نئے آلو کا موسم! جانیں اس کے استعمال کے چونکا دینے والے فوائد جو آپ کو بھی بنائیں صحت مند

image
 
آلو ہر گھرمیں آنے والی وہ سبزی ہے جس کی چاہت میں کبھی کمی نہیں ہوسکتی کیونکہ بچوں سے لے کر بڑے سب ہی آلو کھانا پسند کرتے ہیں کوئی چپس بنوا کر کھاتا ہے تو کوئی سالن میں کھاتا ہے اور آج کل تو نئے آلوؤں کا موسم ہے۔ ہم میں سے کئی لوگوں کو نئے آلو نہیں پسند کیوں کہ وہ ذائقے میں میٹھے ہوتے ہیں مگر پرانے آلو ذرا نمکین ہوتے ہیں اور سالن کے بنے پرانے آلو زیادہ ذائقہ دار ہوتے ہیں۔
 
بہر حال ہم یہاں بات کر رہے ہیں نئے آلوؤں کی تو آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ نئے آلو آخر ہوتے کیا ہیں اور نئے پرانے آلو میں فرق کیا ہے؟
 
نئے آلو کسے کہتے ہیں؟
نئے آلو انھیں کہا جاتا ہے جو اپنی کاشت کے فوراً بعد بغیر کسی کیمیکل واش یا دھلائی کے مارکٹ میں دستیاب ہوتے ہیں یہ دکھنے میں ایک بیلن نما بھی ہوتے ہیں اور کچھ کچھ سائز میں چھوٹے ہوتے ہیں ان کو دھونے کے بعد ان کے چھلکے کا رنگ لال نکلتا ہے مگراندر سے یہ بھی پیلے ہی ہوتے ہیں۔
 
نئے اور پرانے آلو میں کیا فرق ہے؟
نئے آلو میں مٹھاس زیادہ ہوتی ہے یعنی ان کا ذائقہ پرانے آلو کے مقابلے میٹھا ہوتا ہے جبکہ پرانے آلو میٹھے ہوتے ہیں اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ نئے آلوؤں میں اسٹارچ زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ میٹھا ہوتا ہے اور چونکہ پرانے آلوؤں کو دھویا جاتا ہے ، کیمیکل واش سے گزارا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ نمکین ہوجاتے ہیں اور ان کو زیادہ دھونے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ نئے آلو لال رنگ یا ہلکے لال رنگ کے ہوتے ہیں جبکہ پرانے آلو براؤن رنگ کے ہوتے ہیں۔
 
نئے آلوؤں کے فوائد:
نئے اور پرانے آلوؤں میں صرف رنگ و ذائقے کا فرق نہیں ہے بلکہ ان کے درمیان اور بھی کئی فرق ہیں جوکہ ان کی افادیت سے واضح ہوسکتے ہیں۔ نئے آلوؤں کے فائدے درج ذیل ہیں:
 
• موٹاپا:
نئے آلو موٹاپے کا باعث نہیں بنتے کیونکہ ان میں فیٹ کی مقدار کم ہوتی ہے۔ اس لئےیہ آپ کے جسم میں کیلوریز کی مقدار کو متوازن رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
 
• ہاضمہ:
ان میں موجود اسٹارچ آپ کے معدے کو تقویت دیتا ہے اور کھانا جلد ہضم ہونے میں مدد ملتی ہے۔
 
image
 
• بینائی:
نئے آلوؤں میں پایا جانے والا بیٹا کیروٹن آپ کی بینائی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے اور انھیں کمزور ہونے سے بچاتا ہے۔
 
image
 
• توانائی:
ان میں وٹامن بی ون تھائیمن پایا جاتا ہے جو جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے ، جس کی وجہ سے ہم جلدی تھکنے سے بچ جاتے ہیں۔
 
• دل:
نئے آلوؤں میں کاربوہائیڈریٹ اور فولک ایسڈ پایا جاتا ہے جوکہ دل کی شریانوں اور دورانِ خؤن کے نظام کو فعال بنانے میں مدد دیتا ہے۔
 
image
 
• بلڈ شوگر:
بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کے لئے ان آلوؤں میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جن سے خون میں شوگر کی مقدار کا تناسب محدود رہتا ہے۔
 
image
 
• آنتوں کے لئے:
ان آلوؤں میں فائبر کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو آنتوں کے نظام کو رواں رکھنے میں مفید ہے۔ آنتوں میں ہونے والی رسولیوں اور سوزش کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: