روزانہ ایک سیب کھانا بعض اوقات فائدہ مند ہونے کے بجائے بڑے نقصان کا باعث کس طرح ہو سکتا ہے؟ جانیں

image
 
روزانہ ایک سیب کھانا آپ کو ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے یہ وہ کہاوت ہے جس کو ہم بچپن سے سنتے آرہے ہیں اور ہم میں سے زیادہ تر کا یہ ماننا ہے کہ سیب صحت کے لیے بہت مفید ہوتا ہے اور اس کو کھانے سے جسم میں طاقت آتی ہے خون بڑھتا ہےاور ہر کمزوری کا علاج سیب کھانا ہے ۔ اس میں کسی حد تک صداقت بھی ہے مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ سیب کا زیادہ استعمال صحت کو فائدہ پہنچانے کے بجائے نقصان پہنچانے کا سبب بھی بن سکتا ہے اور انسان کو بڑی بڑی بیماریوں مین مبتلا کر سکتا ہے- آج ہم آپ کو کچھ ایسے ہی نقصانات کے بارے میں بتائيں گے جو کہ سیب کے استعمال کے سبب ہو سکتے ہیں-
 
1: شوگر لیول میں اضافہ کر دیتا ہے
سیب کے اندر بڑی مقدار میں فائبر ، کاربوہائیڈریٹ اور وٹامن موجود ہوتے ہیں جو صحت کے لیے بہت اچھے ہوتے ہیں- مگر سیب کے زیادہ استعمال کے سبب کاربوہائیڈریٹ کی جسم میں شرح میں اضافہ ہو جاتا ہے جس سے جسم کے اندر شوگر لیول بڑھ سکتا ہے جس سے چکنائی کی شرح بڑھنے کے امکانات میں بھی اضافہ ہوتا ہے-
 
2: وزن بڑھ جاتا ہے
ایک عام جسامت کے سیب میں 90 سے 95 کیلوریز ہوتی ہیں اور اگر روزانہ ایک سیب کا استعمال کیا جائے تو اس سے جسم میں روزانہ کی بنیاد پر ان کیلوریز کا اضافہ ہوتا ہے جس کو اگر جسمانی ورزش کے ذریعے کم نہ کیا جائے تو اس سے وزن میں خاطر خواہ اصافہ دیکھنے میں آتا ہے-
 
image
 
3: دل کی بیماری کے خطرات میں اضافہ کرتا ہے
سیب کے اندر فرکٹوز موجود ہوتا ہے یہ صرف اور صرف جگر سے خارج کیے جانے والے خامروں کی مدد ہی سے ہضم ہو سکتا ہے اور اس کے ہضم ہونے کے سبب نقصان دہ چربی پیدا ہوتی ہے جو کہ دل کی صحت کے لیے بہت خطرناک ہوتی ہے اور اس چربی کی خون میں شرح بڑھنے کے سبب دل کے دورے کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں-
 
4: سیب کے بیچوں میں خطرناک زہر موجود ہوتا ہے
سیب کے بیچ ایک خطرناک زہر سائنائڈ کا حامل ہوتا ہے جو کہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے ایک پیالی سیب کے بیچ کسی کو بھی ہلاک کرنے کے لیے کافی ہوتے ہیں اس وجہ سے سیب کو کبھی بھی بیچ سمیت نہیں کھانا چاہیے ہے-
 
5: سیب کے نظام انہضام پر اثرات
سیب کا اگر زیادہ استعمال کیا جاۓ تو اس کے اندر موجود فائبر اور فولاد نظام انہضام پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرتے ہیں اور اس کے سبب دست و قے آنے کے امکانات بھی موجود ہوتے ہیں-
 
image
 
6: دانتوں کو کمزور کرتا ہے
سیب کے اندر موجود تیزابی اثرات کے سبب اس کا زیادہ استعمال دانتوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے وہ دانتوں کے اوپر موجود حفاظتی تہہ کو چھیل کر ختم کر دیتا ہے جو کہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: