وزن کا تیزی سے بڑھنا صحت مندی نہیں بلکہ بیماری ہے، جسم میں موجود ہارمون کی خرابی اس کا سبب کیسے بن سکتی ہے؟ علامات و علاج جانیں

image
 
وزن میں اضافہ عام طور پر لوگ شروع میں تو صحت مندی کی علامت سمجھتے ہیں اور خود کو کھاتے پیتے گھرانے کا فرد ثابت کرتے ہیں- مگر یہی اضافہ جب حد سے باہر ہو جاتا ہے تو اس کے بعد پریشان ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور سخت ترین ڈائٹنگ اور ایکسرسائز شروع کر دیتے ہیں- مگر کبھی یہ جاننے کی کوشش نہیں کرتے ہیں کہ اس موٹاپے کی اصل وجہ کیا ہے ۔ جدید ترین تحقیقات کے مطابق موٹاپا صحت کی علامت نہیں ہے بلکہ درحقیقت یہ ایک خطرناک بیماری ہے جس کے اسباب کا تدارک اگر نہ کیا جائے تو یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے- ماہرین کے مطابق جسم میں موجود ہارمون کی بے اعتدالی موٹاپے کا سبب بن سکتی ہے- آج ہم آپ کو انہی ہارمون کے بارے میں بتائيں گے جو موٹاپے کا باعث ہو سکتے ہیں-
 
1: تھائیرائڈ ہارمون
یہ ہارمون ہماری گردن کے نچلے حصے میں ہوتا ہے یہ ٹی 3 ،ٹی4، اور کیلکیٹونن نامی ہارمون کا افراز کرتا ہے جو کہ جسم کے میٹابولزم کو کنٹرول کرتے ہیں اس ہارمون کی کمی کے سبب وزن میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے-
 
علاج:
اس کی خرابی کی صورت میں کچھ اقدامات سے خود ہی اس کو درست کیا جا سکتا ہے
• آئيوڈائذڈ نمک کا استعمال کریں
• اچھی طرح پکا ہوا کھانا کھائيں اور کچی سبزیاں کھانے سے اجتناب کریں
• وٹامن ڈی کے سپلیمنٹ کا استعمال کریں
• زنک سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کریں جیسے مچھلی وغیرہ کا استعمال کریں
image
 
2: انسولین
انسولین نامی ہارمون پنکریاز نامی غدود خارج کرتا ہے جس کا کام گلوکوز کو بطور توانائی جسم کے لیے استعمال کرنا یا پھر چکنائی کی صورت میں جمع کرنا ہوتا ہے- مگر اس میں خرابی کی صورت میں جسم کے اندر انسولین کے خلاف ایک قوت مدافعت پیدا ہو جاتی ہے- جس کے سبب خون گلوکوز کو توانائی کی صورت میں استعمال کرنے کے بجائے خون میں ہی پڑا رہنے دیتا ہے جس سے خون میں شکر کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور ذیابطیس کا سبب بنتی ہے یا پھر گلوکوز چکنائی کی صورت میں جمع ہونا شروع ہو جاتی ہے اور موٹاپے کا سبب بن جاتی ہے-
 
علاج :
• موسمی پھلوں اور سبزیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں
• پانی کا استعمال زیادہ کریں
• بے وقت کے کھانے اور میٹھی چیزوں اور مشروبات سے پرہیز کریں
• خون میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کے لیول کو زيتون کے تیل ۔ مچھلی اور بادام وغیرہ کے استعمال سے بہتر بنائیں
image
 
3: کارٹی سول
کارٹی سول وہ ہارمون ہے جس کا افراز ایڈرنل گلینڈ کرتا ہے اور یہ پریشانی ، ڈپریشن اور ذہنی دباؤ کی صورت میں زيادہ خارج ہوتا ہے اس کی زیادہ مقدار میں افراز سے میٹا بولزم کا عمل تیز ہو جاتا ہے اور انسان کو زیادہ بھوک لگتی ہے جس سے اس کے وزن میں تیزی سے اضافہ ہو جاتا ہے
 
علاج:
• دن بھر میں کم از کم آٹھ گھنٹوں کی نیند لازمی لیں
• تلے ہوئے کھانوں سے یا ٹن پیکنگ والی غذاؤں سے پرہیز کریں
• یوگا اور دیگر ورزشیں دن میں کم از کم ایک گھنٹہ لازمی کریں
• اچھی صحبت اختیار کریں تاکہ پریشانیوں سے بچ سکیں
image
 
4: ٹیسٹیرون
عام طور پر اس ہارمون کو مردانہ ہارمون کہا جاتا ہے مگر یہ ہارمون خواتین میں بھی موجود ہوتا ہے یہ ہارمون ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے- اس کے علاوہ جسم کی فاضل چکنائی کو پگھلانے میں استعمال ہوتا ہے مگر عمر کے ساتھ اس کی مقدار میں کمی واقع ہونے شروع ہو جاتی ہے جو موٹاپے کا سبب بن جاتا ہے-
 
علاج:
• جسمانی ورزش کی عادت اپنائیں
• فائبر سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کریں
• پروٹین سے بھرپور غذائیں استعمال کریں
image
 
5: گھریلین
یہ ہارمون معدہ میں موجود ہوتا ہے اور بھوک کا احساس دلانے کے لیۓ ہوتا ہے بعض اوقات ڈائٹنگ کے سبب یہ ہارمون اپنے افعال میں بے قاعدہ ہو جاتا ہے- جس کے سبب یہ بار بار شدید بھوک کا احساس دلاتا ہے جس کی وجہ سے انسان زیادہ کھانے پر مجبور ہو جاتا ہے اور وزن بڑھا بیٹھتا ہے -
 
علاج:
• کھانا کھانے سے بیس منٹ پہلے ایک سے دو گلاس پانی لازمی پی لیں
• ہر کھانے کے درمیان تین سے چار گھنٹوں کا وقفہ لازمی رکھیں
• تازہ سبزیاں اور پھل کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: