ذیابطیس کے مریض کا اچانک وزن کم ہونے کی وجوہات اور ان کا تدارک

image
 
تحقیقات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ذیابطیس کی بیماری اور اچانک وزن کم ہونے میں ایک گہرا تعلق ہوتا ہے یا دوسرے لفظوں میں یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ اچانک وزن کم ہونا ذیابطیس کی بیماری کی ایک بڑی علامت ہے مگر زیادہ تر لوگ اس امر سے نا واقف ہوتے ہیں کہ وہ کون سی وجوہات ہوتی ہیں جن کے سبب ذیابطیس کے مریض کا وزن تیزی سے کم ہونا شروع ہو جاتا ہے اور اس کمزوری کو روکنے کے لیۓ کیا کیا اقدامات کرنے ضروری ہیں -
 
1: جسم میں انسولین کی کمی
ذیابطیس کے مرض کا مطلب ہے کہ انسانی جسم میں موجود لبلبہ مقررہ مقدار میں انسولین تیار نہیں کر پا رہا ہے جس کی وجہ سے جسم میں موجود شکر خون کے اندر مناسب مقدار میں شامل ہو کرتوانائی پیدا کرنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے- جس کی وجہ سے زیادہ تر شکر خون میں شامل ہو جاتی ہے اور جسم میں شکر اور کاربوہائیڈریٹ کی کمی واقع ہو رہی ہے اور جسم اپنی توانائی کی ضرورت جسم میں جمع شدہ چربی کو استعمال کر کے پوری کرتی ہے جس کے سبب چکنائی کی کمی کی وجہ سے وزن میں واضح کمی واقع ہوتی ہے ۔ اور اگر اس سلسلے کو روکا نہ جائے تو اس کا براہ راست اثر جسم کے اندرونی اعضا کی خرابی تک جاری رہتا ہے-
image
 
2: جسم میں پانی کی کمی
ذیابطیس کے مریض کو بار بار پیشاب کرنے کی حاجت ہوتی ہے جس کے سبب اس کے جسم میں پانی کی کمی واقع ہو جاتی ہے اور جسم مین موجود خلیات اور عضلات کا پانی تیزی سے کم ہوتا ہے- پانی کی اس کمی کے سبب خون میں شکر کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے اور بار بار پیشاب کرنے سے تونائی کی کیلوریز میں کمی واقع ہوتی ہے جس سے وزن کم ہو سکتا ہے-
image
 
3: پٹھوں کی ٹوٹ پھوٹ
انسانی جسم کا تقریباً 45 فی صد حصہ پٹھوں پر مشتمل ہوتا ہے ۔ جسم کے اندر میٹابولزم کا عمل چوبیس گھنٹے جاری رہتا ہے اور انسانی جسم میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل ہر وقت جاری رہتا ہے- ایک جانب اگر پرانے خلیات یا پٹھے ٹوٹ رہے ہوتے ہیں تو اسی طرح دوسرے نئے بن بھی رہے ہوتے ہیں- مگر ذیابطیس کے مرض کے سبب پٹھوں کے ٹوٹنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے جب کہ نئے خلیات اور پٹھوں کے بننے کا عمل سست روی کا شکار ہو جاتا ہے جس کے سبب وزن میں کمی واقع ہو جاتی ہے-
image
 
وزن کی کمی کا تدارک
ذیابطیس کے مرض میں وزن کی یہ تیزی سے کمی انتہائی خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہے اس کو روکنے کے لیے سب سے پہلے جسم میں انسولین کی شرح کو برقرار رکھنا ضروری ہے- اس کے لیے کسی معالج سے رجوع کرنا بہت ضروری ہے جو کہ دوا یا انسولین کے ذریعے شوگر کی شرح کو کنٹرول کر سکتا ہے- ذیابطیس کے مریضوں کو اس بات کی کوشش کرنی چاہیے کہ ان کے جسم میں پانی کی کمی واقع نہ ہو اس لیے انہیں مائع اشیا کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے-
image
 
جسم کے میٹا بولزم کے عمل کو توازن میں رکھنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ ذیابطیس کے مریض زيادہ سے زيادہ پروٹین والی غذائیں مثال کے طور پر گوشت ، دالوں اور سبزیوں کا استعمال زيادہ سے زیادہ کریں -

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: