گنج پن ہو یا بالوں کے گرنے کا مسئلہ۔۔ پیاز کا رس ان کا حل ہے، بتائے گئے طریقے آزمائیں، بال گرنے سے بچائیں!

image
 
پیاز کے رس کی تیز مہک انسان کو ناگوار گزرتی ہے ، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اس کے بہت سے فوائد ہیں ۔ صدیوں سے پیاز کے رس کو بالوں کو گرنے سے بچانے اور ان کی نشونما کو بڑھانے کیلئے استعمال کیا جاتا رہا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سی ہئیر پروڈکٹس میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے اور اب بھی کیا جاتا ہے ۔
 
ان دنوں جس سے بھی بالوں کا پوچھا جائے اکثریت میں لوگوں کو یہی شکایت ہوتی ہے کہ ان کے بال تیزی سے گِر رہے ہیں ۔ ان کے بال گرنے کی وجہ سے بال پتلے ہوگئے ہیں ، ساتھ ہی سر کے درمیان میں گنج پن بھی ظاہر ہورہا ہے ۔ ماحولیاتی آلودگی ، ذہنی تناؤ ، متوازن غذا کا استعمال نہ کرنا ودیگر وجوہات کی بنا پر بال تیزی سے گرنے کی شکایت اب زبان زد عام ہے ۔ ایک ریسرچ کے مطابق 80 ملین افراد کے قریب مرد و خواتین بالوں کے گرنے اور گنج پن جیسے مسائل کا شکار ہیں ۔
 
اکثر ماہرین بالوں کے جملہ مسائل کے حل کیلئے پیاز کا رس استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں ۔ کیونکہ اس کے رس میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں ، جو اس کی افادیت میں اضافہ کرنے کا باعث ہیں ۔ پیاز کے رس میں سلفیٹ وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے ۔ جس کی مدد سے alopecia یعنی بال چر یا گنج پن کا علاج کیا جاسکتا ہے ، اس کے علاوہ سر کی جلد میں خارش ہونا ،اس کا خشک ہونا ، بالوں کا گرنا ، خشکی ، بالوں کا پتلا ہوجانا ، بے جان بال ، وقت سے قبل بالوں کا سفید ہوجانا اور سر کی جلد کے کئی انفیکشنز کو ختم کرنے کیلئے یہ پیاز کا رش مفید سمجھا جاتا ہے ۔ سلفیٹ کی مدد سے بالوں کی نشونما میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے ۔ ساتھ ہی کولاجن کی نشونما کو بھی بڑھاتا ہے ، جس کے بعد صحت مند خلیات تشکیل پاتے ہیں اور یہی خلیات بالوں کی نشونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
 
image
 
پیاز کے رس میں منرلز کی بھی ایک بڑی مقدار موجود ہوتی ہے ، یہ منرلز جہاں بالوں کو نشونما کو بڑھاتے ہیں ، وہیں یہ بالوں کو چمکدار بناتے ہیں ۔ اس میں اینٹی مائیکروبیل خاصیت موجود ہوتی ہے ، جوکہ بالوں کے انفیکشن کا خاتمہ کرتا ہے اور ہئیر فولیکلز کو مضبوط بناتا ہے ۔ جس کی وجہ سے بال صحت مند اور چمکدار دکھائی دیتے ہیں ۔
 
پیاز کا رس کس طرح نکالیں:
دو درمیانے سائز کے ایسے پیاز جو جامنی رنگ میں ہوں، وہ لے لیں ۔ انہیں اچھی طرح دھولیں ۔ ساتھ ہی چوپ کرلیں ۔ اسے بلینڈر میں ڈالیں اور اس میں ایک سے ڈیڑھ کپ پانی ڈالیں ۔ بلینڈ کریں۔ اس جوس کو کسی ململ کے کپڑے سے گزاریں اور چھان لیں ۔ اس چھانے گئے رس کو بوتل میں بھرلیں ۔
 
رس کو کس طرح لگائیں ؟
اس رس کو بالوں کو دھونے سے قبل سر کی جڑوں میں ہاتھوں کی انگلیوں کی مدد سے لگائیں ۔ اس کے بعد ہلکے ہاتھوں سے مساج کرتے رہیں تاکہ یہ رس بالوں میں اچھی طرح جذب ہوجائے ۔ اس طرح کرنے سے بالوں کی جڑوں میں خون کی گردش بھی تیز ہوگی اور اس کی وجہ سے پیاز کے رس میں موجود منرلز ، سلفیٹ وغیرہ بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح جذب ہو جائیں گے ۔ اسے ایک گھنٹے تک بالوں میں لگائے رکھیں اور پھر بالوں کو سادے پانی سے دھو لیں ۔ اس کے بعد کوئی اچھی خوشبو والا شیمپو استعمال کریں تاکہ بالوں کی جڑوں سے پیاز کی بدبو نکل جائے ۔
 
image
 
اس طر ح پیاز کے رس کو تین ماہ تک استعمال کریں تو گنج پن جیسی بیماریوں کا خاتمہ ہوجائے گا اور بال تیزی سے بڑھیں گے ، یقین نہیں آتا تو آزما کر دیکھ لیں ۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: