بیٹھے بیٹھے کھجلی ہوجاتی ہے۔۔۔آخر یہ کھجلی ہر کسی کو کیوں ہورہی ہے؟

image
 
کھجلی ایک ایسی تکلیف دہ بیماری ہے جو اگر ایک بار شروع ہو تو انسان کو محفل میں شرمندہ کروا کے ہی چھوڑتی ہے۔۔لیکن اگر یہ کھجلی مسلسل ہو رہی ہے اور اس کے نشانات بھی ہو رہے ہیں تو خبردار ۔۔۔کیونکہ یہ کچھ علامات ہیں کہ ڈاکٹر سے رابطہ کیا جائے یا اپنا خیال رکھا جائے۔۔۔
 
جگر یا گردوں میں خرابی
یہ بہت اچھنبے کی بات ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ بار بار ہونے والی کھجلی جو جسم کے کئی حصوں پر نمودار ہو اور باوجود دوا کے نا جائے تو کچھ ٹیسٹ کروالینے میں کوئی حرج نہیں۔۔۔کیونکہ ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ جگر اور گردوں کی خرابی بھی جسم میں کھجلی کی کیفیت پیدا کر سکتی ہے۔۔۔
image
 
جسم میں کیڑے
کچھ کھجلیاں ایسی ہوتی ہیں جو باقاعدہ نشان چھوڑ جاتی ہیں۔۔۔اور لال رنگ کے دائرے بنا دیتی ہیں۔۔۔یہ رنگ وارم الرجی کہلاتی ہے اور یہ لگنے والی کھجلی ہے۔۔۔اس میں آپ کو اپنے کپڑے بالکل الگ رکھنے ہیں اور انہیں دھو کر استری کرکے پہننا ہے۔۔۔یہ ایک بار ہو جائے تو ذرا مشکل سے ہی جاتی ہے اور اگر جائے بھی تو واپس آجاتی ہے۔۔۔آج کل یہ بہت عام ہو رہی ہے۔۔۔
image
 
ایگزیما یا سوریاسس
اگر کھجلی آپ کی جلد کو اتنا حساس بنادے کہ وہاں سے خون بھی رسنا شروع ہوجائے اور جگہ کی شکل ہی تبدیل ہوجائے تو آپ ایگزیما یا سوریاسس میں بھی مبتلا ہو سکتے ہیں اور احتیاط ہی اس سے بچا سکتی ہے۔۔۔پانی کا استعمال اور خاص طور پر کھارے پانی کا استعمال اس طرح کے مسائل میں مزید خطرناک ہوسکتا ہے۔۔۔
image
 
الرجی
کبھی کبھار کھجلی کسی دوا کے ری ایکشن یا الرجی کی بدولت بھی ہوسکتی ہے۔۔۔یہ ری ایکشن نا صرف دوا کا ہوسکتا ہے بلکہ کسی صابن، کسی پرفیوم، کسی خاص کھانے ، کسی خاص کپڑے سے بھی ہوسکتا ہے۔۔۔الرجی کے لئے یہ پتہ لگانا لازمی ہے کہ آخر اس کی وجوہات کیا ہیں۔۔۔اس کے لئے مریض کو اوقات اور باتوں کا چارٹ بنانا پڑتا ہے اور دھیان دینا پڑتا ہے اپنی کھجلی سے پہلے اور بعد کی حرکات اور باتوں کو۔۔۔تاکہ اندازہ ہو کہ وجہ کیا بنی۔۔۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: