آن لائن کلاسز بھی اہم مگر ۔۔۔۔بچوں کی بینائی کی حفاظت بھی ضروری ہے!

image
 
کورونا وائرس دنیا پر چھا جانے کے بعد سے دنیا بھر کے اسکولز کو بند کردیا گیا تھا، جب چھٹیوں کا دورانیہ طویل ہوا تو تعلیمی اداروں کی جانب سے کہا گیا کہ وہ اب سے بچوں کی آن لائن کلاسز لیں گے۔ یوں دنیا کے کئی ممالک بشمول پاکستان میں ، آن لائن کلاسز کے ذریعے بچوں کو تعلیم کی فراہمی کا عمل شروع ہوا۔ اب بچوں کا کلاس روم ان کی کمپیوٹر ’’اسکرین‘‘ بن گئی۔ بچے دن میں کئی گھنٹے آن لائن کلاسز کیلئے کمپیوٹر، لیپ ٹاپ یا آئی پیڈ کے سامنے بیٹھے ہوئے نظر آتے ہیں۔
 
کئی ماہ سے ہمارے یہاں بھی بچے اسی طرح تعلیم حاصل کررہے ہیں ، اب چونکہ آن لائن کلاسز کی وجہ سے بچوں کو کئی گھنٹوں تک اسکرین کے سامنے بیٹھنا پڑرہاہے، ایسے میں ان کی بینائی کو لے کر والدین کا پریشان ہونا بالکل جائز ہے کہ کہیں ان کے بچوں کی بینائی کمزور نہ ہورہی ہو۔
 
آن لائن کلاسز کی وجہ سے جہاں بچوں کا اسکرین ٹائم زیادہ ہوا ہے، وہاں بچے ویڈیو گیمز ، ٹی وی ،موبائل فون کا بھی استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں ، یوں کہا جاسکتا ہے کہ ان کے دن کا بیشتر حصہ اسکرین کے سامنے ہی گزر رہاہے۔ یہی بڑھتا ہوا اسکرین ٹائم ان کی بینائی کیلئے خطرناک ثابت ہورہاہے۔
 
image
 
اس مضمون میں والدین کو بتایا جارہا ہے کہ وہ آن لائن کلاسز کے ساتھ اپنے بچوں کی بینائی کی حفاظت کو یقینی کیسے بناسکتے ہیں ۔
 
اسکرین کے زیادہ قریب نہ ہوں:
سب سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا بچہ آن لائن کلاس لیتے وقت اسکرین کے بالکل قریب نہ ہو۔ اگر لیپ ٹاپ ہے تو اسے تھوڑا دور رکھیں ۔ اگر موبائل ہے تو اسے ہاتھ میں موبائل نہ پکڑے رہنے دیں ، اس موبائل کو کسی چیز کے سہارے رکھ کر بچے کو اس کے سامنے مناسب فاصلے سے بٹھا دیں ، کہ اسے اسکرین بھی نظر آئے لیکن اس کی آنکھوں پر براہ راست موبائل کی روشنی مستقل بھی نہ پڑتی رہے۔ موبائل کو ہاتھ میں پکڑ کر اس کی اسکرین کو قریب رکھ کر دیکھنے سے آنکھوں میں درد سا رہنے لگتا ہے اور اس سے پانی نکلنے کی شکایت ہوسکتی ہے۔
image
 
ڈیوائس کا فاصلہ اور روشنی:
آن لائن کلاسز لینے کے بعد اکثر بچے آنکھوں میں درد کی شکایت بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں ،اس کی ایک وجہ ان ڈیوائسز کا آنکھوں کے قریب موجود رہنا ہے۔ کوشش کریں کہ ان کی یہ ڈیوائس ان کی آنکھوں سے تقریباً18سے24انچ کے فاصلے پر ہو۔ ساتھ لیپ ٹاپ، موبائل یا آئی پیڈ کی روشنی بھی زیادہ تیز نہ ہو، نارمل روشنی میں اس کی اسکرین کو سیٹ کریں ،تاکہ ڈیوائس کی تیز روشنی بچوں کی بینائی پر منفی اثر نہ ڈالے۔
image
 
 20/20/20کا فارمولا آزمائیں:
بچوں کو آن لائن کلاسز لینے کے دوران مستقل اسکرین کے سامنے نہ بیٹھے رہنے دیں ،اس کے لئے 20/20/20کا فارمولا آزمائیں ۔ بچوں کو ہر 20منٹ کی کلاس لینے کے بعد کہیں کہ وہ 20فٹ دور موجود کسی بھی چیز کو 20سیکنڈز کیلئے دیکھیں اور پلکیں جھپکائیں۔ اس دوران ڈیوائس کی طرف ہرگز نہ دیکھیں ۔ انہیں کہیں کہ کچھ سیکنڈز کیلئے آنکھیں بند کریں اور پھر کھول لیں ،ا س کے بعد دوبارہ کلاسزلیں ۔ اس طرح بچوں کی آنکھیں زائد اسکرین ٹائم کی وجہ سے سرخ نہیں ہوں گی اور ناہی ان میں کھجلی ہوگی۔ ساتھ ہی ان کی بینائی بھی کمزور ہونے سے محفوظ رہے گی۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: