چشمہ اتاریں ۔۔۔گھریلو طریقے نظر کو بہتر بنانے کے

image
 
چشمہ کبھی کبھی انسان کی شخصیت پر ایک بوجھ کی طرح محسوس ہوتا ہے۔۔۔کچھ چہروں پر جچ جاتا ہے اور کچھ چہروں کو سوالیہ نشان بنا دیتا ہے۔۔۔یہ ایک ایسی ضرورت ہے جس کی اہمیت کو وہی محسوس کر سکتے ہیں جن کی بینائی کمزور ہے۔۔۔لیکن وہ اس سے چھٹکارا بھی نہیں پا سکتے کیونکہ لینس لگانا ہر وقت ممکن نہیں اور چشمہ نا لگاؤ تو دیکھنے کی ہمت نہیں۔۔۔تو ایسی صورت میں کچھ گھریلو طریقے آزمائیں اور اپنے چشمے سے چھٹکارا پائیں۔۔۔
 
گاجر کا جوس
گاجروں کا موسم بہت قریب ہے اور اب ٹھیلوں پر بھر بھر کر گاجریں آئیں گی۔۔۔وہ تمام لوگ جن کی آنکھوں میں مسائل ہیں وہ سردیوں کی ساری سوغاتوں کا استعمال کرکے اپنی مشکل سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔۔۔۔گاجر کا ایک گلاس روزانہ آپ کی آنکھوں کے لئے بہترین دوا کی حیثیت رکھتا ہے۔۔۔اس میں وٹامن اے اور سی۔۔۔اس کے علاوہ بی ۱۲۔۔۔اور میگنیشیم وافر مقدار میں موجود ہوتی ہے جو بینائی کے لئے بہترین ہے۔۔۔
image
 
ہرے دھنئے کا جوس
کہا جاتا ہے کہ ہرے دھنیئے کے جوس کو آئی ڈراپر کی طرح استعمال کرنا چاہئے اور دو سے تین قطرے آنکھوں میں ڈال کر پانچ سے دس منٹ کے لئے آنکھیں بند کرلیں۔۔۔اس سے آنکھوں کو نا صرف سکون ملتا ہے بلکہ بینائی پر بھی کافی فرق پڑتا ہے۔۔۔لیکن کسی بھی ٹوٹکہ کو آزمانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے
image
 
آنکھوں کا مساج
پرانے وقتوں میں آنکھوں کا علاج پریشر پوائنٹس اور مساج سے کیا جاتا تھا اور لوگ اس سے مستفید بھی ہوجاتے تھے۔۔۔اپنے آنکھوں کے درمیان والی جگہ کو شہادت کی انگلی سے مساج دیں۔۔۔پپوٹوں کو ایک مخصوص انداز میں گھمانے سے اور پھر مساج کرنے سے بھی فرق پڑتا ہے اور آنکھوں کی باقاعدہ ایکسرسائز ہوتی ہے جس کا معمول بینائی کو بہتر بنا دیتا ہے-
image
 
ٹراٹکا
بینائی کو بہتر بنانے کے لئے یہ ایک خاص یوگا ہے جو آنکھوں کے لئے کیا جاتا ہے۔۔۔اس میں کسی ایک چیز کو چاہے موم بتی، یا کوئی کالا ڈاٹ تھوزا فاصلے پر لگا دیا جاتا ہے اور سامنے والے کو اسے دیر تک غور سے دیکھنا ہوتا ہے۔۔۔اس عمل کے دوران آپ کے ارد گرد گہرا سناٹا ہو اور یہ میڈیٹیشن بھی کہلاتا ہے۔۔۔جب آپ بغور اس نکتے یا اس موم بتی کی روشنی کو فوکس کرتے ہیں تو تھوڑی دیر میں آپ کا نا صرف دیکھنا بہتر ہوتا ہے بلکہ سوچنے پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔۔۔یہ ذہن کو بہتر بنانے کے لئے بھی استعمال ہوتی ہے-
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: