صرف ایک ہفتے میں گھر بیٹھے 7 کلو تک وزن کم کرنے کا حیرت انگیز طریقہ جانیں

image
 
عام طور پر وہ تمام افراد جن کا وزن زیادہ ہوتا ہے اور جو موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں مستقل طور پر کچھ ایسے ٹوٹکوں اور ترکیبوں کی تلاش میں رہتے ہیں جس کے ذریعے وہ فوری طور پر اپنا وزن کم کر سکیں- اس کے لیے وہ بے تحاشا پیسے بھی خرچ کرتے ہیں اور ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ کسی نہ کسی طریقے سے اپنا وزن کم کر لیں- وزن کم کرنے کے عمل میں سب سے اہم چیز انسان کی غذا ہوتی ہے جس کے اندر بے احتیاطی وزن میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے اور ایک مؤثر ڈائٹ پلان کی مدد سے دنوں میں اس بڑھے ہوئے وزن کو کم کیا جا سکتا ہے- آج ہم آپ کو ایک ایسا ہی ڈائٹ پلان بتائيں گے جس کی مدد سے صرف ایک ہفتے میں سات کلو تک وزن کم کیا جا سکتا ہے-
 
ڈائٹ پلان کے اصول
اپنا وزن کریں اور اس کو اپنے پاس نوٹ کرلیں - صبح کا ناشتہ انسانی صحت کے لیے سب سے زیادہ ضروری ہوتا ہے اس وجہ سے اس کو کبھی بھی نہیں چھوڑنا ہے- سافٹ ڈرنک ، چاۓ کافی اور ایسی تمام اشیا سے پرہیز کرنا ہے جس میں آرٹیفیشل مٹھاس موجود ہوتا ہے- رات آٹھ بجے کے بعد کچھ بھی کھانے سے پرہیز کرنا ہے-
 
ڈائٹ پلان
پہلا دن پھلوں کا دن
اس دن آپ نے صبح کے ناشتے سے لے کر رات کے کھانے تک صرف پھل کھانے ہیں اس دن کچھ بھی پکا ہوا کھانا نہیں کھانا ہے اور پھلوں میں بھی کیلا کھانے سے پرہیز کرنا ہے- کوشش کریں کہ پھلوں میں پپیتا ، انناس ، سیب وغیرہ کا استعمال یا رس دار پھلوں کا استعمال زیادہ سے زيادہ کریں-
image
 
دوسرا دن سبزیوں کا دن
ڈائٹ پلان کا دوسرا دن سبزیوں کا دن ہوگا اس دن میں آپ نے صبح ناشتے سے لے کر رات کے کھانے تک سبزیوں کا ہی استعمال کرنا ہے- یاد رہے یہ سبزیاں تیل یا گھی میں پکی ہوئی نہیں ہونی چاہیے- ان کو سوپ کی صورت میں لیا جا سکتا ہے یا پھر بیک کر لیں اس کے علاوہ سبزیوں کا استعمال آپ سلاد کی صورت میں بھی کر سکتے ہیں-
image
 
تیسرا دن سبزیوں اور پھلوں کا دن
تیسرے دن سبزیوں او پھلوں کو استعمال کیا جا سکتا ہے مگر یاد رہے کہ سبزیوں میں آلو اور پھلوں میں کیلے کا استعمال سختی سے منع ہے- ان کے علاوہ باقی تمام اشیا کا استعمال اپنی مرضی سے کیا جا سکتا ہے مگر ان کے ساتھ شکر وغیرہ کا استعمال قطعی منع ہے-
image
 
چوتھا دن دودھ اور کیلے کا دن
اس دن صبح ناشتے سے لے کر رات کے کھانے تک کیلے اور دودھ کے علاوہ اور کچھ نہیں کھانا ہے اس دن آپ تین گلاس تک دودھ پی سکتے ہیں اور اس کے علاوہ اس دن میں دس کیلے تک کھائے جا سکتے ہیں مگر ان کے علاوہ کچھ بھی اور کھانے سے پرہیز کریں-
image
 
پانچواں دن سفید گوشت کھائيں
اس دن آپ مرغی ، مچھلی وغیرہ کا گوشت کھا سکتے ہیں مگر ان کو آئل میں پکا کر کھانے سے پرہیز کریں- گوشت کے پارچے ٹماٹر کے ساس کے ساتھ پکا کر کھاۓ جا سکتے ہیں اس کے ساتھ اس دن میں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں تاکہ گوشت کھانے کے سبب پیدا ہونے والا یورک ایسڈ جسم سے خارج ہو سکے-
image
 
چھٹا دن سرخ گوشت اور سبزیوں کا دن
اس دن آپ کھانے میں سرخ گوشت اپنی پسند کی کسی بھی سبزی کے ساتھ پکا کر کھا سکتے ہیں مگر بہت زیادہ مقدار میں کھانے سے پرہیز کریں اور کھانے میں آئل کی مقدار بہت کم رکھیں اور زیادہ پانی کا استعمال ضرور کریں-
image
 
ساتویں دن چاول اور سبزیاں کھائيں
اس دن براؤن چاول اور بھاپ میں پکی ہوئی سبزیوں کا استعمال کریں اور اس کے ساتھ ساتھ سبزیوں کے جوس بھی پیے جا سکتے ہیں اور ان کے سوپ بنا کر بھی پیے جا سکتے ہیں-
image
 
آٹھویں دن اپنا وزن کریں اور اس کا موازنہ سات دن قبل کیے گئے وزن سے کریں اور حوصلہ افزا نتائج کو دوسرے لوگوں کے ساتھ بھی شئیر کریں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: