گوبھی کے پراٹھے بھجیا کھانے والے ہو جائيں ہوشیار ، گوبھی کا کھانا کینسر کا بھی سبب بن سکتا ہے

image
 
گوبھی کا شمار سردی کے موسم کی اس سبزی میں ہوتا ہے جس کا انتظار بہت سارے لوگ شدت سے کرتے ہیں گوبھی کا خیال آتے ہی اس کے پراٹھوں اور بھجیا کی سوندھی سوندھی مہک منہ میں پانی لانے کے لیے کافی ہوتی ہے ۔ گوبھی کو کھانے والے افراد جب اس کو کھانا شروع کرتے ہیں تو ان کے لیے ہاتھ روکنا مشکل ہو جاتا ہے ویسے تو گوبھی صحت کے لیۓ بہت فوائد کی حامل سبزی ہے مگر اس کے ساتھ اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں جن کے بارے میں اس کو کھانے والوں کو ضرور آگاہی ہونی چاہیے ہے
 
گوبھی کے فوائد
گوبھی وسیع فائدوں کی حامل سبزی ہے
• یہ سبزی فائبر سے بھر پور ہوتی ہے اس وجہ سے اس کو کھانے سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے قبض کا خاتمہ ہوتا ہے
• اس کے اندر ایسے کیمیکل موجود ہوتے ہیں جو قوت مدافعت کو بہتر بناتے ہیں
• اس میں وٹامن کے کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہےجو کہ ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہے
 
گوبھی کے نقصانات
گوبھی اگرچہ ایک مفید سبزی ہے مگر بعض اوقات یہ انسانی صحت کے لیے خطرات کا باعث بھی بن سکتی ہے اور اس کا زیادہ استعمال انسان کی صحت کو سنگین خطرات بھی لاحق کر سکتی ہے-
 
image
 
1: گیس اور اپھارے کا سبب
گوبھی ایک بادی سے بھر پور سبزی ہے اور اس کے زیادہ استعمال سے پیٹ میں گیس اور اپھارہ پیدا ہو جاتا ہےاور معدے میں گرانی کا سبب بن سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ ماہرین اس کے زیادہ استعمال سے پرہیز کی نصیحت کرتے ہیں -
 
2: خون کو پتلا کرتا ہے
گوبھی میں وٹامن کے کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ خون کو پتلا کرتی ہے اور خون کو جمنے سے روکتی ہے مگر خون کا زیادہ پتلا ہو جانا صحت کے لیۓ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے -
 
3: کینسر کا سبب
ایک محتاط اندازے کے مطابق گوبھی کا استعمال کرنے والی خواتین میں بریسٹ کینسر کے خطرے میں اضافہ ہو جاتا ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور اس کی وجہ حتمی طور پر بیان نہیں کی جا سکتی ہے -
 
image
 
4: تھائی رائڈ کی بے قاعدگی
جن لوگوں کے اندر تھائی رائڈ گلینڈ کے حوالے سے بے اعتدالی موجود ہوتی ہے ان افراد کو گوبھی کے استعمال میں خاص طور پر احتیاط کرنی چاہیے کیوں کہ گوبھی کا استعمال تھائی رائڈ کے افعال میں مزید بے ضابطگی پیدا کرنے کا باعث بھی ہو سکتی ہے اس لیۓ اس کے استعمال میں احتیاط ضروری ہے -

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: