خوبصورت اور چمکدار جلد کے حصول کے خواہشمند افراد اپنی صبح کا آغاز صرف اس ایک کام سے کریں اور جادو دیکھیں

image
 
صبح کے وقت نیند سے آنکھ کھلنے کے بعد ایک سستی انسان کے اوپر طاری ہوتی ہے اور اس سستی کو دور بھگانے کے لیے انسان جاگتے ہی واش روم کا رخ کرتا ہے- دیگر حوائج ضروریہ سے فارغ ہونے کے بعد کچھ لوگ باقاعدگی سے غسل کرنے کے عادی ہوتے ہیں اور نیم گرم پانی سے شاور لیتے ہیں جس سے ان کی سستی تو دور بھاگ جاتی ہے- مگر ان کے چہرے کی جلد پر کافی برے اثرات مرتب ہوتے ہیں کیوں کہ نیم گرم پانی چہرے کے مسام کو کھول دیتا ہے اور جلد کی چکنائی میں اصافہ کردیتا ہے جس سے جلد جلد ڈھلنے لگتی ہے- اس کے مقابلے میں صبح سویرے اٹھ کر تازہ پانی سے شاور لینا اور چہرہ دھونا جلد کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے-
 
1: چہرے کے اوپر صحت مندی کی چمک پیدا کرتا ہے
تازہ پانی سے شاور لینے کے سبب دوران خون بہتر ہوتا ہے جس کی وجہ سے جلد چمکدار ہوتی ہے اور یہ سب صرف اور صرف تازہ پانی سے شاور لینے کے سبب ہوتا ہے کیوں کہ اس سے پورے جسم میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے جس سے جسم صحت مند اور جلد چمکدار ہوتی ہے-
image
 
2: جلد پر سے عمر کے اثرات کا خاتمہ کرتا ہے
تازہ پانی سے شاور لینے کے سبب انسان کا اعصابی نظام ایکٹو ہو جاتا ہے اور دماغ ایسے ہارمون کے اخراج کا جسم کو حکم دیتا ہے جو کہ ذہنی دباؤ کا خاتمہ کرتا ہے اور اس کے سبب انسان کی جلد پر ہونے والے عمر کے اثرات رک جاتے ہیں اور وہ جھریوں سے پاک اور صحت مند ہو جاتی ہے-
image
 
3: کیل مہاسوں کا خاتمہ کرتا ہے
جب انسان ٹھنڈے پانی کو سر پر اور جسم پر ڈالتا ہے تو اس سے دماغ ایسے ہارمون کے اخراج کا حکم دیتا ہے جو کہ خوشی کا باعث ہوتے ہیں ان ہارمون کے سبب چہرے پر خارج ہونے والی اضافی چکنائی جس کو ایکنی بھی کہتے ہیں خاتمہ ہوتا ہے اور ایکنی کے سبب نکلنے والے کیل مہاسوں کا بھی خاتمہ ہوتا ہے جس سے جلد داغ دھبوں سے پاک ہو جاتی ہے-
image
 
4: کھلے مساموں کو بند کرتا ہے
تازہ پانی سے غسل کرنے کے سبب چہرے کے کھلے مسام بند ہو جاتے ہیں اور اس کے سبب جلد کے ڈھلنے کا عمل بھی رک جاتا ہے اور خون کی شریانیں بھی تازہ پانی کے سبب سکڑ جاتی ہیں جس سے چہرے پر موجود خون جلد کو صحت مند بناتا ہے-
image
 
5: جلد کو ٹھنڈک اور سکون مہیا کرتا ہے
گرم پانی سے شاور لینے سے جلد پر خارش اور سرخی آجاتی ہے جب کہ ٹھنڈے اور تازہ پانی سے غسل کرنے سے اس کے برخلاف ہوتا ہے یعنی جلد کو ٹھنڈک اور سکون ملتا ہے ہر قسم کی خارش کا خاتمہ ہوتا ہے اور جلد کی سرخی بھی ختم ہوتی ہے -
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: