اگر آپ کے پیروں پر بھی موزے پہننے سے نشان بن جاتے ہیں تو آپ ان خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں

image
 
عام طور پر جو موزے ہم پہنتے ہیں ان کے آخری کناروں پر الاسٹک کا استعمال ہوتا ہے جو کہ اس کو نیچے پھسلنے سے روکنے کے لیے ہوتے ہیں اور موزے اتارنے پر ان کے سرخ نشانات جلد پر بننے ایک عام سی بات ہے- مگر اگر موزے اتارنے کے بعد پورے پیر پر ان کے نشانات چھپ جائيں اور ایسا ہمیشہ ہونے لگے تو درحقیقت ان نشانات کے ذریعے ہمارا جسم کچھ خطرناک بیماریوں کے متعلق ہمیں آگاہ کرنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے تاکہ ہم ان کی جانب توجہ دے کر بڑے خطرے سے محفوظ رہ سکیں- آج ہم کچھ ایسے ہی خطرناک امراض کے بارے میں بتائيں گے جن کے سبب پیروں پر موزوں کے نشانات بننے کا عمل ہو سکتا ہے-
 
1: ہائی بلڈ پریشر
اگر کسی انسان کا بلڈ پریشر مستقل طور پر ہائی رہتا ہو تو اس صورت میں دل کو جسم کے ہر حصے میں خون فراہم کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے- جس کی وجہ سے خون میں سے مائع محلول ٹانگوں کے نچلے حصے میں جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے جو کہ موزے پہننے کی صورت میں نشانات کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے- ایسی صورت میں فوری طور پر باقاعدگی سے بلڈ پریشر کو ٹیسٹ کروانا چاہیے اور ہائی ہونے کی صورت میں ومعالج سے رجوع کر کے دوا کا استعمال باقاعدگی سے شروع کر دینا چاہیے-
image
 
2: کمزور وریدیں
ورید خون کی وہ نالیاں ہوتی ہیں جو جسم سے خون کو جمع کر کے دل تک پہنچاتی ہیں ان کی کمزوری کی صورت میں خون پورے طور پر جسم سے جمع ہو کر واپس دل تک نہیں جا پاتا ہے اور شدید درد کا باعث بھی بن سکتا ہے- اس کے علاوہ موزوں کو کچھ دیر پہننے کے بعد جب اتاریں تو اس صورت میں جلد پر بننے والے نشانات کمزور وریدوں کو ظاہر کر سکتے ہیں جو کہ علاج نہ ہونے کی صورت میں بڑی بیماریوں کا باعث بھی ہو سکتا ہے-
image
 
3: پانی کی کمی
اگر جسم میں پانی کی کمی ہو تو اس صورت میں خون کی نالیاں خون کے گاڑھے ہونے کے سبب پھٹنے لگتی ہیں جس کے سبب موزے پہننے سے سرخ نشان بن جاتے ہیں ۔ پانی کی یہ کمی نہ صرف خون کی نالیوں کے پھٹنے کا باعث ہوتی ہیں بلکہ گردے کے مختلف امراض کا باعث بھی بن سکتی ہیں اس وجہ سے فوری طور پر اس کمی کو پورا کرنا ضروری ہے-
image
 
4: دیگر ادویات کے اثرات
اینٹی ڈپریشن ادویات ، ہائی بلڈ پریشر کی ادویات اور ہارمون متوازن کرنے والی ادویات پیروں میں سوزش کا باعث ہو سکتی ہیں ایسے لوگ جب موزے استعمال کرتے ہیں تو اس صورت میں بھی ان کے پیروں پر سرخ نشانات بننے کا امکان ہوتا ہے-
image
 
اگر نشانات مستقل طور پر بن رہے ہوں تو احتیاطیں
اگر آپ کے پیروں پر مستقل نشانات موزوں کے سبب بن رہے ہوں اور ڈاکٹر سے رجوع کرنے کے باوجود کسی مرض کی تشخیص نہ ہو پائے تو اس صورت میں کچھ احتیاطیں کرنے سے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے-
• کھانے میں نمک کا استعمال کم کر دیں
• اپنے وزن کو کم کریں
• موزوں کا انتخاب کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ آرام دہ ہوں بہت تنگ نہ ہوں
• زيادہ دیر تک ایک پوزیشن پر بیٹھنے یا کھڑے ہونے سے پرہیز کریں
• آرام دہ جوتوں کا انتخاب کریں
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: