سر کے بالوں کو دھوتے ہوئے کی جانے والی کچھ ایسی غلطیاں جو بالوں کو کمزور اور بے رونق بناتی ہیں

image
 
صفائی نصف ایمان ہے اور جسم کے باقی حصوں کی طرح بالوں کی صفائی بھی ان کی صحت کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے- مگر بعض اوقات تمام تر کوششوں کے باوجود ہمارے بال صحت مند نظر آنے کے بجائے کمزور اور بے رونق ہوتے جاتے ہیں- یہاں تک کہ ان کا ٹوٹنے کا سلسلہ اس حد تک بڑھ جاتا ہے کہ یوں محسوس لگنے لگتا ہے کہ کچھ دنوں میں سارے ہی بال ٹوٹ کر ہاتھ میں آجائيں گے ۔ بالوں کی اس حالت کا ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ ہم خود ہوتے ہیں اور ہماری کچھ غلطیوں کے سبب بال روز بروز کمزور ہوتے جاتے ہیں-
 
1: بار بار شیمپو کرنا
بالوں کو صاف رکھنے کے لیے ان کو بار بار شیمپو سے دھونا ان کی صحت کو بہتر بنانے کے بجائے کمزور کرنے کا باعث بن جاتے ہیں- صرف سادے پانی سے بھی بال دھونے سے بھی بالوں پر موجود گرد و غبار صاف ہو جاتی ہے- مگر اگر بالوں کو بار بار شیمپو کیا جائے تو اس سے ان کی سطح پر موجود چکنائی ختم ہونا شروع ہو جاتی ہے جو کہ بالوں کو بے رونق بناتی ہے اس وجہ سے بالوں کو ہفتے میں صرف دو بار شیمپو کیا جائے-
image
 
2: خشک بالوں پر شیمپو لگانا
شیمپو کو بالوں پر لگانے سے قبل ان کو اچھی طرح پانی میں گیلا کرنا ضروری ہوتا ہے مگر بعض لوگ شیمپو لگانے سے قبل بالوں کو ٹھیک سے گیلا نہیں کرتے ہیں تو اس سے ایک جانب تو شیمپو کی جھاگ مناسب انداز میں نہیں بنتی ہے جس سے ایک جانب تو شیمپو کا استعمال زیادہ ہوتا ہے دوسری جانب اس سے بال ٹوٹنے کا خدشہ زیادہ ہو جاتا ہے-
image
 
3: کنڈشنر کا شیمپو کے بعد میں استعمال
عام طور پر لوگ کنڈشنر کا استعمال شیمپو کرنے کے بعد کرتے ہیں جس سے عارضی طور پر تو بال چمک دار ہو جاتے ہیں مگر یہ اثر دیرپا نہیں ہوتا ہے- اس وجہ سے بالوں کی اچھی صحت کے لیے کنڈشنر کا استعمال شیمپو سے پہلے کیا جائے اس سے بال زیادہ بہتر طریقے سے صحت مند رہ سکتے ہیں-
image
 
4: بالوں کی جڑوں تک شیمپو کا استعمال
جن لوگوں کے بال لمبے ہوتے ہیں وہ شیمپو کو ایک بار تو سر کی سطح پر استعمال کرتے ہیں اس کے بعد مذید شیمپو لے کر بالوں کی جڑوں پر بھی لگاتے ہیں- ایسے لوگ درحقیقت اپنے بالوں کے ساتھ خود دشمنی کر رہے ہوتے ہیں شیمپو کی ضرورت صرف بالوں کی سطح پر ہوتی ہے بالوں کی جڑوں پر شیمپو کا استعمال ان کو کمزور اور بے رونق بنا دیتا ہے-
image
 
5: بالوں کو دھوتے ہوئے ناخنوں سے صاف کرنا
بعض لوگ بالوں کو دھوتے ہوئی سر کی سطح کو ناخنوں سے اچھی طرح صاف کرنے کی نیت سے کھرچ دیتے ہیں جس سے سر کی سطح پر زخم پڑ جاتے ہیں اور سر پر بننے والے زخم بھرنے میں نہ صرف کافی وقت لیتے ہیں بلکہ یہ بالوں کی جڑوں کو کمزور کر کے ان کے ٹوٹنے کا باعث بھی بنتے ہیں اس وجہ سے بالوں کو دھوتے ہوئے جلد کی سطح کو ناخنوں سے نہین رگڑنا چاہیے-
image
 
6: زیادہ گرم پانی سے بالوں کو دھونا
زیادہ گرم پانی سے بالوں کو دھونے کی صورت میں بالوں کی سطح پر موجود کیوٹیکل کی تہہ پگھل جاتی ہے جس سے سر کے مسام کھل جاتے ہیں اور مسام کھلنے کی وجہ سے بالوں کی جڑیں کمزور ہو جاتی ہیں- اس وجہ سے بالوں کو ہمیشہ معتدل پانی سے دھونا چاہیے زيادہ ٹھنڈہ یا زیادہ گرم پانی کا استعمال بالوں کی صحت کے لیے مضر ثابت ہو سکتا ہے-
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: