نیند اچھی آئے گی ، اگر ان 8 باتوں پر عمل کرلیا جائے تو ۔ نمبر 3 تو بہت ہی آسان ہے!

image
 
بہت سے لوگ ایسے ہیں ، جنہیں رات کو بستر پر لیٹنے کے بعد بھی گھنٹوں نیند نہیں آتی ، وہ پہلو بدلتے رہتے ہیں لیکن نیند ان کی آنکھوں سے دور رہتی ہے ۔ اس مضمون میں لوگوں کو ایسے طریقے بتائے جارہے ہیں ، جن پر عمل کرلیا جائے تو انہیں نیند نہ آنے کے مسئلے سے چھٹکارا مل سکتا ہے ۔ وہ باتیں کیا ہیں، آئیے آپ بھی جانئے ۔
 
1:کیفین والے مشروبات نہ پئیں :
سونے سے قبل اگر چائے ، کافی پینے کی عادت ہے تو یہ عادت آپ کی نیند کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہوسکتی ہے۔ ماہرین کا مشورہ ہے کہ سونے سے قبل کیفین پر مشتمل مشروبات ہرگز نہ پئیں ۔ اگر عادت ہے تو اس عادت کو فوراً ختم کرنے کی کوشش کریں ۔
 
image
 
2: سونے کا وقت مقرر کریں :
کچھ لوگ نیند کے حوالے سے لاپرواہ ہوتے ہیں ۔ وہ بڑے فخریہ انداز میں یہ بتاتے دکھائی دیتے ہیں کہ ان کے سونے کا تو کوئی وقت ہی نہیں ہے ۔ یا وہ نیند آنے کے باوجود بھی زبردستی رات کو دیر تک جاگتے ہیں ۔ اگر آپ بھی ایسا کرتے ہیں تو غلط کرتے ہیں ۔ ماہرین کاکہناہے کہ انسان کو اپنے سونے کا ایک خاص وقت مقرر کرلینا چاہئے ۔ جب اُس وقت پر پابندی سے سونے کی کوشش کی جائے تو جسم اور دماغ اس بات کا عادی ہوجاتاہے اور جیسے ہی وہ وقت آتا ہے تو دماغ جسم کے خلیات کو یہ سگنل دے دیتا ہے کہ اب سونے کا وقت ہے ۔ یوں انسان کا سونے اور جاگنے کا ایک مقررہ وقت اس کی نیند لانے کا باعث بن جاتا ہے اور تکئے پر سر رکھتے ہی کچھ دیر میں انہیں نیند آجاتی ہے ۔
 
image
 
3: نیم گرم پانی سے شاور لینا :
جن لوگوں کی نیند آنکھوں سے دور رہتی ہے ، انہیں چاہئے کہ وہ بستر پر جانے سے قبل نیم گرم پانی سے شاور لیں ۔ اس طرح ان کے جسم اور ذہن کو سکون ملے گا اور انہیں بستر پر لیٹتے ہی نیند آجائے گی ۔
 
image
 
4: آرام دِہ بستر اور تکئے کا استعمال :
یاد رکھیں کچھ لوگوں کو سکون کی نیند اسلئے بھی نہیں آتی کیونکہ ان کا بستر آرام دِہ نہیں ہوتا ۔ اگر آپ کا بستر اور تکیہ آرام دہ نہیں ہوگا تب بھی آپ بہترین پرسکون نیند نہیں لے سکیں گے ۔ اس لئے تھوڑے سے پیسے خرچ کریں اور آرام دہ بستر اور تکئے کا انتظام کریں ، نیند اچھی آئے گی ۔
 
image
 
5: بستر پر آنے کے بعد موبائل فون استعمال نہ کریں:
جب بستر پر سونے کی غرض سے لیٹیں تو موبائل فون کو خود سے دور کر لیں ۔ کیونکہ اکثر جب نیند آرہی ہو لیکن پھر بھی موبائل فون کا استعمال کیا جائے تو نیند اُڑ جاتی ہے ۔ اگر چاہتے ہیں کہ نیند اچھی آئے تو پھر بستر پر جاتے ہی موبائل فون کو سائلنٹ کریں اور ایک طرف رکھ دیں ۔
 
image
 
6: کتاب پڑھنے کی عادت :
اکثر لوگوں کو کتاب پڑھتے ہی نیند آنے لگتی ہے ۔ لہذا سونے سے قبل کتاب پڑھنے کی روٹین بنالیں ۔ کسی بھی کہانی ، کتاب کے دو چار صفحات پڑھنا شروع کریں ۔ اس عادت کو روزمرہ زندگی میں شامل کرلیں ، وقت پر نیند آجائے گی ۔
 
image
 
7: مراقبہ کریں :
وہ لوگ جنہیں نیند نہ آنے جیسے مسئلے کا سامنا ہے، انہیں چاہئے کہ وہ مراقبہ کرنے کی عادت بنائیں ۔ بستر پر بیٹھ جائیں ، ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھیں ۔ آنکھیں بند کریں اور کسی بھی اللہ کے نام کا ورد کریں ۔ سکون سے گہرے سانس لیتے رہیں۔ سونے سے قبل 5 سے 10 منٹ مراقبے کی عادت ڈال لیں۔ اس طرح آپ کو نیند وقت پر آنے لگے گی ۔
 
image
 
8: بے وقت زیادہ نہ سوئیں:
اگر آپ چھٹی کے دن لمبی تان کر بے وقت سونے کے عادی ہیں ، یا دن میں کسی بھی وقت لمبی نیند لے لیتے ہیں تب بھی آپ کو رات میں نیند نہ آنے جیسے مسئلے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ لہذا کوشش کریں کہ دن میں بے وقت نہ سوئیں ۔ چھٹی کے دن فضول لمبی تان کے نہ سویا کریں ۔ اپنے مقررہ وقت پر ہی سونے کی عادت کو برقرار رکھیں ۔ اس طرح آپ کو اپنے وقت پر ہی نیند آئے گی
 
image
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: