اگر آپ سوتے میں خراٹے لیتے ہیں اور آپ کے مسوڑھوں سے خون آتا ہے تو آپ کس جان لیوا مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟ جانیں

انسان کے جسم کا سب سے مضبوط حصہ اس کا دل ہوتا ہے مگر اس کے اندر کسی قسم کی خرابی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے- اس وجہ سے ماہرین دل کی بیماری کے حوالے سے بہت زيادہ تحقیقات کر رہے ہیں اور ان تمام علامات کو جاننے کی کوشش کرتے آرہے ہیں جو دل کی بیماری کا سبب ہو سکتی ہیں- ان علامات میں سے کچھ کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائیں گے جو کہ دل کے دورے سے قبل ہوتی ہیں اور ان کو انسان معمولی سمجھ کر نظر انداز کرتا رہتا ہے-
 
1: خراٹے لینا یا بار بار نیند سے بیدار ہونا
اگر رات میں سوتے ہوںے آپ بلند آواز میں خراٹے لیتے ہیں اور اس سبب آپ کی آنکھ کھل رہی ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے دل کے افعال میں خرابی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے جسم میں آکسیجن کی کمی ہو رہی ہے اور اس وجہ سے سانس لینے میں دقت پیش آرہی ہوتی ہے جس وجہ سے انسان با آواز خراٹے لیتا ہے-
image
 
2: ہاتھوں پیروں کی انگلیوں کے نیچے جلد کا پھٹنا
جب جسم کے اندر خون کے اندر چکنائی جمع ہو جاتی ہے جو کہ خون کی شریانوں اور وریدوں کو متاثر کر سکتی ہے کولیسٹرول کی یہ مقدار کا بڑھنا دل کے افعال کو بری طرح متاثر کرتا ہے جس کے سبب دل کے دورے کے پڑنے کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے اور یہ خدشہ ہوتا ہے کہ کسی بھی وقت دل کام کرنا چھوڑ سکتا ہے-
image
 
3: ہاتھوں کی کمزور گرفت
آپ کے ہاتھوں کی مضبوط گرفت ماہرین کے مطابق آپ کے دل کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے اگر عمر کے ساتھ آپ کے ہاتھوں کی گرفت کمزور پڑ رہی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے دل کی طاقت میں کمی واقع ہو رہی ہے اور درحقیقت یہ دل کی کمزوری کو ظاہر کرتی ہے-
image
 
4: ہاتھوں پیروں کے ناخنوں پر پڑنے والے دھبے
اگر آپ کے ہاتھوں اور پیروں کے ناخنوں پر کسی چوٹ نہ لگنے کے باوجود خون کے دھبے کا کالے نشان پڑ رہے ہوں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے دل کے والو مکمل طور پر کام نہیں کر پا رہے ہیں اور ان میں خرابی واقع ہو رہی ہے جو کہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے-
image
 
5: چکر آنا
اکثر و بیشتر آنے والے چکر اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ آپ کا دل آپ کے دماغ کو مکمل طور پر خون فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہو رہا ہے جس کے سبب دماغ میں خون کی کمی واقع ہو رہی ہے اور اسی وجہ سے چکر آرہے ہیں -
image
 
6: ہاتھوں یا پیروں کی انگلیوں کا نیلا پڑ جانا
اگر آپ کے ہاتھوں یا پیروں کی انگلیاں نیلے پڑ رہی ہیں یا ان کے نیچے والے حصوں پر خون کے جمنے کے سبب دھبے پڑ رہے ہیں- یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ ان حصوں تک خون مکمل طور پر پہنچ نہیں پا رہا ہے اس وجہ سے ان حصوں کا خون کا رنگ تبدیل ہو رہا ہے اس لیے فوری طور پر دل کا معائنہ کروانا ضروری ہے-
image
 
7: مسوڑھوں سے خون آنا
اگرچہ ماہرین اب تک دل کی بیماری اور مسوڑھوں سے خون کے آنے کے درمیان کوئی واضح تعلق تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں- مگر یہ ایک عمومی مظاہرہ ہے کہ دل کی بیماری مسوڑھوں کی سوجن اور ان میں سے خون کے اخراج کو ساتھ لے کر آتی ہے- کچھ لوگوں کا یہ خیال ہے کہ دوران خون کی خرابی کے باعث مسوڑھوں میں موجود بیکٹیریا مسوڑھوں میں رہ جاتے ہیں اس وجہ سے یہ مسوڑھوں کی خرابی کا باعث بنتے ہیں-
image
 
8: سانس کا جلد پھول جانا
چند قدم چلنے کے ساتھ سانس کا پھول جانا بھی اس بات کی علامت ہے کہ جسم میں آکسیجن کی کمی واقع ہو رہی ہے اور اس کا بنیادی سبب یہی ہے کہ خون پھیپھڑوں کو مکمل طور پر خون کی فراہمی میں ناکام ثابت ہو رہا ہے -
image
 
9:پیروں اور ٹانگوں کی سوجن
پیر اور ٹانگیں جسم کا نچلا حصہ ہوتا ہے جہاں پر خون کی فراہمی دل کی خرابی کے باعث سب سے پہلے متاثر ہوتی ہے جس کے سبب جسم کے یہ حصے سوجن کا شکار ہو جاتے ہیں-
image
 
10: تھکن
اگر آپ سونے کے باوجود بھی تھکن کا شکار رہتے ہیں اور تھوڑے سے کام کے بعد زیادہ تھکن محسوس کرتے ہیں تو یہ بھی دل کی خرابی کی ایک اہم علامت ہے-
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: