کیا آپ جانتے ہیں کہ دانتوں کو برش کرنے کے بعد پانی سے کلی کرنے کے کیا نقصان ہوتے ہیں؟

image
 
انسانی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے جہاں بہت سارے عوامل کار فرما ہوتے ہے وہیں پر دانتوں کی صفائی کو سب سے زیادہ اہمیت ہوتی ہے کیوں کہ یہ وہ راستہ ہے جس سے غذا ہمارے جسم میں داخل ہوتی ہے اور اس کے اندر کسی قسم کی خرابی جسم میں بیماریوں کی راہ کھول دیتا ہے- یہی وجہ ہے کہ سمجھدار لوگ اپنے دانتوں کی صفائی کو خاص اہمیت دیتے ہیں اور اس کے لیے باقاعدگی سے برش کرتے ہیں ۔ عام طور پر لوگ دن مین دو بار دانت صاف کرتے ہیں اور اس کے لیۓ ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کرتے ہیں-
 
ٹوتھ پیسٹ کے بنیادی اجزا
ویسے تو بازار میں طرح طرح کے ٹوتھ پیسٹ موجود ہوتے ہیں جن کا دعویٰ بہترین ہونے کا ہوتا ہے مگر ان تمام کمپنیوں کے ٹوتھ پیسٹ میں دو اجزا ایسے ہوتے ہیں جو کہ مشترک ہوتے ہیں اور درحقیقت یہی دانتوں کی حفاظت کے لیے ضروری ہوتے ہیں- ان میں سے ایک فلورائڈ اور دوسرا کیلشیم کاربونیٹ کہلاتا ہے یہ دونوں اجزا ایک جانب تو دانتوں کی صحت کے لیے ضروری ہوتے ہیں ان کو کیڑا لگنے سے محفوظ رکھتے ہیں اور ان کے انیمل کی حفاظت کرتے ہیں- یہی وجہ ہے کہ روزانہ ٹوتھ پیسٹ کا استعمال دانتوں کے اوپر ان کی ایک تہہ چڑھا دیتا ہے جو کہ ان کی حفاظت کرتے ہیں-
image
 
برش کرنے کے بعد پانی سے کلی کرنے کے اثرات
دانتوں کو برش کرنے سے پہلے منہ کو پانی سے کلی کر کے اچھی طرح صاف کرنا ضروری ہوتا ہے- اس کے بعد داتنوں کو کم از کم دو منٹ تک برش کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ ٹوتھ پیسٹ کے تمام اجزا اچھی طرح دانتوں کے ہر حصے تک چلے جائيں اور ان کو کیڑا لگنے سے محفوظ کر سکیں- مگر بہت سارے لوگ دانتوں کو برش کرنے کے بعد ایک بڑی غلطی کرتے ہیں جس کا ادراک ان کو نہیں ہو سکتا ہے- عام طور پر لوگ دانت صاف کرنے کے بعد منہ کو پانی سے کلی کر کے اچھی طرح کھنگالتے ہیں اور یہ عمل اس وقت تک کرتے ہیں جب تک کہ ان کے دانتوں میں لگا ہوا پیسٹ اچھی طرح صاف نہیں ہو جاتا ہے- ان کے اس عمل کے نتیجے میں دانتوں پر لگا ہوا فلورائڈ اور کیلشیم کاربونیٹ بھی صاف ہو جاتا ہے جس کے سبب ان کے فوائد دانتوں تک نہیں پہنچ سکتے ہیں اور بیکٹیریا اور دیگر جراثیم کا بڑھنے کا راستہ صاف ہو جاتا ہے اور دانتوں کمزور ہو جاتے ہیں اور ان میں کیڑا بھی لگ سکتا ہے-
image
 
پانی کے بجائے ماؤتھ واش کا استعمال
یہی وجہ ہے کہ دانتوں کے ماہرین دانتوں کو برش کرنے کے بعد لازمی طور پر ماؤتھ واش سے کلی کرنے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ ماؤتھ واش میں موجود فلورائڈ اور کیلشیم دانتوں کے اوپر ایک تہہ جما دیں اور پانی سے کلی کرنے کے بعد بھی ان کے اثرات دانتوں کے اوپر رہیں گے اور ان کو کمزور ہونے سے بچا سکیں گے-
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: