صرف دو ماہ تک ناشپاتی کا استعمال اس طرح کریں اور بغیر ڈائٹنگ اور ایکسرسائز پانچ سے دس کلو وزن گھٹائيں

image
 
اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں کسی بھی چیز کو بے مقصد پیدا نہیں کیا ہے اور خاص طور پر پھلوں کے حوالے سے تو یہ بات ثابت شدہ ہے کہ پھل ذائقے اور لذت کے ساتھ ساتھ اپنے اندر ایسے فوائد بھی پوشیدہ رکھتے ہیں کہ ان کا مؤثر استعمال ہمیں نہ صرف بڑی بڑی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں بلکہ ہمارے بڑے بڑے مسائل چٹکی بجاتے ہی حل کر دیتے ہیں ۔ یہ کہاوت تو سب ہی نے سنی ہوگی کہ روزانہ ایک سیب کا استعمال آپ کو ڈآکٹر کے پاس جانے سے محفوظ رکھتا ہے ۔ سیب کے خاندان کی ناشپاتی کے بارے میں عام طور پر لوگوں نے کم ہی سن رکھا ہے- مگر اس کے فوائد بھی کسی طرح بھی سیب سے کم نہیں ہیں بلکہ بعض معاملات میں یہ سیب سے زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے جن کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
ناشپاتی کے استعمال کے فوائد
 
1: غذائیت سے بھرپور
ناشپاتی کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں ناشپاتی کی سو سے زائد اقسام موجود ہیں- غذایت سے بھرپور یہ پھل وٹامن سی ۔ پوٹاشیم اور فولاد سے بھرپور ہوتا ہے اور یہ سیب کی طرح ہی نہ صرف انسانی جسم کو طاقت فراہم کرتا ہے بلکہ وزن میں اضافہ کیے بغیر طاقت اور توانائی فراہم کرتا ہے-
 
2: ہاضمے کے لیے مفید
ناشپاتی فائبر سے بھرپور غذا ہے یہ ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتی ہے پرانی سے پرانی قبض کو بھی اس کے باقاعدہ استعمال سے ختم کیا جا سکتا ہے- ماہرین کے مطابق ناشپاتی کو چھلکوں کے ساتھ کھانا اس کے اثرات کو مزید بہتر کر سکتا ہے کیوںکہ اس کے چھلکے کے اندر بھی فائبر کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ معدے کے افعال کو نہ صرف درست کرتی ہے بلکہ قبض کا خاتمہ کر کے اس عمل کو باقاعدہ کرتی ہے- اس کے ساتھ ساتھ یہ خون میں موجود خطرناک کولیسٹرول کی شرح کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے-
 
image
 
3: ذیابطیس اور دل کی بیماری سے محفوظ کرے
ذیابطیس کی بیماری میں جب کہ زیادہ تر پھلوں کا استعمال شوگر لیول کو بڑھا دیتا ہے ناشپاتی ایک ایسا پھل ہے جس کے اندر ایسے کیمیائی مادے موجود ہوتے ہیں جو کہ لبلبلے کے فعل کو درست کر کے شوگر لیول کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے- اس کے علاوہ یہ خون کی نالیوں کی اندرونی سوزش کا بھی خاتمہ کرتا ہے جس کے سبب دل کے دورے کے خطرے میں کمی واقع ہوتی ہے-
 
4: کینسر کے خطرے کو کم کرے
ناشپاتی کے اندر اینتھوسائنن اور سینامک ایسڈ کی موجودگی جسم کو کینسر کے خلاف لڑنے کی نہ صرف طاقت فراہم کرتے ہیں بلکہ کینسر کے خلیات کو بننے سے روکتے ہیں اور کینسر میں مبتلا ہونے کے خطرے کو کم کرتے ہیں-
 
image
 
5: وزن کی کمی میں معاون
ناشپاتی کے اندر کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے اس کے علاوہ اس کے اندر پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور اس کے علاوہ اس کے اندر فائبر بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں یہ تمام اشیا ناشپاتی کو وزن کم کرنے کے ایک تیر بحدف نسخہ بناتا ہے کیوں کہ اس کے کھانے سے ایک جانب تو پیٹ بھر جاتا ہے اور فائبر کی موجودگی کے سبب اس کے بعد کافی دیر تک بھوک نہیں لگتی ہے- اس کے علاوہ ہاضمے کے عمل میں بہتری لانے کے سبب پیٹ کی چربی پگھلتی ہے کولیسٹرول میں کمی واقع ہوتی ہے- وزن میں کمی کے لیے روزانہ تین سے چار ناشپاتیاں دن بھر میں کھانے سے قبل کھائی جائے اس سے وزن میں خود بخود کمی واقع ہو گی اور تین سے چار مہینے میں واضح فرق نظر آتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: