مون سون کا موسم اچھا تو سب کو لگتا ہے مگر اس موسم میں خود کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لیے ان ٹپس پر ضرور عمل کریں

image
 
مون سون کا موسم ایک رحمت کی طرح ہوتا ہے اور انسانوں کے ساتھ ساتھ پودوں اور دیگر جانداروں کے لیے بھی باعث رحمت ہوتا ہے اور شدید گرمی اور حبس سے نجات دلا کر ایک تازگی کا تاثر دیتا ہے- مگر عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ اس موسم میں مختلف قسم کی بیماریاں بھی تیزی سے حملہ آور ہوتی ہیں جس کے موسم میں انسان حقیقی معنوں میں اس موسم سے لطف اندوز نہیں ہو پاتے ہیں تو آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ ٹپس بتائيں گے جن پر عمل پیرا ہو کر آپ مکمل صحت مندی کے ساتھ اس موسم کے مزے لے سکتے ہیں-
 
1: وٹامن سی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں
اس موسم میں گرمی اور حبس کے سبب ایک جانب تو پسینہ جسم سے بہت زیادہ خارج ہوتا ہے جس کے سبب جسم میں نمکیات کی کمی ہونے کا امکان زيادہ ہوتا ہے اور دوسری جانب نمی کے سبب یہ موسم وائرس اور بیکٹیریا کی افزائش کا بہترین وقت ہوتا ہے- جن کے حملوں سے رکنے کے لیے بھی جسم کو زیادہ سے زیادہ قوت مدافعت کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ وٹامن سی کے ذریعے ہی ممکن ہے اس وجہ سے اس موسم میں زیادہ سے زیادہ ایسے مشروبات و غذاؤں کا استعمال کریں جو وٹامن سی سے بھرپور ہوں-
image
 
2:باہر کے کھانے سے پرہیز کریں
اس موسم میں گرمی اور جبس کے سبب کھانا جلد ہی گلنے سڑنے لگتا ہے گھر کے کھانے میں تو اس معاملے میں احتیاط کی جا سکتی ہے- مگر گھر سے باہر کے کھانوں میں اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی ہے اس وجہ سے ان دنوں میں باہر کا کھانا پیٹ درد اور ہیضے میں مبتلا کر سکتا ہے اس وجہ سے باہر کے کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے-
image
 
3: نہانے کے پانی میں جراثیم کش ادویات شامل کریں
عام طور پر اس موسم میں خارش اور کھجلی زیادہ پسینے اور نمی کی وجہ سے بہت زیادہ ہو جاتی ہے جس سے بچنے کے لیے نہانے کے پانی میں جراثیم کش ادویات یا ڈیٹول وغیرہ کا استعمال آپ کو ایسی خارش اور الرجی سے بچا سکتا ہے-
image
 
4: کپڑے استری کر کے استعمال کریں
چونکہ مون سون کے موسم میں نمی کے سبب کپڑے خشک ہونے کے باوجود بھی نم ہی محسوس ہوتے ہیں اس لیے ان کواستعمال کرنے سے قبل لازمی طور پر ان کو استری کر کے ان میں سے تمام نمی کو خشک کر لینا چاہیے- اس سے ایک جانب تو ان کپڑوں میں کسی قسم کی بو نہیں ہوتی ہے دوسرا جراثیموں سے محفوظ ہو جاتا ہے اور خارش وغیرہ کا باعث نہیں بنتا ہے-
image
 
5: بھرپور نیند لیں
مون سون کا موسم اپنے ساتھ فلو کے جراثیم بھی لاتا ہے جن سے محفوظ رہنے کے لیے ضروری ہے کہ بھرپور نیند لے کر جسم کو ان جراثیموں سے مقابلے کے لیے تیار کیا جالے
image
 
6: گھر کو مچھروں اور مکھیوں سے بچائیں
اس موسم میں پانی کھڑے ہونے کے سبب مچھروں اور مکھیوں کی افزائش میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے جو کہ مختلف قسم کی بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں اس وجہ سے گھر میں پانی کھڑا ہونے سے بچائيں اور گھر کے پانی کے ذخائر بھی ڈھک کر رکھیں تاکہ ان میں مچھروں اور مکھیوں کی افزائش نہ ہو سکے- اس کے ساتھ گھر میں نیم کے پتوں کی دھونی بھی گھر کی فضا کو جراثيموں سے محفوظ رکھ سکتی ہے -
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: