ٹانسلز کی صورت میں گلا نہ کٹوائیں بلکہ پھٹکری کا استعمال اس طریقے سے کریں اور آرام پائیں

image
 
پھٹکری کے نام سے تو ہم سب لگ ہی واقف ہوں گے اور اس کا استعمال عام طور پر پانی کی ٹنکیوں میں پانی کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے یا پھر شیو کے بعد بطور اینٹی سیپٹک کیا جاتا ہے- مگر یہ سستی اور معمولی نظر آنے والا کیمیکل اپنے اندر بہت سارے ایسے فوائد کا حامل ہے جس کے بارے میں جاننے سے ہم بڑے بڑے فوائد حاصل کر سکتے ہیں-
 
1: ایکنی اور کیل مہاسوں کے خاتمے کے لیے
چہرہ انسانی شخصیت کا آئينہ ہوتا ہے اور اس کے اوپر پڑنے والا کوئی بھی نشان انسان کو پریشانی کا سبب بن سکتا ہے- اس صورت میں پھٹکری کا استعمال ایک جانب تو بہت سستا علاج ہے اور دوسرا انتہائی مجرب ہے- ایکنی کی صورت میں پھٹکری کو پیس کر پانی کے ساتھ ملا کر ایک پیسٹ بنا لیں اور اس کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر چہرے پر کریں جلد ہی ایکنی سے نجات مل جائے گی- اسی طرح کیل مہاسوں کی صورت میں پھٹکری کا پیسٹ بنا کر 20 منٹ تک جلد پر لگا رہنے دیں اور اس کے بعد صاف پانی سے دھو لیں ۔ کیل مہاسے صاف ہو جائيں گے-
image
 
2: عمر کے اثرات کا خاتمہ
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انسانی جلد پر عمر کے اثرات کے سبب جلد ڈھلک جاتی ہے اور چہرے پژمردہ ہو جاتا ہے- اس کے لیے پھٹکری کو پیس کر انڈے کی سفیدی اور پانی میں ملا کر چہرے پر لگا لیں اور آدھے گھنٹے تک لگا رہنے دیں اور اس کے بعد صاف پانی سے دھو لیں چہرے کی چھریاں صاف ہو جائیں گی اور اس سے جلد بھی صاف اور شفاف ہو جاتی ہے-
image
 
3: سر کی خشکی اور جوؤں کے لیے
سر دھونے کے شیمپو میں چٹکی بھر پھٹکری اور نمک ملا دیں اور اس سے باقاعدگی سے بالوں کو دھوئيں اس سے ایک جانب تو خشکی سے نجات مل جائے گی اس کے علاوہ سر مین پڑنے والی جوؤں اور لیکھوں سے بھی نجات حاصل ہو جائے گی-
image
 
4: پھٹی ایڑیوں کے لیے
کسی بھی برتن میں پھٹکری کو ڈال کر گرم کریں تھوڑی دیر میں پھٹکری پگھلنا شروع ہو جائے گی اور تھوڑی دیر میں اس میں موجود پانی بھاپ بن کر اڑ جائے گا- اس پگھلی ہوئی پھٹکری کو ناریل کے تیل میں ملا کر رکھ دیں اور پھٹی ایڑیوں پر لگائیں ایک ہی رات میں لگانے سے پھٹی ایڑیاں ٹھیک ہوجائيں گی-
image
 
5: ٹانسلز میں آرام کے لیے
ٹانسلز یا گلے کے غدود کا بڑھ جانا ایک انتہائی تکلیف دہ مرض ہے جس کی سبب گلے میں درد کے سبب نہ صرف شدید تکلیف ہوتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مستقل بخار بھی ہو جاتا ہے- اس مرض کا ایلو پیتھک میں آپریشن کے سو ا کوئی علاج نہیں ہے مگر اس بیماری کو پھٹکری کے استعمال سے فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے- اس کے لیے ایک چٹکی پھٹکری اور ایک چٹکی ہلدی کو نیم گرم پانی میں ایک گلاس میں ملا لیں اور اچھی طرح مکس کر کے دن میں تین بار اس سے غرارے کریں اس سے نہ صرف گلے کے بڑھے ہوئے غدود کی سوزش میں آرام ہو گا اور درد کم ہو گا-
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: