
 
وٹامن ای آئل کا استعمال:
وٹامن ای آئل میں وہ تمام خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو کہ بچوں کے بالوں کو تیزی سے بڑھانے کا باعث بنتی ہیں ۔ چند قطرے وٹامن ای آئل کو کھوپرے کے تیل میں ملاکر بچوں کے سر میں اس کا مساج کریں ۔ وٹامن ای آئل سر کی جلد کو مناسب نمی فراہم کرتا ہے اور بالوں کو مضبوط بناتا ہے ۔
image
 
شیمپو:
یاد رکھیں کہ بچوں کا سر صاف ستھرا ہوگا تو ہی ان کے بال بڑھیں گے ۔ بچوں کے سر کو بے بی شیمپو کی مدد سے دھوئیں ۔ ان کے سر کی جلد کو صاف رکھیں ۔ بہتر یہ ہے کہ بچو ں کیلئے ڈاکٹر سے کوئی شیمپو لکھوا لیں اور ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ان کا سر دھلوائیں ، اگر ڈاکٹر باقاعدگی سے سر دھونے سے منع کریں اور ہفتے میں دو دن کا کہیں تو پھر بچوں کو اسی ہدایت کے مطابق سر دھلوائیں لیکن کے ان کی جلد کو صاف رکھنے کی کوشش کریں تاکہ خشکی یا میل جمع نہ ہوسکے اور اس کی وجہ سے سر کے خلیات بند نہ ہوجائیں۔
image
 
ایلو ویرا :
 ایلو ویرا میں بالوں کو تیزی سے بڑھانے کی خصوصی صلاحیت موجود ہوتی ہے ۔ ایلو ویرا کا جیل تھوڑا سا نکال کر ہلکے ہاتھوں سے بچوں کے سر پر مساج کی صورت میں لگائیں ۔ 15 سے 20 منٹ لگائے رکھیں اور پھر اسے دھولیں ۔ اس سے بھی بچوں کے بال تیزی سے بڑھنے لگیں گے ۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: