سر درد کی شدت ہر انسان کو پریشان کر دیتی ہے مگر کیا آپ ان غذاؤں کے بارے میں جانتے ہیں جو کہ سر درد میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں؟

image
 
سر درد کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں جن کے بارے میں جان کر اس درد کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ سر درد کا سامنا ہر انسان کو اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی ضرور کرنا پڑتا ہے- بعض افراد کسی جسمانی عارضے کے سبب اس درد میں مبتلا ہوتے ہیں جب کہ بعض افراد کے اس درد کی وجہ کچھ ایسی الرجیز ہوتی ہیں جو ان کو کھانے پینے کی اشیا سے ہو سکتی ہے اور ان اشیا کا استعمال ان کے سر کے درد میں اضافے کا باعث ہو سکتی ہیں- آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ اشیا کے بارے میں بتائيں گے جو درد میں اضافے کا باعث ہو سکتی ہیں-
 
1: کیفین والے مشروبات
عام طور پر سر درد میں مبتلا افراد سر درد کو آرام پہنچانے کے لیے چائے اور کافی کا سہارہ لیتے ہیں مگر یہاں یہ بات اہم ہے کہ کیفین کا ایک حد تک استعمال اگر سر درد اور مائگرین کو آرام پہنچاتا ہے تو اس کے عادی افراد اگر کیفین کا استعمال نہ کریں تو اس سے بھی سر درد بڑھ سکتا ہے اور یہ سر درد کی وجہ بھی بن سکتے ہیں- اس کے ساتھ ساتھ وہ افراد جو کیفین کے عادی نہیں ہیں ایسے افراد اگر سر درد کی صورت میں کیفین کا استعمال کریں تو ان کو اس سے حساسیت کے سبب اس درد کی شدت میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے-
image
 
2: زیادہ چکنی اشیا
سر درد کی حالت میں ایسی غذا کا استعمال جو کہ دیر سے ہضم ہونے والی ہوں سر درد کی شدت میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں کیوں کہ زیادہ چکنی چیزیں دیر تک معدے میں موجود رہتی ہیں اور ان کے دیر سے ہضم ہونے کے سبب معدے میں گیسیں پیدا ہوتی ہیں اور یہ گیسیں دماغ کی طرف جا کر سر درد میں اضافے کا موجب بن سکتی ہیں-
image
 
3: چاکلیٹ
ایک جدید تحقیق کے مطابق مائگرین اور سر درد میں اضافے کا سبب چاکلیٹ کا مستقل استعمال بھی ہو سکتا ہے کیوںکہ اس کا مستقل استعمال ہارمون کے نظام میں ایسی خرابی کا باعث بن سکتا ہے جو کہ سر درد کی شدت میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے-
image
 
4: ڈبہ بند غذائیں
ڈبہ کے اندر بند غذاؤں کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھنے کے لیے ان کے اندر ایسے کیمیکل شامل کیے جاتے ہیں جو کہ انہیں دیر تک تازہ رکھتے ہیں مگر بعض افراد میں ان کیمیکل سے حساسیت موجود ہوتی ہے اور ایسی غذاؤں کا استعمال ایسے افراد کے سر کے درد کی شدت کو بڑھا دیتے ہیں-
image
 
5: تیز مصالحے والے کھانے
تیز مرچ اور مصالحے والے کھانے بھی پہلے سے موجود سر درد کی شدت کو بڑھا دیتے ہیں- اس کا سبب یہ ہوتا ہے کہ مرچ مصالحے والے کھانے معدے میں تیزابیت کو بڑھا دیتے ہیں جس کے سبب معدے پر دباؤ پڑتا ہے اور اس سے سر درد کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے-
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: