کیا واقعی بارش کے پانی میں کینسر کا علاج ہے۔۔۔بارش کے پانی کے فوائد

image
 
بارش ﷲ کی رحمت ہے اور جب بارش کا پانی برستا ہے تو بہت ساری برائیوں کو اور آلودگیوں کو اپنے ساتھ لے جاتا ہے۔۔۔ایک دور تھا جب بارش کا پانی بہت سارے لوگوں کے لئے واحد ذریعہ تھا پینے کے پانی کا۔۔۔پرانے زمانے میں لوگ اسے محفوظ کرتے تھے اور اسی سے اپنا گزارا کیا کرتے تھے۔۔۔اس کے بارے میں کئی باتیں ہیں اور کئی حقائق جن کا جاننا بہت ضروری ہے
 
بارش کا پانی شفاف ہوتا ہے
بارش کا پانی کسی بھی قسم کے کیمیکلز سے پاک ہوتا ہے ۔۔۔اس میں الکلائن پی ایچ شامل ہوتا ہے جو جسم میں خون کو صاف کرتا ہے اور نظام ہضم کو بہترین کرتا ہے۔۔۔۔اس سے جسم کی کئی بیماریوں کا قدرتی طور پر علاج ہوجاتا ہے -
image
 
کلورائڈ اور فلورائڈ سے پاک
نلکے کے پانی میں جراثیم کو ختم کرنے کے لئے کلورین شامل کیا جاتا ہے تاکہ پانی کو صاف بنایا جاسکے اور زمین سے نکالے جانے کی وجہ سے اس میں فلورائڈ شامل ہوجاتا ہے۔۔۔پانی کو صاف کرنے کے لئے بعض دفعہ کلورین کی اتنی مقدار شامل کی جاتی ہے کہ وہ باقاعدہ اپنی بدبو سے محسوس ہوتی ہے۔۔۔بارش کے پانی میں کوئی بھی کیمیکل شامل نہیں ہوتا۔۔۔یوں بھی کلورین اور فلورائڈ جسم میں مدافعتی نظام کو کمزور کرتے ہیں اور گیس ، سر کا درد جیسی تکالیف کو زندگی کا حصہ بنا دیتے ہیں تو بارش کا پانی ان بیماریوں کو پیدا نہیں ہونے دیتا-
image
 
کینسر کے سیلز کو ختم کرتا ہے
بارش کے پانی میں الکلائن پی ایچ کی مقدار شامل ہوتی ہے جو اینٹی آکسیڈینٹ ہے اور کینسر کے سیلز کو ختم کرتی ہے۔۔۔کئی ممالک میں کینسر کے مریضوں کو علاج کی غرض سے بارش کا پانی پینے کے لئے بھی کہا جاتاہے۔۔۔مون سون کی پہلی بارش صحت کے لئے بہترین ہے اور خاص طور پر کینسر کو ختم کرنے کے لئے۔۔۔
image
 
بالوں کو مضبوط اور گھنا بناتا ہے
وہ لوگ جن کے بال بہت کمزور ہوتے ہیں انہیں بارش کے پانی سے لازمی نہانا چاہئے۔۔۔اس کی ایک بہت سادی اور آسان وجہ یہ ہے کہ بالوں کو ہلکا اور شفاف پانی چاہپے ہوتا ہے جو انہیں کسی بھی قسم کے نقصان سے بچائے اور بارش کا پانی اس معیار پر سو فیصد پورا اترتا ہے۔۔۔
image
 
کیل مہاسوں کا علاج
بارش کا پانی جسم میں شامل ہونے والے تیزابی کیمیکلز کو بھی پاک کرتا ہے ۔۔۔جب یہ جلد پر آتا ہے تو اس کا عمل شروع ہوجاتا ہے اور یہ نا صرف کیل مہاسوں سے جنگ لڑتا ہے بلکہ جلد کو صحتمند بھی بناتا ہے
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: