صرف تین اجزا سے بنا قہوہ..... فلو بھگائے اور مدافعتی نظام کو اتنا مضبوط بنائے کہ پھر بیماریاں قریب بھی نہ آئیں!

 
مون سون بارشوں کے بعدجب موسم تبدیل ہوتا ہے تو اکثر لوگ بیمار ہونے لگتے ہیں۔ ایک طرف کئی لوگوں کو بدلتے ہوئے موسم کی وجہ سے جہاں فلو ہوجاتاہے، وہیں ان کے بیمار ہوجانے کے پیچھے یہ وجہ بھی ہوتی ہے کہ ان کا مدافعتی نظام اچھا نہیں ہوتا۔ اسی لئے وہ بدلتے موسم کے اثرات کا جلد شکارہوجاتے ہیں اور بیماریاں انہیں جلدی اپنے گھیرے میں لے لیتی ہیں۔ پھر انہیں ڈاکٹر کے جانا پڑتاہے اور دواؤں کا سہارا لے کر وہ ٹھیک ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔ چونکہ اکثر دواؤں کے سائڈ افیکٹس بھی بہت ہوتے ہیں، لہذا انہیں استعمال کرتے ہوئے ڈر بھی لگتا ہے۔ اسی طرح مدافعتی نظام کو بہترکرنے کیلئے بھی وٹامنز پر مشتمل سپلمنٹ کا استعمال کرناپڑتاہے۔
 
ممبئی کے ایک اسپتال میں بطور چیف ڈائٹریشن کام کرنے والی دلناز کا کہنا ہے کہ اچھا مدافعتی نظام انسان اس وقت تشکیل دے سکتاہے جب وہ غذائیت سے بھرپور کھانے کھاتا ہے۔ کھانے اور مدافعتی نظام کا ایک دوسرے سے گہرا تعلق ہوتا ہے، انسان جو کھاتا ہے، وہ اس کے مدافعتی نظام پر اثر انداز ہوتا ہے، اگر انسان کا مدافعتی نظام اچھا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کی غذا ہے۔ اگر اس کا مدافعتی نظام کمزور ہے تو پھراسے متوازن غذا کے استعمال کی ضرورت ہے۔
 
پہلے زمانے میں لوگ کچن میں موجود چند اجزاکو استعمال کرتے ہوئے فلو اور،مدافعتی نظام سے بچنے کیلئے قہوے بناتے تھے، یہی وجہ ہے کہ وہ صحت مند بھی رہتے تھے اور ان کا مدافعتی نظام بھی بہترین ہوتا تھا۔ ہلدی، کالی مرچ اور زیرہ دیکھنے میں چھوٹے سے اجزاہیں، جو روزمرہ کے کھانوں کو ذائقہ دار اور خوشبودار بناتے ہیں۔ یہ اجزا دیکھنے میں سادہ سے ضرور ہیں، تاہم ان کی افادیت جادوئی ہے۔
 
image
 
 کالی مرچ:
کالی مرچ دراصل اینٹی بیکٹیریل خاصیت رکھتی ہے،یعنی جراثیم کے خلاف جسم کو مزاحمت کی طاقت فراہم کرتی ہے، اس میں وٹامن سی بڑی وافر مقدار میں موجود ہوتاہے، جوکہ مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔
 
image
 
 ہلدی:
 ہلدی میں بھی جراثیم سے بچاؤ کی طاقت ہوتی ہے۔ اسے مناسب مقدار میں استعمال کیا جائے تو یہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرس کے طور پر کام کرتی ہے، ساتھ ہی فلو کے دوران ہونے والی بے چینی میں جسم کو آرام و راحت فراہم کرتی ہے۔
 
image
 
زیرہ:
ثابت زیرہ کو بھی مدافعتی اور نظام انہضام کیلئے بہترین مانا جاتاہے، ساتھ ہی یہ وزن کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔
 
image
 
لہذا وہ لوگ جو ان دنوں کمزور قوت مدافعت کی شکایت کررہے ہیں، یا جنہیں بدلتے ہوئے موسم کی وجہ سے فلو کی شکایت ہوگئی ہے، ان کیلئے یہاں ان تین اجزا سے قہوہ تیار کرنے کا طریقہ بتایاجارہاہے، یہ قہوہ انہیں کورونا سے بھی محفوظ رکھے گا، کیونکہ کورونا سے بچنے کیلئے بھی قوت مدافعت اچھی ہونی چاہئے، اس قہوے کے استعمال سے جب قوت مدافعت بہتر ہوگی تو کوروناسے بچت بھی خود بخود ہوجائے گی۔
 
image
 
قہوہ بنانے کے اجزا:
کالی مرچ، ایک چائے کا چمچ۔ ہلدی، ایک چائے کا چمچ۔ زیرہ، آدھا چائے کا چمچ۔ لونگ، 2سے3عدد
 
قہوہ بنانے کاطریقہ:

ایک گلاس پانی کو اُبال لیں، جب اس میں اُبال آنے لگے تو ہلدی، کالی مرچ، زیرہ اور لونگ ڈال دیں۔اسے ڈھکن ڈھک کر4منٹ تک پکنے دیں۔ جب اچھی طرح قہوہ پک جائے تو اسے چھان کر کپ یا پیالے میں نکال لیں اور پھر مٹھاس کیلئے اس میں شہد شامل کرلیں۔شہد میں کھانسی ختم کرنے کی قدرتی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ اس چائے کو فلو ہوجائے تو دن میں 2سے3مرتبہ پئیں،اس قہوے کو پینے کی وجہ سے فلو بھی ختم ہوجائے گااور مدافعتی نظام بھی مضبوط ہونا شروع ہوجائے گا۔

 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: